بھارت کے 7 سیٹلائٹ خلاء میں روانہ
چنائے : بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے اوشین سیٹ ٹو سیٹلائٹ سمیت چھ یورپین نینو سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑ دئیے ہیں۔ نوسوساٹھ کلوگرام وزنی اوشین سیٹ ٹوسٹیلائٹ کو چنائے سے لانچنگ پیڈ سے چھوڑاگیا۔ اسرو کے ترجمان ایس ستیش کے مطابق سیٹلائٹ پانچ برس تک کام کرسکے گا۔ سیٹلائٹ کے ذریعے موسم کی صورتحال ، ساحلی علاقوں کا جائزہ اور فشنگ زون کے حوالے سے معلومات فراہم ہوسکے ینگی۔ بھارت اب تک پندرہ سیٹلائٹ خلاء میں بھیج چکاہے۔
***************
Bookmarks