اب اگلا سوال
بھائیو اور بہنوں آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟
اگر 5 بار بھی آپ پانی پیتے ہیں
اور سنت کے مطابق بیٹھ کر
بسم اللہ پڑھ
کر تین گونٹ میں پیئں
(کھولے برتن میں پیئیں)
اور پینے کے بعد اپنے رب کا شکر ادا کریں
الحمدللہ
کے الفاظ سے
تو آپ جانتے ہیں آپ نے ایک بار پانی پی کر کتنا اجر جمع کر لیا؟
اور کتنی سنتیں زندہ کیں؟
1- بیٹھ کر پینا سنت ہے
2- بسم اللہ پڑھنا سنت ہے
3- تین گونٹ میں پینا سنت ہے
4 -کھولے برتن میں پینا سنت ہے
5-الحمدللہ کہنا سنت ہے
اب اگر آپ دن میں پانچ بار پانی پیتے ہوئے ان پانچ سنتوں پر عمل کرتے ہیں تو
دن میں آپ کو 25 سنتوں کا ثواب بغیر مشقت کے حاصل ہوجائے گا
اب ہمارا رب اتنا رحیم و کریم ہے
کہ ایک نیکی کو 10 گنا بڑھادیتا ہے اور جتنا چاہے اضافہ کرتا ہے
مَن جَاء بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَمَن جَاء بِالسَّيِّئَةِ فَلاَ يُجْزَى إِلاَّ مِثْلَهَا وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ
[الأنعام : 160]
اور جو کوئی (اللہ کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو برائی لائے گا اسے سزا ویسے ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
(۱۶۰)
ایک اور مقام پر فرمایا:
وَاللّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
[البقرة : 261]
اور اللّهُ جس کے لئے چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے
(۲۶۱)
سبحان اللہ
ہم کیوں نیکیوں کے لیے حریص نہیں جیسے دولت کے لیے ہوتے ہیں؟
جب کے ہمارے رب کی رحمت اتنی وسیع ہے ہم پر مگر ہم ہیں کہ ذرا ہاتھ نہیں بڑھاتے
جب کے فانی دنیا کے لیے ہر جگہ ٹھوکر کھاتے پھیرتے ہیں
اللہ ہمیں ھدایت دے
Bookmarks