گوانتانامو کا سابق قیدی پاکستان میں گرفتار
اسلام آباد :پاکستان اور سویڈن کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ سویڈن کے جس شہری کو حال ہی میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ دو سال سے زیادہ عرصے تک خلیج گوانتانامو، کیوبا میں امریکہ کے فوجی جیل کیمپ میں قید رہا تھا۔ امریکی ریڈیو کے مطابق پاکستانی عہدے داروں نے کہا کہ مہدی غزالی، غیر ملکیوں کے اس گروپ میں شامل تھا، جسے پچھلے مہینے ڈیرہ غازی خاں کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ، جس میں سویڈن کے تین اور شہری اور سات ترک باشندے شامل ہیں، ایران سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور ہوسکتا ہے کہ اس گروپ کا تعلق القاعدہ سے ہو۔غزالی کو اس سے پہلے 2001 پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں وہ گوانتانامو میں قید رہا ۔ اس نے اس الزام سے انکار کیا تھا کہ اس کا طالبان یا القاعدہ سے کوئی تعلق ہے۔ لہذا امریکی حکام نے اسے کوئی الزام عائد کیے بغیر2004 میں رہا کردیا تھا۔
**********انٹرنیٹ نیوز*********
Bookmarks