Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 44

Thread: Pakistan In 2019

  1. #1
    home_alone's Avatar
    home_alone is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2015 @ 02:55 PM
    Join Date
    02 Jul 2007
    Location
    arifwala
    Age
    34
    Posts
    342
    Threads
    60
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default Pakistan In 2019

    Pakistan In 2019

    امریکہ میں ای۔بی۔ایم کے دو ذہین افراد کے درمیان چیٹ ۔

    جوزف : ہیلو مارک ۔ کل تم آفس نہیں آئے تھے ؟ خیریت؟

    مارک: ہاں یار۔ میں پاکستانی ایمبیسی گیا تھا۔ ویزہ لینے۔

    جوزف : اچھا واقعی ؟ پھر کیا ہوا ؟ میں نے سنا ہے آجکل انہوں نے بہت سختیاں کردی ہیں ۔
    مارک : ہاں ۔ لیکن میں نے پھر بھی کسی نہ کسی طرح لے ہی لیا۔

    جوزف: بہت اچھے یار۔ مبارک ہو۔ یہ بتاؤ کہ ویزہ پراسیس میں کتنا وقت لگا ؟

    مارک : بس کچھ مت پوچھو یار۔ تقریباً مہینہ بھر لگ گیا۔ پہلی بار جب میں پاکستان ایمبیسی گیا تھا تو صبح 4:30 پر وہاں پہنچا۔ پھر بھی مجھ سےپہلے 10 لوگ کھڑے تھے۔ لمبی قطار۔ اور ہاں مجھ سے کچھ آگے بل گیٹ بھی اپنا پاسپورٹ اور بنک سٹیٹمنٹ ہاتھ میں لیا لائن میں کھڑا تھا۔

    جوزف : اچھا۔ بل گیٹ کو ویزہ مل گیا ۔

    مارک : نہیں۔ انہوں*نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ بل گیٹ پاکستان جانے کے بعد وہاں سلپ ہوجائے گا اور امریکہ واپس نہیں آئے گا۔

    جوزف : یار ۔ پاکستانی ایمبیسی کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں ہماری امریکن ایمبیسی تو پاکستانیوں کو ایک گھنٹے میں ویزہ دے دیتی ہے۔ پھر یہ کیوں*ایسا کرتے ہیں ؟

    مارک : ارے یار ۔ تمھیں تو پتہ ہے پاکستان اس وقت دنیا کی سپر پاور ہے۔ اسکا ویزہ لینا گویا مریخ کا ویزہ لینے کے برابر ہے۔ اور پھر قصور ہمارا امریکیوں کا بھی ہے۔ ہم بھی وہاں وزٹ ویزہ پر جاکر واپس نہیں آتے نا۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ ۔ تمھیں ویزہ کیسے مل گیا ؟

    مارک : میں نے وہاں کی مشہور فرم 'پھالیہ شوگر ملز لمٹیڈ' سے بزنس وزٹ کا انویٹیشن منگوایا تھا۔ بس اسی بنیاد پر کام بن گیا۔

    جوزف : ایک بار پھر مبارک ہو۔ یہ بتاؤ کب جا رہے ہو پاکستان ؟

    مارک : جیسے ہی ٹکٹ ملا۔ دراصل میں نے دنیا کی مشہور ترین اور اعلی کلاس کی ائیر لائن میں* ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے۔ میرا بچپن سے خواب تھا کہ کسی دن پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز PIA میں سفر کر سکوں۔ اگر ٹکٹ مل گیا تو میرا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔
    جوزف : پاکستان میں کتنا عرصہ رکو گے ؟

    مارک : کتنا عرصہ ؟ کیا مطلب ؟ مجھے کسی پاگل کتے نے کاٹا ہے جو پاکستان چھوڑ کر واپس امریکہ آنے کی سوچوں گا۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے انٹرنیٹ پر چیٹ کے ذریعے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے مضافات میں ایک صحت افزا مقام 'کامونکی' کی ایک لڑکی سیٹ کر لی ہے۔ میں اس سے شادی کرکے گرین پاسپورٹ اپلائی کردوں گا اور وہیں سیٹ ہوجاؤں گا۔

