Results 1 to 12 of 12

Thread: Jwab Shikwa----By ALLAMA IQBAL

  1. #1
    Ismail Shah's Avatar
    Ismail Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    14th August 2012 @ 03:12 PM
    Join Date
    03 Mar 2009
    Location
    Sshhhh...P0chNa Mana hai...
    Posts
    611
    Threads
    112
    Credits
    810
    Thanked
    25

    Thumbs up Jwab Shikwa----By ALLAMA IQBAL



    دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
    قدسی الاصل ہے، رفعت پر نظر رکھتی ہے
    خاک سے اٹھتی ہے، گردوں پے گزر رکھتی ہے
    عشق تھا فتنہ گر و سرکش و چالاک مرا
    آسماں چیر گیا نالہء بیباک مرا

    پیر گردوں نے کہا سن کے، کہیں ہے کوءی
    بولے سیّارے لے، سرِ عرشِ بریں ہے کوءی
    چاند کہتا تھا نہیں!اہلِ زمیں ہے کوءی
    کہکشاں کہتی تھی، پوشیدہ یہیں ہے کوءی
    کچھ جو سمجھا میرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
    مجھے جنت سے نکالا ہوا انساں سمجھا
    تھی فرشتوں کو بھی حیرت کہ یہ آواز ہے کیا
    عرش والوں پہ بھی کھلتا نہیں یہ راز ہے کیا
    تا سرِ عرش بھی انساں کی تگ و تاز ہے کیا
    آ گءی خاک کی چٹکی کو بھی پرواز ہے کیا
    غافل آداب سے سُکّانِ زمیں کیسے ہیں
    شوخ و گستاخ یہ پستی کے مکیں کیسے ہیں
    اس قدر شوخ کہ اللہ سے بھی برہم ہے
    تھا جو مسجودِ ملاءک، یہ وہی آدم ہے
    عالمِ کیف ہے، داناءے رموز کم ہے
    ہاں مگر عجز کے اسرار سے نامحرم ہے
    ناز ہے طاقتِ گفتار پہ انسانوں کو
    بات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کو
    آءی آواز، غم انگیز ہے افسانہ ترا
    اشکِ بیتاب سے لبریز ہے پیمانہ ترا
    آسماں گیر ہوا نعرہ ء مستانہ ترا
    کس قدر شوخ زباں ہے دلِ دیوانہ ترا
    شُکر شکوے کو کیا حُسنِ ادا سے کو نے
    ہم سخن کر دیا بندوں کو خدا سے تو نے
    ہم کو ماءل بہ کرم ہیں ،کوءی ساءل ہی نہیں
    راہ دکھلاءیں کسے، رہرو و منزل ہی نہیں

    تربیت عام ہے، جوہرِ قابل ی نہیں
    جس سے تعمیر ہو آدم کی، یہ وہ گِل ہی نہیں
    کوءی قابل ہو تو ہم شان کءی دیتے ہیں
    ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نءی دیتے ہیں
    ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں
    امّتی باعثِ رسواءیِ پیغمبر ہیں
    بُت شکن اٹھ گءے باقی جو رہے بت گر ہیں
    تھا براہیم پدر اور پسر اآذر ہیں
    بادہ آشام نءے، بادہ نیا، خم بھی نءے
    خرمِ کعبہ نیا بت بھی نءے، تُم بھی نءے
    وہ بھی دن تھے کہ یہی مایہ ء رعناءی تھا
    نازشِ موسمِ گُل لالہ صحراءی تھا
    جو مسلماں تھا، اللہ کا سوداءی تھا
    کبھی محبوب تمہارا یہی ہرجاءی تھا
    کسی یکجاءی سے اب عہدِ غلامی کر لو
    ملتِ احمدِ مرسل کو مقامی کر لو

