ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی تاریخ
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان نے 1973ءسے 2009ء تک 704 میچ کھیلے ، جن میں سے 380 میچ جیتے ، 303 میچ ہارے ، 6 میچ برابر رہے اور 15میچ غیر فیصلہ کن رہے۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب 55.58 فیصد ہے۔ بھارت نے 1974ء سے 2009ء کے دوران 718 میچ کھیلے ، جن میں سے 348 میچ جیتے ، 335 میچ ہارے ، 3میچ برابر رہے اور 32 میچ غیر فیصلہ کن رہے۔ بھارت کی کامیابی کا تناسب 50.94 فیصد ہے۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 1978ء سے 2008ء تک 117 میچ کھیلے گئے جن میں سے 68 میچ پاکستان نے جیتے اور 45 میچ بھارت نے جیتے اور 4 میچ غیر فیصلہ کن رہے۔ پاکستان کابھارت کے خلاف کامیابی کا تناسب60.17 فیصد ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے خلاف کامیابی کا تناسب 39.82 فیصدہے۔
*************
Bookmarks