...ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ سجاد نے رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شمائلہ رانا کی کریڈٹ کارڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی. جبکہ مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں سول جج نے شمائلہ رانا کو 23 جولائی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شمائلہ رانا کی کریڈٹ کارڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ سجاد کی عدالت میں ہوئی، جس میں شمائلہ رانا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی۔ شمائلہ رانا عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، درخواست گزار شمائلہ رانا فاضل جج کے روبرو پیش ہوئیں اور 15 دن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی جس کو فاضل جج نے منظور نہ کیا اور پانچ دن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ ادھر شمائلہ رانا کے خلاف مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں دعویٰ دائرکر دیا گیا ہے، دعوے میں شمائلہ رانا کی والدہ کا نام بھی شامل ہے جس کے بعد سول جج نے شمائلہ رانا کو 23 جولائی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
good
Shukria
Bookmarks