ہا ہا ہا ہا ہا ہا
لیلہ مجنون کی کہانی میں میں نے ایک کہانی سنی ہے کہانی جھوٹ ہو یا سچ بہر حال اس میں ایک مطلب چھپا ہے ۔۔۔۔۔۔
وہ یوں ہے کہ ایک دفعہ ایک آدمی پٹھے پرانے کپڑے پہن کر ایک ندی کے کنارے پڑا تھا۔۔۔۔۔ تو لیلہ کی سہیلی نے دیکھا جس نے پہلے مجنون کو نہیں دیکھا تھا ۔۔ گمان کیا کہ یہ شاید مجنون ہے تو باگ کر لیلہ کے پاس آئی ۔۔۔۔ اور اُس سے کہا کہ لیلہ مجنون یہاں تک پہنچ گیا ہے ۔۔۔۔ اور آپ کے غم میں ندی کے اُس پار پڑا ہے ۔۔۔۔ تو اس پر لیلہ نے جلدی سے دودھ کا ایک کٹورا اور خواراک کی کچھ اور چیزیں خادمہ کی ہاتھ اُس کے پاس بھیج دیے ۔۔۔۔۔ اُس آدمی کو جب یہ چیزیں ملی تو اُس نے پوچھا کہ یہ کس نے بیجے ہیں ۔۔۔۔ تو خادمہ نے کہاں کہ یہ آپ کی لیلہ نے آپ کے لیے بھیجے ہے ۔۔۔ تو اُس آدمی نے جلدی جلدی اُس کو پی لیا ۔ ۔۔۔۔ اور خادمہ سے کہا کہ کیا کل بھی دودھ آئے گا۔۔۔۔۔۔ اُس نے کہا ۔۔۔۔ جب تک آپ ادھر ہے لیلہ آپ کو دودھ بھیجتی رہی گی۔۔۔۔۔۔ اُس پر وہ آدمی بڑا خوش ہوا اور اُدھر ہی ڈیرہ ڈال دیا۔۔۔۔۔۔۔ جب کافی دن ایسے گزر گئے اور خادمہ اُس کو دیکھتی تھی کہ وہ لیلہ کی بجائے دودھ دودھ پکارتا ہے ۔۔۔۔ اور دودھ دیکر اُس پر ایسے گرتا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے مکھی شہد دیکھ کر ۔۔۔۔ اس پر خادمہ کو شک ہوا ۔۔۔۔۔ تو اُس نے لیلہ سے اُس کا ذکر کیا ۔۔۔۔ لیلہ نے اُسے ایک گھڑا دیا۔۔۔۔۔ اور اُس سے کہا کہ یہ اُس کے پاس لے کے جاو۔۔۔۔ اور اُس سے کہو۔۔۔۔ کہ اس کو آنسوو سے بھر دیں ۔۔۔۔۔ جب وہ خادمہ اُس کے پاس پہنچی ۔۔۔ تو اُس آدمی نے جب گھڑا دیکھا بہت خوش ہوا اور سواچا کہ آج جام کی بجائے دودھ کا پورہ گھڑا آگیا ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن جب اُس نے دیکھا کہ گھڑا خالی ہے تو اُس نے خادمہ سے پوچھا ۔۔۔۔ کہ دودھ کہاں ہے ۔۔۔۔ خادمہ نے جواب دیا کہ لیلہ نے یہ گھڑا بھیجا ہے ۔۔۔۔ اور ساتھ میں یہ فرمان بھیجا ہے ۔۔ کہ اس کو اپنے آنسوو سے بھر دو۔۔۔۔۔ تو اس پر وہ شخص بولا ۔۔۔۔ کہ میں اس کو کیسے بھر سکتا ہوں ۔۔۔۔اس کو اصلی مجنون کے پاس بھیجو میں تو دودھ کا مجنون ہوں ۔۔۔
امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے ۔۔۔۔مسکراتے ہوئے ۔۔۔۔
Bookmarks