فیس بک کا ایک نیا ورژن پیش
دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے کم رفتار والے انٹرنیٹ کنکشن کے حامل صارفین کے لیے فیس بک کا ایک نیا ورژن پیش کیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ نیا ورژن استعمال میں آسان اور تیز رفتار ہے کیونکہ اس میں فیس بک کی اصل ویب سائٹ کے مقابلے میں کم سہولیات دی گئی ہیں۔ یہ نیا ورژن ترقی پذیر ممالک کے ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جہاں بینڈ وڈتھ کے مسائل کی وجہ سے فیس بک کا موجودہ ورژن صحیح کام نہیں کرتا۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ ورژن امریکی اور بھارتی صارفین کو دستیاب ہوگا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ کہ اس کے دو سو پچاس ملین صارفین میں سے ستّر فیصد امریکہ سے باہر ہیں۔ فیس بک لائٹ میں صارفین کو اپنی وال پر لکھنے، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور دیگر افراد کے پروفائل دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی تاہم اس میں کوئی اپیلیکیشن باکسز نہیں ہوں گے۔
***************
Bookmarks