امریکی خاتون سیاح کی بھارتی رکشا ڈرائیور سے شادی
روانی سے انگریزی بولنے والا ڈرائیور تین رکشاٶں کا مالک ہے
بھارت میں تاریخی مقامات کی سیروسیاحت کے لئے آنے والی ایک چھبیس سالہ امریکی خاتون سیاح ایک رکشا ڈرائیور کے ساتھ سفر کے دوران اس سے اس قدر متاثر ہوئی ہے کہ اس نے اس سے شادی کرلی ہے.
امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی وٹنی کی چند روز قبل بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اپنے خوبرو شہزادے سے ملاقات ہوئی تھی اور اس نے شہر میں ادھر ادھر جانے اور قیام کے لئے رکشاڈرائیور کی خدمات حاصل کی تھیں.
بھارتی اخبارمیل ٹوڈے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وٹنی نے بتایا کہ ''تیسرے روز رکشاڈرائیور نے اظہارمحبت کرکے مجھے حیران کردیا اور اس نے مجھے کہا ''میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں،میں آپ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوگیا ہوں''.
ان دونوں کی گذشتہ ہفتہ کے روز پہلی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے بدھ کو ایک سادہ تقریب میں شادی کرلی ہے.اخبار نے وٹنی کی روایتی ہندستانی ساڑھی پہنے اپنے خاوند ہریش ہوٹالا کے ساتھ تصویر بھی شائع کی ہے.
اخبار نے لکھا ہے کہ ہوٹالا ایک مختلف قسم کا ''کیبی''ہے.وہ اسکول کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر بھاگ گیا تھا.تاہم وہ انگریزی روانی کے ساتھ بولتا ہے اور وہ تین رکشاٶں کا مالک ہے.
امریکی خاتون سیاح وٹنی کا اخبار نے پورانام نہیں لکھا اور وہ تیس ستمبر کو بھارت سے اپنے وطن روانہ ہوگی جہاں اس کی اپنے والدین سے ایک بھارتی کے ساتھ شادی کے بعد پہلی ملاقات ہوگی.
****************
Bookmarks