    کش قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
    ہم سے کب پیار ہے! ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
    طبعِ آزاد پر قیدِ رمضاں بھاری ہے
    تمہی کہہ دو یہی آءینِ وفا داری ہے
    قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
    جذبِ باہم جو نہیں، محفلِ انجم بھی نہیں
    جن کو آتا نہیں دنیا میں کوءی فن، تم ہو
    نہیں جس قوم کو پرواءے نشیمن ، تم ہو
    بجلیاں جس میں ہوں آسودہ، وہ خرمن تم ہو
    بیچ کھاتے ہو جو اسلاف کے مدفن، تم ہو
    ہو نکو نام جو قدموں کی تجارت کر کے
    کیا نہ بیچو گے جو مل جاءیں صنم پتھر کے
    صفحہ دہر سے باطل کو مٹایا کس نے؟
    نوعِ انساں کو غلامی سے چھڑایا کس نے؟
    میرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نے؟
    میرے قرآں کو سینوں سے لگایا کس نے؟
    تھے تو آبا وہ تمہارےہی، مگر تم کیا ہو
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو
    کیا کہا!بہرِ مسلماں ہے فقط وعدہ ء حور
    شکوہ بیجا بھی کرے کوءی تو لازم ہے شعور
    عدل ہے فاطرِ ہستی کا ازل سے دستور
    مسلم آءیں ہوا کافر تو ملے حور و قصور
    تم میں حوروں کا کوءی چاہنے والا ہی نہیں
    جلوہ ء طور تو موجود ہے، موسٰی ہی نہیں

    منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
    ایک ہی سب کا نبی، دین بھی، ایمان بھی ایک
    فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتی ہیں
    کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
    کون ہے تارکِ آءین رسولِ مختار؟
    مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
    کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
    ہو گءی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟
    قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں
    کچھ بھی پیغامِ محمدکا تمہیں پاس نہیں
    جا کے ہوتے ہیں مساجد میں صف آرا، تو غریب
    زحمتِ روزہ جو کرتے ہیں گوارا، تو غریب
    نام لیتا ہے اگر کوءی ہمارا، تو غریب
    پردہ رکھتا ہے اگر کوءی تمہارا، تو غریب
    امرا نشہء دولت میں ہیں غافل ہم سے
    زندہ ہے ملّتِ بیضا غربا کے دم سے

    واعظِ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہی
    برق طبعی نہ رہی، شعلہ مقالی نہ رہی
    رہ گءی رسمِ اذاں روحِ بلالی نہ رہی
    فلسفہ رہ گیا، تلقینِ غزالی نہ رہی
    مسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے
    یعنی وہ صاحبِ اوصافِ حجازی نہ رہے
    شور ہے، ہو گءے دنیا سے مسلمان نابود
    ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود
    وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
    یہ مسلماں ہیں! جنہیں دیکھ کے شرماءیں یہود
    یوں تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغاں بھی ہو
    تم سبھی کچھ ہو، بتاءو تو مسلماں بھی ہو

    دمِ تقریر تھی مسلم کی صداقت بیباک
    عدل اس کا تھا قوی، لوثِ مراعات سے باک
    شجر فطرتِ مسلم تھا حیا سے نمناک
    تھا شجاعت میں وہ اک ہستی فوق الادراک
    خود گدازی نم کیفیتِ صہبایش بود
    خالی از خویش شدن صورتِ مینایش بود
    ہر مسلماں رگِ باطل کے لیے نشتر تھا
    اس کے آءینہ ہستی میں عمل جوہر تھا
    جو بھروسا تھا اسے قوتِ بازو پر تھا
    ہے تمہیں موت کا ڈر، اس کو خدا کا ڈر تھا
    باپ کا علم نہ بیٹے کو اگر ازبر ہو
    پھر پسر قابلِ میراثِ پدر کیونکر ہے
    ہر کوءی مستِ مءے تن آسانی ہے
    تم مسلماں ہو! کیا یہ اندازِ مسلمانی ہے
    حیدری فقر ہے نے دولتِ عثمانی ہے
    تم کو اسلاف سے کیا نسبتِ روحانی ہے؟
    وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
    اور تم خوار ہوءے تارکِ قرآں ہو کر
    تم ہو آپس میں غضبناک، وہ آپس میں رحیم
    تم خطاکار و خطا بیں، وہ خطا پوش و کریم
    چاہتے سو ہیں کہ ہوں اوجِ ثریا پہ مقیم
    پہلے ویسا کوءی پیدا تو کرے قلب سلیم
    تختِ فغفور بھی اُن کا تھا، سریر کے بھی
    یوں ہی باتیں ہی کہ تم میں وہ حمیت ہے بھی؟
    خود کشی شیوہ تمہارا، وہ غیور و خوددار
    تم اخوّت سے گریزاں، وہ اخوّت پہ نثار
    تم ہو گفتار سراپا، وہ سراپا کردار
    تم ترستے ہو کلی کو، وہ گلستاں بہ کنار

