Page 1 of 5 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 52

Thread: Main Pakistan Hoon (Must read)

  1. #1
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default Main Pakistan Hoon (Must read)

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم دوستوں

    جیسے جیسے چودہ اگست نزدیک آرہی ہے ہم پاکستان کے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھنے کا سوچ رہے تھے آج ایک بھائی کا تھریڈ دیکھ رہے تھے جس میں انہوں نے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن اس تھریڈ میںتھریڈ بنانے والے بھائی خود انٹر ویو کے لئے کال کرتے ہیں
    بس ہمارے ذہن میں ایک خیال آیا اور یونہی ایک انٹرویو لکھنا شروع کردیا اور لکھتے لکھتے ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے ذہن میں جو آرٹیکل تھا وہ تو تقریبا مکمل ہوگیا ہے
    ویسے تو ہم نے یہ انٹرویو اسی تھریڈ میں پوسٹ کیا تھا لیکن ہم آپ تمام دوستوںکے لئے جشن آزادی کے آمد سے پہلے ہی یہ نیا تھریڈ بنا کر پورے کا پورا انٹرویو اس نئے تھریڈ میں پوسٹ کر رہے ہیں تاکہ تمام ممبرز نہ صرف آسانی سے پڑھ سکیں اور بلکہ غور فکر بھی کرسکیں

    والسلام

    ناصر نعمان


    ایک ) آپ کا اصلی نام کیا

    اسلامی جمہوریہ پاکستان

    دو ) آپ کی عمر


    چودہ اگست 2009 کو پورے 62 سال کی ہوجائے گی


    تین ) شادی شدہ / غیر شادی شدہ / منگنی شدہ


    تقریبا سترہ کڑوڑ اٹھائیس لاکھ عوام سب میرے بچے ہیں

    چار) کیا کبھی کسی سے محبت کی ہے اگر کی ہے تو اس کا کیا نتیجہ نکلا


    محبت کے لئے شروع سے میری عادت رہی ہے کہ جس نے مجھ سے جتنی محبت کی میں نے اس سے اتنی ہی محبت کی
    مجھے حاصل کرنے کے لئے میرے جن بچوں نے قربانیاں دیں میں نے ان لوگوں کو نام دیا،رہنے کے لئے چھت دی،اور سب سے خاص انعام ان کی نسلوں کو ملا جس کا نام آزادی تھی
    لیکن رفتہ رفتہ آنے والی نسلیں مجھ سے محبت کم کرتی جارہی ہیں اور آزادی کی عظیم نعمت کو بھلاتی چلی جارہی ہیں
    ان نسلوں کو چاہیے کہ آزادی کی نعمت کو سمجھنے کے لئے ان لوگوںکو دیکھیں جن سے آزادی چھین لی گئی ہے اور آج سر عام ان کے بچوں کو بغیر کسی جرم کے گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور عورتوں کی بے عزتی کی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا
    یہ ہوتی ہے آزادی جس کی اہمیت کو کسی کو اندازہ نہیں
    اور ہوتا بھی کیسے ? بھلا کسی پیٹ بھرے کو روٹی کی قیمت کا اندازہ بھی ہوتا ہے ?
    تو آج نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ میں بھی ان سے محبت کم کرتا جارہا ہوں اور ان بچوں میں اور میری محبت میں فاصلہ بڑھتا جارہا ہے
    بس میرا تو محبت میں یہی اصول ہے کہ مجھ سے جتنی محبت کرو گے اتنی ہی محبت پاو گے

    پانچ ) کس جگہ سے تعلق ہے آپ کا


    برا اعظم جنوبی ایشیا سے

    چھ) آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے


    میری خوراک تو میرے بچوں کا ایماندری سے محنت کرناہے
    میرے بچے جو کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اپنی پوری محنت اور ایمانداری سے دل لگا کر محنت کرتے ہیں تو یقین مانیں کہ میرے جسم میں گویا جان سی پڑ جاتی ہے
    آپ کہیں گے کہ محنت تو سب ہی کرتے ہیں
    نہیں میرے دوستوں محنت اس کو نہیں کہتے کہ جائز ناجائز راستوں سے صرف اپنے عیش و عشرت کے لئے دولت کمائی جائے
    بلکہ میرے لئے خوراک تو ایمانداری سے ٹیکس کی ادائیگی ہے
    ناجائز راستوں سے دولت کمانے سے اجتناب ہے زر مبادلہ کے ذخائر ہیں
    اور مجھے سب سے اچھی غذا اس وقت ملتی ہے کہ جب امن و امان ہو
    تو میرا پیٹ بھرتا رہتا ہے جس کو آپ لوگ معیشت کہتے ہیں
    اور میری یہ پسندیدہ خوراک میرے بچوں کے ہی کام آتی ہے
    جب میںخوشحال ہوں گا تو یقینا میرا بچہ بچہ خوشحال ہوگا

    سات ) اس سائٹ میں آپ کو سب سے زیادہ کیا چیز پسند آئی اور کس کی پوسٹنگ پسند کرتے ہیں


    مجھے اس سائٹ پر اپنے بچوں کا محبت اور خوش اخلاقی سے ایک دوسرے سے بات چیت کرنا پسند آتا ہے
    اور اس بات چیت کو درست راہ پر لگانے کے لئے اس سائٹ کی ایڈمن سے لے کر موڈریٹرز کی ٹیم کی دن رات کی محنت پسند آتی ہے
    اور مجھے اس سائٹ پر صرف وہ پوسٹ ہی پسند آتیں ہیں جو میرے بچوں کو اچھی بات سیکھائیں اور بری باتوں سے روکیں

    آٹھ ) آپ کی پسندیدہ ایکٹر اور ایکٹرس کون ہے


    پسندیدہ تو نہیں بتا سکتا ہاں البتہ ناپسند ایکٹر میں مجھے وہ تمام سیاستدان جو محب وطن ہونے کی ایکٹنگ کر کے میرے بچوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور مجھے شدید نقصان پہنچاتے ہیں
    اور میرے بچوں پتہ ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ?
    کیوں کہ میرے بچوں کی بڑی اکثریے ایسی ہی ہوگئی ہے
    اس کی آسان مثال یوں سمجھیں کہ جیسے میرے بچوں میں کوئی بزنس کے شعبے سے وابستہ ہے کوئی دوکاندار ہے تو کوئی سرکاری ملازم ہے تو کوئی پرائیوٹ ملازم ہے یا کوئی کسان ہے یا زمیندار ہے
    سب بچے اپنے اپنے ضمیر کو گواہ بنا کر سوچیں کہ آپ لوگوں میں سے کون کون ہے جو میرا درد دل میں رکھ کر اپنی ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کررہا ہے
    جس کو جہاں موقع ملتا ہے تو اپنی طرف سے کرپشن میں ملوث ہے
    بس فرق اتنا ہے کہ کوئی چھوٹے پیمانے پر تو کوئی بڑے پیمانے پر
    تو جب بڑی اکثریت سے لوگ کرپشن میں ملوث ہوں گے تو ان کو رہنما کیسے اچھے مل سکتے ہیں ?
    یہ تو آپ لوگ خود ہی سوچ سکتے ہیں کہ آج اگر دس روپے والی کرپشن میں ملوث کسی شخص کو وزیر بنادیا جائے تو وہ کیا کرے گا ?
    کیا میرا درد محسوس کرے گا یا جب دس روپے والے کرپشن میں ملوث شخص کو اختیار دس کڑوڑ والے کرپشن کا مل جائے گا تو وہ وہی حرکت کرے گا جو اپنی آج کی پوزیشن میں کر رہا ہے
    کیوں کہ جب وہ آج اپنے محدود دائرہ اختیار ہونے کے باوجود میرا درد دل میں نہیں رکھتا تو وہ وزیر بن کر کیسے میرا درد دل میں رکھے گا?

