Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: Surah Mulk with Pictures Tranliteration

  1. #1
    Join Date
    28 Nov 2008
    Location
    Peshawar
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    142
    Threads
    78
    Credits
    13
    Thanked
    7

    Post Surah Mulk with Pictures Tranliteration

    Click here
    Surah Mulk with Pictures Tranliteration


    ------------------------------------

    سورة المُلک
    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

    وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (۱) اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے۔ اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے (۲) اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرنیش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شکاف نظر آتا ہے؟ (۳) پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی (۴) اور ہم نے قریب کے آسمان کو (تاروں کے) چراغوں سے زینت دی۔ اور ان کو شیطان کے مارنے کا آلہ بنایا اور ان کے لئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے (۵) اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے (۶) جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی (۷) گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی۔ جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا؟ (۸) وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو (۹) اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے (۱۰) پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے (۱۱) (اور) جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور اجر عظیم ہے (۱۲) اور تم (لوگ) بات پوشیدہ کہو یا ظاہر۔ وہ دل کے بھیدوں تک سے واقف ہے (۱۳) بھلا جس نے پیدا کیا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے (۱۴) وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے (۱۵) کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے (۱۶) کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے (۱۷) اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا (۱۸) کیا انہوں نے اپنے سروں پر اڑتے ہوئے جانوروں کو نہیں دیکھا جو پروں کو پھیلائے رہتے ہیں اور ان کو سکیڑ بھی لیتے ہیں۔ خدا کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔ بےشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے (۱۹) بھلا ایسا کون ہے جو تمہاری فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ کافر تو دھوکے میں ہیں (۲۰) بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں (۲۱) بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سیدھے رستے پر ہے یا وہ جو سیدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟ (۲۲) کہو وہ خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔ اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو (۲۳) کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے (۲۴) اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟ (۲۵) کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں (۲۶) سو جب وہ دیکھ لیں گے کہ وہ (وعدہ) قریب آگیا تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس کے تم خواستگار تھے (۲۷) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی کرے۔ تو کون ہے کافروں کو دکھ دینے والے عذاب سے پناہ دے؟ (۲۸) کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحمٰن (ہے) ہم اسی پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صریح گمراہی میں کون پڑ رہا تھا (۲۹) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے (۳۰)

  2. #2
    Tring40 is offline Member
    Last Online
    8th July 2011 @ 04:23 PM
    Join Date
    16 Jul 2009
    Age
    33
    Posts
    15
    Threads
    1
    Thanked
    0

    Default

    jazakallah..

  3. #3
    Superboy's Avatar
    Superboy is offline Advance Member
    Last Online
    19th November 2023 @ 06:25 PM
    Join Date
    05 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    2,955
    Threads
    114
    Credits
    1,456
    Thanked
    87

    Default

    jazakallah bohat khoob
    .

  4. #4
    Join Date
    05 Dec 2008
    Location
    MA K Qadmo Taly
    Gender
    Male
    Posts
    5,557
    Threads
    52
    Credits
    1,368
    Thanked
    261

    Default

    Bohat Khub Nice Sharing
    keep It ........... > Up!
    /\/\/\/Coming Soon With New \/\/\/\

  5. #5
    Manzoor_Mengal is offline Senior Member+
    Last Online
    26th September 2012 @ 03:13 PM
    Join Date
    26 Jun 2009
    Location
    Khuzdar
    Posts
    209
    Threads
    0
    Credits
    1,065
    Thanked: 1

    Default

    jazakallah bohat khoob

  6. #6
    Join Date
    15 Jan 2008
    Location
    404 Not Found
    Posts
    634
    Threads
    49
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    bohot acha janab
    No Signature : ITD Os Yakh Shwae?

  7. #7
    waheed_z89 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2015 @ 11:08 PM
    Join Date
    14 Mar 2009
    Age
    35
    Posts
    353
    Threads
    32
    Credits
    945
    Thanked
    4

    Default

    AlhamduliLLah

  8. #8
    shah2010 is offline Member
    Last Online
    1st April 2010 @ 08:47 PM
    Join Date
    18 Jan 2009
    Location
    Gwadar Balochistan
    Age
    34
    Posts
    1,219
    Threads
    297
    Thanked
    9

    Default

    jazakallah bohat khoob

  9. #9
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    Masha'ALLAH...
    JAZAKALLAH...
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  10. #10
    malikgr8's Avatar
    malikgr8 is offline Senior Member+
    Last Online
    31st January 2021 @ 11:58 AM
    Join Date
    22 Dec 2008
    Location
    Islamabad
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    62
    Threads
    2
    Credits
    1,247
    Thanked
    2

    Default

    Subhan Allah

  11. #11
    nofear235's Avatar
    nofear235 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th August 2014 @ 01:51 PM
    Join Date
    09 Aug 2009
    Location
    Dubai
    Age
    37
    Posts
    493
    Threads
    37
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Smile Great

    subhannallah Bohta Achay

  12. #12
    muqtasid_09's Avatar
    muqtasid_09 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th February 2018 @ 07:52 PM
    Join Date
    20 Jul 2009
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    133
    Threads
    19
    Credits
    967
    Thanked
    8

    Default

    subhannallah

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. *-Surah Mulk with mp3.apk-*
    By Asadullah7 in forum Softwares
    Replies: 6
    Last Post: 27th August 2015, 03:13 PM
  2. Solved How many Makki Surah and Madni Surah in Quran...?
    By Awaisshaikh6 in forum Contest Section
    Replies: 9
    Last Post: 9th July 2014, 12:49 PM
  3. surah mazammil and surah mulk audio app for java
    By FAIZANAMIEN in forum Nokia & Othre Mobiles
    Replies: 11
    Last Post: 27th May 2014, 08:09 PM
  4. Surah MULK
    By zaq123 in forum Islam
    Replies: 14
    Last Post: 20th November 2012, 12:29 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 9th June 2009, 11:34 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •