آئی ٹی دنیا کے پیارے پیارے دوستوں کو سلام
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایک شدید زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، لاکھوں زخمی اور شائد کروڑوں بےگھر۔ ان تمام لوگوں کی مدد کے لیے میں ذاتی طور پر آپ سب دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا بھی ہو سکے اپ اپنے افت ذدہ بھائی بہنوں کے لئیے دل کھول کر امداد دیں۔
مجھے بہت تلاش کے باوجود ایدھی فاونڈیشن کا کوئی ایسا پیج نہیں مل سکا جہاں سے آپ براہِ راست امداد بھیج سکیں مگر میں انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ہلالِ احمر کے ایک پیچ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ۔ جہاں سے آپ افت زدہ علاقے کے لوگوں کو براہِ راست انٹرنیٹ سے امداد بھیج سکتے ہیں۔ ان کا لنک نیچے لکھ رہا ہوں۔
اللہ سب کی حفاظت کرے ۔ اور ہم سب کو صبر دے اور اس سانحہ کو برداشت کرنے کے ہمت۔ امین
http://www.ifrc.org/helpnow/donate/donate_response.asp
اوپر لنک پر کلک کرنے سے ہلاِ احمر کا وہ صفحہ کھل جائے گا جس سے آپ جنوبی ایشیا میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
Bookmarks