    میرے بچوں یہ تو جیسی کرنی ویسی بھرنی والا معاملہ ہے

    نو ) زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس کرتے ہیں

    ایک چھوٹی سی مثال دینا چاہوں گا اسی میں میری ساری کمیوں کا احساس موجود ہے کاش کہ میرے بچے سمجھ جائیں

    ایک بادشاہ تھا وہ اپنے بستی میں ایک بڑا سا تالاب کھدواتا ہے اور پوری بستی میں اعلان کر دیتا ہے کہ آج رات کو پوری پستی والے اپنے اپنے گھروں سے ایک ایک بالٹی دودھ کی اس تالاب میں ڈالیں گے
    پھر رات کو تام بستی والے ایک ایک بالٹی اس تالاب میں ڈال دیتے ہیں
    جب بادشاہ صبح صبح اس تالاب کو دیکھنے کے لئے جاتا ہے تو وہ حیران ہوجاتا ہے کہ پورے کا پورا تالاب بجائے دودھ کے پانی سے بھرا ہوتا ہے

    میرے بچوں پتی ہے ایسا کیوں ہوتا ہے ?
    کیوں کہ بستی کا ہر شخص یہ سوچتا ہے کہ ہر کوئی تو دودھ کی بالٹی تالاب میں ڈال رہا ہے تو میں اگر اکیلا پانی کی بالٹی ڈال دوں گا تو اس سے کیا فرق پڑے گا اور رات بھی ہے کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا
    میرے بچوں جب اسی طرح پوری کی پوری بستی نے یہی سوچ لیا تو اس تالاب میں پانی ہی بھرنا تھا دودھ کہاں سے ملتا

    میرے بچوں آج میرا یہی حال ہے کہ میرے ہر بچے نے یہی سوچ لیا ہے کہ سب لوگ کرپشن میں ملوث ہیں اگر ایک میں کر رہا ہوں تو اس سے کیا فرق پڑے گا اور جب مرے بچوں کی بڑی اکثریت نے یہی سوچ لیا تو پھر میرا ایسا حال تو بننا ہی تھا
    پھر میرے بچے کس کو روتے ہیں ?کیوں کسی سے گلہ کرتے ہیں کہ فلاںسیاستدان نے ایسا کیا فلاں سرکاری افسر نے ویسا کیا
    میرے بچوں یہ تو سوچو کہ تم نے کیا کیا
    کیا تم نہیں ذمہ دار میری تباہی کے ?
    تم گلہ کرتے ہو کہ سارا تالاب پانی سے بھرا ہوا ہے
    میرے بچوں یہ تو سوچو کہ تم نے کبھی دودھ کی بالٹی ڈالی ?


    دس ) اس سائٹ کے یوزرز کے لیئے کوئی پیغام دینا چاہے گے


    میں اپنے تمام بچوں کے لئے ایک چھوٹا سا واقعہ بطور پیغام کے دینا چاہتا ہوں اگر میرے بچے مجھے زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس پیغام پر ضرور عمل کریں گے

    جب حضرت ابراھیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالاجارہا تھا تو ایک ننھی سی چڑیا تھی جو اپنی چونچ میں پانی کا ایک قطرہ لاتی اور آگ کے پاس گرا دیتی ۔ کسی نے دیکھا تو ہنس کے کہا کہ اے ننھی سی چڑیا کیا تیرے اس پانی سے آگ بجھ جائے گی ۔ اس پر چڑیا نے کہا میں جانتی ہوں کہ میرے اس پانی سے آگ نہیں بجھے گی لیکن میں بروز قیامت تماشہ دیکھنے والوں کی صف میں کھڑے ہونے کے بجائے آگ بجھانے والوں کی صف میں کھڑا ہونا چاہتی ہوں ۔

    میرے بچوں میرا بس یہی پیغام ہے کہ آپ اپنی طرف سے پانی ڈال دیں
    آپ اپنی طرف سے دودھ کی بالٹی ڈالنا شروع کریں
    کم سے کم آپ کا فریضہ ادا ہوجائے گا
    اور جب میرے بچوں کی اکثریت یہ عمل شروع کردے گی تو یقینا پھر تالاب میں پانی کے بجائے دودھ نظر آنے لگ جائے گا

    والسلام
    پاکستان
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  2. #2
    Sprightly Princess's Avatar
    Sprightly Princess is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2009 @ 12:28 PM
    Join Date
    06 Mar 2009
    Age
    36
    Posts
    3,031
    Threads
    135
    Credits
    955
    Thanked
    4

    Default

    wah..zabardast...kya idea hai aur kya soch hai..Allah hum sab mein esi soch peeda kre..Ameen
    Signature Removed - Please Use Images upto 30KB Only, Your Image was 198 KB Large- Team iTD!