    مثلِ انجم افق قوم پہ روشن بھی ہوءے
    بُت ہندی کی محبت میں برہمن بھی ہوءے
    شوقِ پرواز میں مہجور نشیمن بھی ہوءے
    بے عمل تھے ہی جواں، دین سے بد ظن بھی ہوءے
    قیس زحمت کشِ تنہیا ءی صحرا نہ رہے
    شہر کی کھاءے ہاو، بادیہ پیما نہ رہے
    گلہِ جور نہ ہو، شکوہ بیداد نہ ہو
    عشق آزاد ہے، کیوں حسن بھی آزاد نہ ہو
    عہدِ نو برق ہے، آتش زنِ ہر خرمن ہے
    ایمن اس سے کوءی صحرا نہ کوءی گلشن ہے
    اس نءی آگ کا اقوامِ کہن ایندھن ہے
    ملتِ ختمِ رسل شعلہ بہ پیراہن ہے
    آج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیدا
    آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا

    دیکھ کر رنگِ چمن ہو نہ پریشان مالی
    کوکبِ غنچہ سے شاخیں ہیں چمکنے والی
    خس و خاشاک سے ہوتا ہے گلستاں خالی
    گل برانداز ہے خونِ شہدا کی لالی
    رنگ گردوں کا ذرا دیکھ تُو عنّابی ہے
    یہ نکلتے ہوءے سورج کی اُفق تابی ہے
    اُمتّیں گلشن ہستی میں ثمر چیدہ بھی ہیں
    اور محرومِ ثمر بھی ہیں، خزاں دیدہ بھی ہیں
    سیکڑوں نخل ہیں، کاہیدہ بھی، بالیدہ بھی ہیں
    سیکڑوں بطنِ چمن میں ابھی پوشیدہ بھی ہیں
    نخلِ اسلام نمونہ ہے برومندی کا
    پھل ہے یہ سیکڑوں صدیوں کی چمن بندی کا
    پاک ہے گردِ وطن سے سرِ داماں تیرا
    تو وہ یوسف ہے کہ ہر مصر ہے کنعاں تیرا
    قافلہ ہو نہ سکے گا کبھی ویراں تیرا
    غیر یک بانگِ درا کچہ نہیں ساماں تیرا
    نخلِ شمع استی و در شعلہ دود ریشہ تو
    عاقبت سوز بود سایہ اندیشہ تو
    تو نہ مٹ جاءے گا ایران کے مٹ جانے سے
    نشہ مے تعلق نہیں پیمانے سے
    ہے عیاں یورشِ تاتار کے افسانے سے
    پاسباں مل گءے کعبے کو صنم خانے سے

    کشتیِ حق کا زمانے میں سہارا تو ہے
    عصرِ نو رات ہے، دھندلا سا ستارا تُو ہے
    ہے جو ہنگامہ بپا یورشِ بلغاری کا
    غافلوں کے لیے پیغام ہے بیداری کا
    تو سمجھتا ہے یہ ساماں ہے دل آزاری کاا
    امتحاں ہے ترے ایثار کا، خود داری کا
    کیوں ہراساں ہے صہیلِ فرسِ اعدا سے
    نور ِ حق بجھ نہ سکے گا نفسِ اعدا سے
    چشمِ اقوام سے مخفی ہے حقیقت تیری
    ہے ابھی محفلِ ہستی کو ضرورت تیری
    زندہ رکھتی ہے زمانے کو حرارت تیری
    کوکبِ قسمتِ امکاں ہے خلافت تیری
    وقتِ فرصت ہے کہاں، کام ابھی باقی ہے
    نورِ توحید کا اتمام ابھی باقی ہے
    مثلِ بُو قید ہے غنچے میں ، پریشاں ہو جا
    رخت بردوش ہواءے چمنستاں ہو جا
    ہے تنک مایہ تو ذرّے سے بیاباں ہو جا
    نغمہ ء موج سے ہنگامہ ء طوفاں ہو جا
    قوّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
    دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کر دے

    ہو نہ یہ پھول تو بُلبل کا ترنم بھی نہ ہو
    چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو
    یہ نہ ساقی ہو تو پھر مے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو
    بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تُم بھی نہ ہو
    خیمہ افلاک استادہ اسی نام سے ہے
    نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے
    دشت میں، دامنِ کہسار میں، میدان میں ہے
    بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان میں ہے
    چین کے شہر، مراقش کے بیاباں میں ہے
    اور پوشیدہ مسلمان کے ایماں میں ہے
    چشمِ اقوام یہ نظارہ ابد تک دیکھے
    رفعتِ شانِ رفعنا لک ذکرک دیکھے

