Results 1 to 1 of 1

Thread: بھارتی جنگی بجٹ میںریکارڈاضافہ۔۔۔۔(یوسف

  1. #1
    punjabians's Avatar
    punjabians is offline Senior Member+
    Last Online
    25th July 2010 @ 02:03 AM
    Join Date
    14 Jun 2009
    Location
    Pakistan is the BEST
    Age
    33
    Posts
    958
    Threads
    66
    Credits
    940
    Thanked
    18

    Default bharat ke jangi budget main record izafa Q???

    اسلام علیکم
    میں ان سب بھائیوں کے لئے جو کے پاک بھارت دوستی کے حق میں ہیں ور جو یہ سوچتے ہیں کے بھارت ہم سے دوستی چاہتا ہے.... یا یہ کے ان کے کچھ افراد ہے برے ہیں. ان بھائیوں کو میں کہو گا کے یہ آرٹیکل پڑھیں اور کیا پھر بھی آپ یہ سوچو گے کیا کے پاکستان کو دوستی کر لینی چاہے اپنے روایتی دشمن کے ساتھ....

    خودکودنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اورسیکولر ریاست گرداننے والی ہندو سٹیٹ بھارت، منہ میںرام رام اوربغل میںچھری لیے پڑوسی ممالک کوعدم استحکام کاشکارکرنے کی لت میںرواںدواں ہے بھارت سفارتکاری کے محاذ پرہمیشہ سے خطے میںامن اوراستحکام کی بات کرتاہے لیکن دوسری جانب اپنے دفاع کے حوالے سے اتنا حساس ہے کہ اس نے اپنے2009-10ء کے بجٹ میں جنگی بجٹ کی مد میں34 فیصداضافہ کیاہے ایٹمی ہتھیاروں کیلئے مختص رقم میںاضافہ اس کے علاوہ ہے۔ دفاعی بجٹ میں مجوزہ اضافہ بلاشبہ بھارت کے گھناؤنے عزائم کی نشاندہی کرتاہے بھارت کونیپال ،بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش اورسری لنکا سے کیاخطرہ ہوسکتاہے اس کی آنکھوں میںکوئی پڑوسی ملک کھٹکتا ہے تو وہ پاکستان ہے گویا دفاعی اعتبار سے بھارت کاکوئی بھی قدم پاکستان کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے۔ بھارت ایک غریب ملک ہے جس کے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات بھی حاصل نہیںہیں اس کے باوجود بھارت بجائے اس کے کہ عوام کی فلاح وبہبود اوراس کے معیار زندگی کوبلندکرنے کیلئے کوئی اقدامات کرے وہ اپنے بجٹ کاایک بہت بڑا حصہ دفاع اوراسلحہ کی خریداری اورایٹمی توانائی کے حصول پرخرچ کرکے خطے میں عدم توازن کی ایک کیفیت بپا کیے ہوئے ہے۔
    بھارتی وزیرخزانہ پرناب مکھرجی نے اپنی بجٹ تقریر میںکہاکہ سرحدوں سے دراندازی روکنے کیلئے بارڈر پرباڑلگانے اوردیگر سیکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کیلئے جنگی بجٹ میں34فیصد اضافہ کیاگیاہے انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ سرحدوں پرموجود سکیورٹی فورسز کوجدید آلات ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی گویا اس سے قبل انہوں نے سکیورٹی فورسز کوپرانے اورتھکے ہوئے ہتھیار دیئے ہوئے ہیں بھارت دراصل دفاعی بجٹ میںاضافے کی آڑ میںاضافہ کردہ رقوم پڑوسی ممالک میںمختلف تخریبی کارروائیاں کروا کرانتشار بپا کرنے کیلئے استعمال کرتاہے۔
    بھارت کادفاعی بجٹ گزشتہ سال دس کھرب 56 ارب روپے تھا جس میں آئندہ مالی سال کے دوران تین کھرب69ارب روپے تیس کروڑ سے زائد کااضافہ کیاگیا ہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں کیلئے مختص رقم میں55فیصد اضافہ ہواہے اس کے مقابلے میںپاکستان کامالی سال2009-10ء کیلئے دفاعی بجٹ343ارب روپے ہے اس لحاظ سے بھارت کابجٹ پاکستان کے مقابلے میں7گنا زیادہ ہے۔