    جوزف : یار تم بہت خوش قسمت ہو۔ لیکن تمھارے ماں باپ کا کیا ہوگا۔

    مارک : پاکستانی گرین پاسپورٹ مل جانے کے بعد میں ماما-پاپا کو بھی وہیں بلا لوں گا۔
    جوزف : کس شہر میں رہنا پسند کرو گے ؟

    مارک : کامونکی والی لڑکی نے مجھے کہا ہے کہ پنجاب سٹیٹ صحت و صفائی کے اعلی معیار کی وجہ سے ویسے تو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن ہم کراچی سیٹل ہوں*گے۔ وہاں آپرچیونٹیز بہت ہیں۔ پتہ ہے نا ؟ کراچی اس وقت دنیا میں ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اول نمبر کا شہر ہے۔ اور وہاں کا 660 منزلہ حبیب بنک پلازہ دیکھنا بھی میری زندگی کی بہت بڑی خواہش ہے۔ سنا ہے اسکی اوپرکی 200 منزلیں بادلوں*میں ڈھکی رہتی ہیں۔ واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤو واٹ آ ڈریم یار۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ اپنے ساتھ کتنے ڈالرز لے کر جاؤ گے ؟

    مارک : ڈالرز ؟ وہاں کون پوچھتا ہے۔ تمھیں پتہ ہے ایک پاک-روپے کے مقابلے میں آجکل 210 ڈالرز بنتے ہیں۔ یعنی میری اگر وہاں 10 ہزار پاکستانی بھی تنخواہ نکل آئی تو امریکہ میں چند مہینوں میں لاکھوں پتی بن جاؤں گا۔

    جوزف : میں نے سنا ہے پاکستان کا لائف سٹینڈرڈ بہت اعلی ہے۔

    مارک : ہاں۔ ایسے ہی ہے۔ وہاں پر BMW لکژری کار 25 ہزار پاک روپے میں ، جبکہ مرسٹڈیز 32 ہزار میں مل جاتی ہے۔ لیکن مین تو سوزوکی یا چنگچی لوں گا۔ خالصتاً پاکستانی میڈ آٹوز ہیں۔ کچھ مہنگی ہیں لیکن بہت اعلی کلاس کی ہیں۔
    البتہ کراچی میں فلیٹ بہت مہنگے ہیں۔ اور کوئی بھی بلڈنگ 100 فلور سے کم تو ہے ہی نہیں۔ انسان ہر وقت خود کو فضاؤں میں اڑتا محسوس کرتا ہے۔

    جوزف : اچھا یہ بتاؤ کہ وہاں کام کیا کرو گے۔

    مارک : میں نے معلومات کی ہیں۔ وہاں پر آئی-ٹی میں بہت سکوپ ہے۔ لیکن تم تو جانتے ہو وہ ہمارے ملک کے تعلیمی معیار کو اپنے برابر نہیں سمجھتے اس لیے مجھے شروع میں وہاں کسی کسان کے ' گدھے' وغیرہ نہلانے پڑیں گے۔ یا پھر ہوسکتا ہے کسی مشہور پارک کے دروازے پر 'جوتے پالش ' کا کھوکھا ہی کھول لوں۔ کچھ نہ ہوا تو ٹیکسی کا لائسنس کرلوں گا۔ امریکہ سے تو پھر بھی کئی گنا بہتر کما لوں گا۔ اورہاں اگر میں وہاں کا گرین پاسپورٹ ہولڈر ہوگیا تو پھر ساری زندگی حکومت مجھے بےروزگاری الاؤنس اور میڈیکل سہولیات فری فراہم کرے گی۔ اور گرین پاسپورٹ کی بنا پر مجھے دنیا کے 80 فیصد ممالک میں بغیر ویزے کے وزٹ کرنے کی سہولت مل جائے گی۔

    جوزف : بہت خوب ۔ یہ بتاؤ ۔ تمھیں انکی زبان کیسے آئے گی ؟

    مارک : اوہ بھائی ۔ میں پچھلے 10 سال سے اردو لینگوئج سیکھ رہا ہوں۔ کالج میں آپشنل سبجیکٹ بھی اردو ہی لیا تھا۔ اور ہاں میں نے TOUFL بھی A گریڈ میں پاس کیا ہے۔

    جوزف : یہ TOUFL کیا ہے ؟

    مارک : Test Of Urdu as a Foreign Language

    جوزف : تم بہت خوش قسمت ہو یار۔ کاش میں تمھاری جگہ ہوتا۔

  2. #2
    home_alone's Avatar
    home_alone is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2015 @ 02:55 PM
    Join Date
    02 Jul 2007
    Location
    arifwala
    Age
    34
    Posts
    342
    Threads
    60
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    its may be true..............................

  3. #3
    Kaleemhyd is offline Senior Member+
    Last Online
    16th August 2009 @ 08:08 PM
    Join Date
    23 May 2009
    Age
    49
    Posts
    152
    Threads
    11
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default

    Are you OK,

    Are you taking medicines on Time,

    Please go to doctor for Check Up.

  4. #4
    home_alone's Avatar
    home_alone is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2015 @ 02:55 PM
    Join Date
    02 Jul 2007
    Location
    arifwala
    Age
    34
    Posts
    342
    Threads
    60
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Quote Kaleemhyd said: View Post
    Are you OK,

    Are you taking medicines on Time,

    Please go to doctor for Check Up.
    Hahahaahaha
    Kaleem bhai. main nay ooooper hi kaha tha its may be trueeee.........

  5. #5
    Kaleemhyd is offline Senior Member+
    Last Online
    16th August 2009 @ 08:08 PM
    Join Date
    23 May 2009
    Age
    49
    Posts
    152
    Threads
    11
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default

    Any how it's fine.

  6. #6
    MALIKUMAIR's Avatar
    MALIKUMAIR is offline Senior Member+
    Last Online
    10th June 2011 @ 08:50 PM
    Join Date
    04 May 2009
    Location
    KARACHI
    Age
    36
    Posts
    2,689
    Threads
    107
    Credits
    955
    Thanked
    11

    Default

    Ha Ha Ha Very Funny

  7. #7
    m_akram's Avatar
    m_akram is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2013 @ 01:10 PM
    Join Date
    16 Jul 2009
    Age
    37
    Posts
    275
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    7

    Default

    Very Funny

  8. #8
    home_alone's Avatar
    home_alone is offline Senior Member+
    Last Online
    21st December 2015 @ 02:55 PM
    Join Date
    02 Jul 2007
    Location
    arifwala
    Age
    34
    Posts
    342
    Threads
    60
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Quote m_akram said: View Post
    Very Funny
    Quote MALIKUMAIR said: View Post
    Ha Ha Ha Very Funny
    Thanx

  9. #9
    asad rafi is offline Member
    Last Online
    5th July 2010 @ 06:03 PM
    Join Date
    08 Jul 2009
    Posts
    199
    Threads
    9
    Thanked
    7

    Default

    good yar INSHALLAH yeh muqam b mil jaye ga pakistan k leye duaen kiya karen phir her country k peoples k dermian yehe bat ho ge ................

  10. #10
    shashan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th October 2011 @ 09:23 PM
    Join Date
    10 Jan 2008
    Posts
    167
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    Hahahaha yeah tho sirf khwab may hi mumkin hay

  11. #11
    Join Date
    21 Jan 2007
    Location
    JHELUM
    Gender
    Male
    Posts
    322
    Threads
    25
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    yaar bhaiao. newspaper parha karo
    Islamabad ma American Jail ban gaye ha. read daily waqt or khabrain.
    Yaar yeh khawab dekhna chor do...9 saal ma kya ho ga?

  12. #12
    DAWN is offline Senior Member+
    Last Online
    21st October 2014 @ 12:31 PM
    Join Date
    11 Jul 2008
    Location
    Faisalabad
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    2,002
    Threads
    86
    Credits
    0
    Thanked
    80

    Default

    Daikh lo khuwab jitne daikh sakte hoo

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 14th February 2011, 04:40 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 17th August 2009, 12:28 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 15th June 2009, 04:01 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •