Results 1 to 1 of 1

Thread: hafiz saeed par naya muqadmat

  1. #1
    zeeshan.magsi is offline Member
    Last Online
    5th January 2011 @ 07:30 PM
    Join Date
    31 Aug 2009
    Location
    Bhakkar
    Age
    29
    Posts
    292
    Threads
    79
    Thanked
    28

    Default hafiz saeed par naya muqadmat

    آباد پولیس نے
    کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ
    کے امیر حافظ محمد سعید کے
    خلاف انسداد دہشت گردی
    ایکٹ کے تحت دو الگ الگ
    مقدمات درج کر لیے ہیں
    البتہ مقامی پولیس کا کہنا
    ہے کہ ابھی انہیں حافظ
    سعید کی گرفتاری کے
    کوئی احکامات نہیں ملے ہیں۔
    حافظ سعید کے خلاف یہ
    مقدمات ایک ایسے موقع پر
    درج کیے گئے ہیں جب امریکہ
    میں پاکستان اور ہندوستان
    کے وزرائے خارجہ کے مابین
    ملاقات متوقع ہے۔
    فیصل آباد کے تھانہ پیپلز
    کالونی میں خیام گارڈن میں
    درس قرآن کی تقریب جبکہ
    تھانہ مدینہ ٹاؤن میں رائل
    ہوٹل کینال روڈ میں ایک
    تقریب سے حافظ سعید کے
    خطاب کو ایک غیر قانونی عمل
    قرار دیتے ہوئے مقدمات درج
    کیے گئے ہیں۔ پولیس
    کےمطابق حافظ محمد سعید
    نے فیصل آباد میں دو
    اجتماعات سے خطاب کرتے
    ہوئے حکومت مخالف باتیں
    کیں،جہاد کی ترغیب دی اور
    چندہ کی اپیل کی جو کہ
    مقامی پولیس کے مطابق
    غیر قانونی عمل ہے۔
    تھانہ مدینہ ٹاؤن کے ڈیوٹی
    افسر شہباز نے بتایا کہ یہ
    مقدمہ سیکیورٹی برانچ کے
    اہلکار کی رپورٹ پر درج کیا
    گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق
    حافظ سعید نے کہا تھا کہ
    ’جہاد ہم پر فرض ہے‘۔ ان سے
    سوال کیا گیا کہ جہاد کب
    فرض ہوتا ہے تو انہوں نے
    کہا کہ ’اگر کوئی قوم تم پر
    زبردستی مسلط ہوجائے تو
    تم کیا کروگے؟لڑو گے یا بے
    غیرت بن جاؤ گے؟‘ انہوں نے
    جہاد کوہی اولین ترجیح قرار
    دیا۔
    حافظ سعید نے یہ خطاب
    ستائیس اگست کو کیا
    تھا لیکن مقدمہ کا
    اندراج بیس روز کے بعد
    سترہ ستمبر کو کیا
    گیا ہے۔
    پولیس اہلکار
    رپورٹ کے مطابق خیام گارڈن
    کے خطاب میں بھی انہوں نے
    بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو
    پاکستان اور مسلمانوں کا
    دشمن قرار دیا اور حکومت
    مخالف باتیں کیں۔ تھانہ
    مدینہ ٹاؤن کے اہلکار نے
    بتایا کہ یہ حافظ سعید نے
    یہ خطاب ستائیس اگست کو
    کیا تھا لیکن مقدمہ کا اندراج
    بیس روز کے بعد سترہ
    ستمبر کو کیا گیا ہے۔
    خیال رہے کہ حافظ محمد سعید
    پر بھارت نے ممبئی حملوں
    میں ملوث ہونے کا الزام عائد
    کیاتھا اور اقوام متحدہ نے ان
    کی تنظیم پر پابندی لگا دی
    تھی جس کے بعد حکومت
    پنجاب نے حافظ محمد سعید
    کو نظر بند کردیاتھا لیکن
    بعد میں اعلی عدلیہ کے حکم
    پر انہیں رہا کرنا پڑا تھا۔
    بھارت نے پاکستان سے جامع
    مذاکرات کی بحالی کے لیے
    ممبئی حملوں کی تفتیش
    میں پیشرفت کی شرط عائد
    کررکھی ہے۔ بھارتی حکام کا
    پاکستان سے یہ بھی
    مطالبہ ہے کہ حافظ سعید
    کے خلاف ان ثبوت و شواہد کی
    روشنی میں کارروائی کی
    جائے جو پاکستان کو فراہم
    کیے گئے ہیں جبکہ
    پاکستان ان شواہد کو
    ناکافی قرار دے چکا ہے۔
    Last edited by XoOaiL; 19th September 2009 at 12:39 PM. Reason: text maximized

Similar Threads

  1. Hafiz Muhammad Saeed ka interview
    By malikwaqas in forum Videos
    Replies: 18
    Last Post: 10th July 2010, 10:25 AM
  2. Kyaa Hafiz Saeed Sahib Bhi Taliban They ????
    By Fasih ud Din in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 35
    Last Post: 4th March 2010, 02:19 PM
  3. Hafiz saeed ka peghaam (must see)
    By Fahim Shah in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 6
    Last Post: 2nd December 2009, 11:21 AM
  4. Hafiz saeed ka khat (must see)
    By Fahim Shah in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 12
    Last Post: 27th November 2009, 03:45 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •