Results 1 to 4 of 4

Thread: شعیب ملک کی سنچری

  1. #1
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default شعیب ملک کی سنچری




    شعیب ملک نے ایک طویل وقفے کے بعد بڑا سکور کیا

    کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پانچ وکٹ کے نقصان پر تین سو رن بنا لیے ہیں اور اسے سری لنکا پر تین سو چھیاسٹھ رن کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات پاکستانی مڈل آرڈر کی عمدہ بیٹنگ تھی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سنچری جبکہ کامران اکمل، مصباح الحق نے نصف سنچریاں بنائیں۔



    جب کھیل ختم ہوا تو شعیب ملک ایک سو چھ جبکہ کامران اکمل ساٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو چودہ رن کی شراکت ہو چکی ہے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مصباح الحق تھے جو پینسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مصباح اور شعیب ملک کے درمیان ایک سو انیس رن کی شراکت ہوئی۔

    تیسرے دن جب پاکستان نے سولہ رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جلد ہی دوسرا نقصان فواد عالم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ فواد سولہ رن بنا کر تھشارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور بائیس تھا۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ چوّن کے سکور پر گری جب کپتان یونس خان انیس رن بنا کر کلاسیکیرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی محمد یوسف تھے جنہیں ہیراتھ کی گیند پر سنگاکارا نے کیچ کیا۔ انہوں نے تیئیس رن بنائے۔
    مصباح الحق

    مصباح الحق نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا

    سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے دو جبکہ کلاسیکیرا اور تھشارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے فاسٹ بالر عبدالرؤف کی جگہ سپنر دانش کنیریا کو کھلایا ہے جبکہ سری لنکن فاسٹ بالر چمندا واس کو اجنتھا مینڈس کی جگہ سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ واس کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

    سری لنکا پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل چکا ہے۔

  2. #2
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    23rd April 2024 @ 10:25 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,494
    Threads
    150
    Credits
    18,358
    Thanked
    721

    Default

    Well Done Shoaib........

  3. #3
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    thanks for this news
    stay here and post good stuff plz.

  4. #4
    EDDIE COOL is offline Senior Member+
    Last Online
    12th August 2011 @ 04:31 AM
    Join Date
    17 Aug 2009
    Posts
    450
    Threads
    11
    Credits
    925
    Thanked
    7

    Default

    Nice Sharing...................

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 15th July 2013, 11:33 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 23rd November 2012, 05:02 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 19th March 2010, 04:54 AM
  4. چینی پربھی عدالتی کمیشن
    By Aasi_786 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 22nd August 2009, 01:27 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 5th December 2006, 02:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •