مسجد اقصیٰ کےنیچے طویل سرنگ کا انکشاف
مقبوضہ بیت المقدس : مسجد اقصیٰ کے نیچے یہودیوں کی جانب سے تعمیر کی گئی ایک نئی طویل سرنگ کا انکشاف ہوا ہے جس سے مسجد کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الاقصیٰ فاؤنڈیشن کے جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کمزور کرنے کی ایک نئی یہودی سازش بے نقاب کی گئی ہے۔ وڈیو میں ایک سو بیس میٹر لمبی سرنگ دکھائی گئی ہے جو قریبی ٹاؤن سلوان سے شروع کرکے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے نیچے پہلے سے موجود یہودی سرنگوں کے جال سے ملائی گئی ہے۔ سرنگ کی چوڑائی پانچ اور بلندی تین میٹر بتائی گئی ہے جو ایک عام شخص کی آزادانہ نقل وحرکت کے لئے کافی ہے۔ یاد رہے کہ 120سے زائد انتہاپسند یہودی تنظیمیں مسجد اقصیٰ کو ہیکل سلیمانی کی جگہ تعمیر کردہ عبادت گاہ سمجھتی ہیں اور اسے گراکر دوبارہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
*******
Bookmarks