پاکستانی سیاست کا اونٹ اب کیا کروٹ لیتا ہے



مکہ مکرمہ : مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج صبح خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگی رہنما محمد اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کے صاحبزادہ حسین نواز بھی شریک تھے۔ ملاقات میں میاں نواز شریف نے خادم الحرمین شریفین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور ،ملکی صورتحال ،علاقائی امور اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں ہوئی ۔جہاں پر ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ قیام کرتے ہیں۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔جوایک گھنٹے تک جاری رہی ۔اس موقع پرسعودی انٹیلی جنس کے چیف شہزادہ مقرن بن عبد العزیز بھی موجو د تھے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔

**********