القاعدہ سےخطرہ نہیں، امریکی اینٹیلی جنس
واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان امریکہ کیلئے ویت نام نہیں بنے گا جبکہ اینٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ القاعدہ سے محفوظ ہوگیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ویت نام کی جنگ کا افغانستان سے موازنہ کرنا درست نہیں۔ ادھر امریکی اینٹیلی جنس کے ڈائیریکٹر ڈینس بلیر کا کہنا ہے کہ امریکہ القاعدہ سے محفوظ ہوگیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کے خلاف پہلے سے زیادہ جارحانہ پالیسی اختیار کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کر رہی ہے جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔
*******************
Bookmarks