    مردمِ چشمِ زمیں یعنی وہ کالی دنیا
    وہ تمہارے شہدا پالنے والی دنیا
    گرمی مہر کی پروردہ ہلالی دنیا
    عشق والے جسے کہتے ہیں بلالی دنیا
    تپش اندوز ہے اس نام سے پارے کی طرح
    غوطہ زن نور میں ہے آنکھ کے تارے کی طرح
    عقل ہے تیری سپر، عشق ہے شمشیر تیری
    مرے درویش! خلافت ہے جہانگیر تیری
    ماسوی اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تری
    تُو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تری
    کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
    یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں

  2. #2
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Default

    Zabardasttttttt !!!
    ........Nice Sharing...!!!
    ...................Keep Sharing With Us !

  3. #3
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

    Default

    THANKS FOR NICE SHARING

  4. #4
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    waisey pehle parha ha , nice ......Remind k liye shukriya

    waisey Muslims ki halat aaj bohat kharab ha

  5. #5
    poetpyara's Avatar
    poetpyara is offline Senior Member+
    Last Online
    24th September 2009 @ 01:32 PM
    Join Date
    12 Sep 2009
    Age
    44
    Posts
    39
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    very nice effort

  6. #6
    AAMIR_555's Avatar
    AAMIR_555 is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2017 @ 01:36 PM
    Join Date
    08 May 2009
    Location
    casmatics ke du
    Posts
    6,338
    Threads
    450
    Credits
    98
    Thanked
    154

    Default

    nice sharing

  7. #7
    *KHAN*JEE*'s Avatar
    *KHAN*JEE* is offline Advance Member+
    Last Online
    14th January 2021 @ 05:22 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    .*'""*JaNNaT*""
    Gender
    Male
    Posts
    23,576
    Threads
    649
    Credits
    91
    Thanked
    1618

    Default

    Nice.......~*
    Do What is Right, Not What is Easy ...

  8. #8
    Ismail Shah's Avatar
    Ismail Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    14th August 2012 @ 03:12 PM
    Join Date
    03 Mar 2009
    Location
    Sshhhh...P0chNa Mana hai...
    Posts
    611
    Threads
    112
    Credits
    810
    Thanked
    25

    Default

    Bohot Bohot Shukriya app "FRIENS's" ka Pasand karne ka ................THANK uOu...FRIEND's".....................!!

  9. #9
    Sanaullah1991's Avatar
    Sanaullah1991 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th April 2010 @ 10:12 PM
    Join Date
    03 Sep 2009
    Location
    karachi
    Age
    32
    Posts
    159
    Threads
    32
    Credits
    935
    Thanked
    0

    Default

    Nice.

  10. #10
    Fast_Ismail's Avatar
    Fast_Ismail is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2023 @ 05:03 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Hyderabad India
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    3,005
    Threads
    257
    Credits
    1,366
    Thanked
    825

  11. #11
    Asmat12 is offline Senior Member+
    Last Online
    27th December 2011 @ 04:21 PM
    Join Date
    13 Oct 2011
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,169
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    44

    Default

    wow zabrdast hy jee bht he achi..

  12. #12
    MR.Balouch's Avatar
    MR.Balouch is offline Senior Member+
    Last Online
    16th September 2014 @ 03:02 PM
    Join Date
    25 Jun 2011
    Location
    Sindh-Punjab
    Gender
    Male
    Posts
    4,010
    Threads
    101
    Credits
    0
    Thanked
    312

    Default

    بہت عمدہ

Similar Threads

  1. Shikwa By Dr. Allama Iqbal
    By Gilani_Pgc in forum Design Poetry
    Replies: 14
    Last Post: 13th July 2011, 03:00 PM
  2. Aap Ke Nazar 13-01 ( Shikwa By Allama Iqbal )
    By hafizbond in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 5th June 2010, 08:05 PM
  3. Shikwa Allama Iqbal
    By mr_obaid in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 7th February 2010, 07:52 PM
  4. SHIKWA by allama IQBAL
    By Sanaullah1991 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 6th October 2009, 10:02 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •