مشرف کی بش سےملاقات، اہم امورپرگفتگو
واشنگٹن : سابق صدر پرویز مشرف نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرکے ہی عالمی امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ملاقات ڈلاس شہر میں ہوئی جس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پرویز مشرف نے واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں انتہا پسندی کی اصل وجوہات ہیں، سابق وزیر مملکت ڈاکٹر نسیم اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے جنہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ پرویز مشرف نے بات چیت میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور عوام اس کے سا تھ ہیں اس موقع پر سابق امریکی صدر بش نے پاکستان میں تشدد، خطے کی سلامتی کی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج، عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
Bookmarks