  3. #3
    janooshah is offline Senior Member+
    Last Online
    4th August 2010 @ 12:18 AM
    Join Date
    08 Jun 2009
    Location
    Kisi k Dil main....
    Posts
    1,686
    Threads
    51
    Credits
    1,040
    Thanked
    5

    Post

    Zabardast kiya kamal ka artical hai. Great sharing noman bhai...

  4. #4
    xXxpert is offline Member
    Last Online
    17th January 2010 @ 09:14 PM
    Join Date
    24 Jun 2009
    Location
    Lahore, Pakistan
    Posts
    1,151
    Threads
    146
    Thanked
    9

    Default

    Very nice thread keep sharing bohat khoob

  5. #5
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default

    Quote Sprightly Princess said: View Post
    wah..zabardast...kya idea hai aur kya soch hai..Allah hum sab mein esi soch peeda kre..Ameen

    آپ کی پرخلوص محبت اور تحریر کو پسند کرنے کا شکریہ
    دوست ہم نے اپنی طرف سے دودھ کی بالٹی ڈالنے کی کوشش کی ہے
    لیکن تالاب میں پانی بہت زیادہ ہے آپ بھی کو شش کریں انشا اللہ ہم بھی مزید کوشش کریں گے
    اور تمام دوستوں سے ان کوششوں میں شرکت کی درخواست ہے

  6. #6
    aliaslam is offline Senior Member+
    Last Online
    1st May 2014 @ 02:38 AM
    Join Date
    12 Oct 2007
    Location
    Karachi
    Posts
    740
    Threads
    14
    Credits
    1,045
    Thanked
    53

    Default

    Bohot Achi sooch wala Article hai ....Nice Work

  7. #7
    sheri's Avatar
    sheri is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2015 @ 06:52 PM
    Join Date
    23 Nov 2008
    Location
    App ke dil main rehta hoon ,,
    Gender
    Male
    Posts
    4,231
    Threads
    355
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    آپ نے بہت ہی اچھا لکھا ہے، آپ کے جذبات کی جتنی بھی تعریف جی جاءے کم ہے۔۔۔۔۔

    اللہ آپ کی اس کوشش میں برکت پیدا کرے

  8. #8
    waqas18's Avatar
    waqas18 is offline Advance Member
    Last Online
    16th February 2024 @ 03:23 PM
    Join Date
    30 Jan 2009
    Location
    In someone's Dreams...
    Gender
    Male
    Posts
    7,452
    Threads
    261
    Credits
    98
    Thanked
    16

    Default

    Great Thinking....Nice Sharing...

  9. #9
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Thumbs up

    Jazak Allah Bhai Jaan,,,,,,,,,allah Paak Aapko Jazaaye Khair De,,,,hum Sub Ko Koshish Karni Hai Tabhi Hum Haqeeqi Manon Mein Azad Hongey Warna Azaadi Azaadi Nahi,,,,,allah Paak Hum Sub Ko Sochne Samajhne Aur Amal Akrne Ki Toufeeq Ataa Farmaaye,,,ameen

  10. #10
    kainat batool is offline Senior Member+
    Last Online
    16th October 2009 @ 05:49 PM
    Join Date
    10 Aug 2008
    Location
    LAHORE
    Posts
    3,701
    Threads
    158
    Credits
    1,035
    Thanked
    8

    Default

    wow zbrdast bht acah likah hai app ne
    your writing ability is to good
    keep it up
    [IMG]http://i595.***********.com/albums/tt40/be-the-first/eid1.jpg[/IMG]

  11. #11
    Join Date
    09 Jan 2008
    Location
    B3h!nd Y0u
    Posts
    3,463
    Threads
    284
    Credits
    62
    Thanked
    86

    Default

    great sharing

  12. #12
    Join Date
    15 Nov 2008
    Location
    Heart Of World,Lahore
    Posts
    1,999
    Threads
    147
    Thanked
    72

    Lightbulb

    Zabardast...

Page 1 of 5 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 26th March 2013, 09:30 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 6th November 2009, 01:02 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 26th April 2009, 09:45 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •