یورپ افغانستان سےفوج واپس بلا لے، اسامہ
کابل : اسامہ بن لادن نے یورپی ممالک کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں اور فوجیں واپس بلا لیں۔ اسامہ بن لادن نے نیا ویڈیو پیغام جرمنی کے جنرل الیکشن سے دو روز قبل جاری کیا ہے۔ پیغام میں اسامہ بن لادن نے کہا ہے کہ یورپ افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لے۔اسامہ بن لادن نے کہا کہ وہ کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کررہے، یہ یورپ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یورپی اور امریکی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق اسامہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ یورپ ایک ایسے اتحاد میں شامل ہے جس کے سپریم کمانڈر کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں۔ اسامہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے جواب میں لندن اور میڈرڈ پر لازمی حملے کئے جائیں گے۔
*************
Bookmarks