السلام علیکم تمام ممبران ، معززان، اور دیگران
میں نے ابھی حال ہی میں اینڈرائڈ فون کا استعمال شروع کیا ہے نام ہے اُس کا
Samsung Galaxy Ace
اور ماڈل ہے اُس کا
GT-S530i
مارکیٹ میں یہ اسمارٹ پرو کے نام سے بھی دستیاب ہے
یہ تو ہو گیا ایک چھوٹا سا تعارف میرے ننھے منے اینڈرائڈ کا
اب سوال یہ ہے کہ جس کا جواب بھی درکار ہے اگر کسی کے پاس ہو تو۔
میرے فون میں اردو لینگویج کی پرابلم اور اپلیکیشن انسٹال کرنے کے وقت انٹرنل اپلیکیشن کی کمیابی کی پرابلم بہت ہے۔ جس کا حل یہاں موجود دیگر تھریڈز میں دیکھا لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ سر سے ہی گزر گیا۔
ایک بات جو بارہا کہی گئی ہے کہ فون روٹڈ ہے یا نہیں۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ مجھے یہ کیسے پتہ چلے گا کہ میرا فون روٹڈ ہے یا نہیں؟ کیا اس کا کوئی طریقہ کار ہو سکتا ہے؟
جو بھی بھائی۔ یا کسی بھی بھائی کی بہن۔ اس بارے میں جانتی ہوں تو جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
جواب کا منتظر رہوں گا
ماموں
Bookmarks