بنوں اورپشاور میں دھماکے،20افراد جاں بحق
پشاور: پشاور اور بنوں میں خود کش دھماکوں کے نتیجہ میں20افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔پشاور میں صدر کے علاقے میں فخر عالم روڈ پر واقع نجی بینک کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس میں 10افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہو گئے جبکہ بنوں میں تھانہ منڈان پر خودکش حملہ ہوا جس میں10 افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ امیرحیدر ہوتی نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
****************
Bookmarks