    پاک بھارت دفاعی بجٹ کاموازنہ کیاجائے توپاکستان کے دفاعی بجٹ میںکبھی بھی اس رفتار سے اضافہ نہیںہوا ۔ پاکستان کے دفاعی بجٹ میں مہنگائی اور روپے کی قیمت کم یازیادہ ہونے کی مناسبت سے ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہیں۔
    بھارت کی جانب سے اس کے دفاعی بجٹ میںاندھادھند اضافہ اس کے گھناؤنے عزائم کی نشاندہی کرتا ہے بھارت ، اسرائیل اورامریکی گٹھ جوڑ پاکستان کونقصان پہنچانے کیلئے کئی حربوں اورمنصوبوں پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے دریںاثناء افغانستان میں قائم کردہ بھارتی سفارتخانے پاکستان کے اندر دہشت گردی اورتخریبی کارروائیوں میںبراہ راست ملوث ہیں بھارت دیگر پاکستان دشمن ممالک کے ساتھ مل کرخدانخواستہ اس پاک سرزمین کے حصے بخرے کرنے پرتلاہواہے۔ اس کے برعکس ہمارے ہاں پاکستان کے دفاعی بجٹ جس کی ہرسال صرف ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے کوبھی سرعام تنقید کانشانہ بنایا جاتاہے اس میں بعض سیاستدان، دفاعی تجزیہ نگار اوربیرونی خفیہ ہاتھوں کے فنڈز پرپلنے والی بعض غیرسرکاری تنظیمیںپیش پیش ہوتی ہیں۔کوئی دفاعی بجٹ پرکٹ لگانے کی بات کرتاہے توکوئی پارلیمنٹ میںزیربحث لانے کی تجویزدیتاہے۔ نجانے انہیں پاکستان دشمنوں خصوصاً بھارت کے عزائم سمجھنے میںکیونکردشواری پیش آرہی ہے۔ یاپھروہ سب کچھ سمجھتے ہیں اوربھارت کی ہمنوائی میںحد سے گزرجانے کوہی فلاح گردانتے ہیں ایک ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہمیں بھی اپنی دفاعی ذمہ داریوں کوسمجھناہوگا اورپاکستان دشمنوں کی سازشوں کوبے نقاب کرنے میںاپناکرداراداکرناہوگا کہ پاکستان کی عزت ووقار ہی کے ساتھ ہماری آن اوربان وابستہ ہے۔
    الغرض ہمیں بھارت کے ساتھ مذاکرات جو’’ مذاق رات ‘‘بن کے رہ گئے ہیں اوربھارت ہرروز کوئی نیاشوشا چھوڑدیتاہے یوں رات گئی بات گئی کے مصداق پاکستان کے ساتھ دشمنی دشمنی کھیلتا رہتاہے کہ ساتھ اعتماد کی بحالی(سی بی ایمز) سے متعلقہ معاملات طے کرتے وقت اس کے دفاعی وجنگی بجٹ سمیت دیگرپاکستان دشمن سرگرمیوں کوضرور ذہن میں رکھناچاہیے کیونکہ ہندوبنیامنہ کاجتنا میٹھا ہے ذہن ودماغ کااتنا ہی کڑوا ہے ایک بات طے ہے کہ اس پاک سرزمین کی حفاظت صرف پاکستانی قوم ہی کرسکتی ہے لہٰذا قوم کے ہرفرد کوآگے بڑھ کراپناکلیدی کردارادا کرناہوگا۔
    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
    Last edited by punjabians; 24th July 2009 at 09:48 AM.

Similar Threads

  1. ۔۔۔۔۔جنتی بیبیوں کے سردار۔۔۔۔
    By Ghani anjum in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 6
    Last Post: 14th April 2015, 08:03 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 12th April 2015, 08:54 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 24th April 2012, 12:08 AM
  5. یاہو مسنجر کے فیچر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    By I T DUNYA in forum Ask an Expert
    Replies: 4
    Last Post: 1st December 2011, 08:19 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •