phototech81 said:
نیا دور۔۔۔۔ جدید ہتھیار شائع ہو گئی
معروف کالم نگار، مزاح نگار اور شاعر حافظ مظفر محسن کے طنز و مزاح پر مبنی مضامین کا مجموعہ '' نیا دور جدید ہتھیار'' کے نام سے منظر عام پر آیا ہے۔ قبل ازیں ان کی متعدد کتابیں ادب کی دنیا میں پذیرائی حاصل کر چکی ہیں کتاب کا ٹائٹل بڑا معنی خیز ہے جسے دیکھتے ہی بش کو نہ لگنے والے جوتے کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔ کتاب میں 28 مضامین کے علاوہ ایگزیکٹو پروڈیوسر پی ٹی وی اتفخار مجاز اور ذرا سنیے کے نام سے حافظ مظفر محسن کا اپنا مضمون شامل ہے۔ افتخار مجاز کی رائےمیں حافظ مظفر محسن کی نظم و نثر کی تمام اصناف پر گہر نظر و دسترس رھتے ہیں۔ مصنف نے اس کا انتساب عطا الحق قاسمی اور خالد بن حامد کے نام کیا ہے۔
Bookmarks