پاکستان میں سالانہ 5 ہزاربچےتھیلی سیمیاکا شکار
پشاور : پاکستان میں ہر سال5 ہزار سے زائد بچے خون کی بیماری تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا پیدا ہوتے ہیں ان میں65 فیصد کا تعلق سرحد سے ہے۔ پشاور میں جاری حمزہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تین سالہ رپورٹ کے مطابق ادارے نے سرحد میں خون کے مختلف امراض میں مبتلا14 ہزار5سو43 ضرورت مند مریضوں کو صاف خون فراہم کیاہے۔ اس وقت ادارے کے پاس خون کے امراض میں مبتلا550 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں455 مریض تھیلی سیمیا،58 ہیمو فیلیا اور37 بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، ان مریضوں کی اکثریت بچوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال5 ہزار سے زائد بچے تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا پیدا ہوتے ہیں ان میں65 فیصد کا تعلق سرحد سے ہے اور فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ نادار اور مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے اوراس کارخیر میں عوام کی بڑی تعداد ادارے کی مالی اعانت کر رہی ہے ۔
Bookmarks