Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: زمین میں دفن ہونے سے پہلے

  1. #1
    hazratg is offline Senior Member+
    Last Online
    20th April 2007 @ 06:54 AM
    Join Date
    21 Feb 2007
    Age
    58
    Posts
    45
    Threads
    13
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default زمین میں دفن ہونے سے پہلے

    زمین میں دفن ہونے سے پہلے
    رنگ و نور/سعدی کے قلم سے

    اللہ تعالیٰ کی مسجدیں صرف ایمان والے ہی آباد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے مساجد آباد کرنے کی فکر اور دن رات محنت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جبکہ باقی دنیا ''بازاروں'' اور گناہ کی جگہوں کو آباد کرنے کی فکر میں دن رات ایک کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔ ہاں اپنی اپنی قسمت ہے۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ میری اور آپ کی قسمت اچھی بنائے اور ہمیں اپنے پیارے گھروں یعنی ''مساجد'' کے ساتھ جوڑ دے۔۔۔۔۔۔ آج آپ کی خدمت میں ایک چھوٹا سا سوالنامہ پیش کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ اس سوالنامے کو پڑھ کر اپنے دل سے جواب مانگیں۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔۔
    ادھر اللہ تعالیٰ کا ایک اور احسان ہوا اور ایک دینی تمنا پوری ہونے کے قریب ہوئی۔۔۔۔۔۔ یقینا آپ بھی یہ جان کر خوشی محسوس کریں گے کہ القلم کا اگلا شمارہ انشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ زاہد العصر امام العارفین حضرت مولانا قاری عرفان صاحبؒ کا ''خصوصی نمبر'' ہوگا۔۔۔۔۔۔ آپ اس میں بہت کچھ پڑھیں گے۔۔۔۔۔۔ مثلاً حضرت اقدس قاری صاحبؒ کا سوانحی خاکہ۔۔۔۔۔۔ آپ کا ایمان ساز وصیت نامہ۔۔۔۔۔۔ سرکاری ملازمت کے دوران آپ کے دینی کارنامے۔۔۔۔۔۔ جہاد کے ساتھ آپ کی شیفتگی اور محبت۔۔۔۔۔۔ آپ کی بعض نادر تحریریں۔۔۔۔۔۔ آپ کا عشق نبوی میں ڈوبا ہوا ایک خطاب۔۔۔۔۔۔ آپ کے بعض وظائف اور مجربات۔۔۔۔۔۔ آپ کی کرامتیں۔۔۔۔۔۔ اور بہت سی باتیں اور یادیں۔۔۔۔۔۔ القلم والوں کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے کہ کیسے کیسے عظیم لوگوں سے اپنے قارئین کی ملاقات کرواتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں اس وقت حکومت اور عدلیہ کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں کہ ان واقعات کے پیچھے سے وہ خیر برآمد ہوجائے جس کا کئی سالوں سے مسلمان شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے لئے کیا بعید ہے۔۔۔۔۔۔ ملک کے صدر نے جس کرکٹ ٹیم کو دولہوں کی طرح ورلڈ کپ جیتنے بھیجا تھا وہ ماشاء اللہ اپنے کوچ کو دفن کرکے واپس آرہی ہے۔۔۔۔۔۔ اللہ کرے غفلت اور نام نہاد روشن خیالی کا ہر ستون اسی طرح زمین بوس ہو۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان اپنی عزت کرکٹ میں نہیں اسلام میں تلاش کریں۔۔۔۔۔۔ ان گیارہ بارہ کھلاڑیوں کا ہارنا نہ تو ملک کی شکست ہے اور نہ اسلام کی۔۔۔۔۔۔ اس لےے غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ البتہ خوشی کا ایک پہلو ضرور ہے کہ اب کرکٹ کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کا فتنہ انشاء اللہ دم توڑ جائے گا۔۔۔۔۔۔ اور لوگ مصلوں پر بیٹھ کر میچ جیتنے کی دعاء نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔ دراصل اس طرح کی دعائیں جن میں گناہ کا عنصر شامل ہو۔۔۔۔۔۔ انسان پر ''قبولیت'' کے دروازے بند کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔۔ ادھر ہمارے رفقاء اس سال پورے ملک کے کاشتکاروں تک اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچانے کی تیاری میں ہیں کہ۔۔۔۔۔۔ زمین کی پیداوار میں سے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرو۔۔۔۔۔۔ ''احیاء عشر'' کی یہ مہم انشاء اللہ عنقریب شروع ہونے والی ہے۔۔۔۔۔۔ آج کے اس کالم میں اس پر بھی ایک تحریر پیش خدمت ہے۔۔۔۔۔۔ پہلے ملاحظہ فرمائےے مسجد کے بارے میں ہر مسلمان سے چند سوالات۔۔۔۔۔۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ مسجد کتنی بڑی اور عظیم الشان جگہ ہے؟ مسجد کا کتنا اونچا مقام ہے؟ مسجد اللہ تعالیٰ کو کتنی محبو ب ہے؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد اللہ تعالیٰ کے انوارات کے نازل ہونے کی جگہ ہے؟ وہ انوارات جن کے ہم سب محتاج ہیں۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین پر سب سے محبوب جگہ مسجد ہے اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار؟۔۔۔۔۔۔ کیا ہم بھی مسجد سے محبت رکھتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد کے ساتھ گہرا تعلق ایک مسلمان کے سچا مومن ہونے کی علامت ہے؟۔۔۔۔۔۔ کیا ہم مسجد کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!کیا آپ کو معلوم ہے کہ جس مسلمان کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہو۔۔۔۔۔۔ یعنی مسجد کے ساتھ جڑا ہوا ہو وہ مسلمان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے میں ہوگا۔۔۔۔۔۔ ذرا اپنے دل کا جائزہ لیجئے کہ وہ مسجد کے ساتھ جڑا ہوا ہے یا نہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    مسجد میں سے کچرا، گندگی اور کوڑا کرکٹ نکالنا حور عین کا مہر ہے، کیا ہم یہ فضیلت حاصل کرتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہر مسجد تقدس میں کعبۃ اللہ کا پرتو اور عکس رکھتی ہے اور مسجدیں کعبۃ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔۔۔۔۔۔ اور مسجدیں اللہ تعالیٰ کا عظیم دربار ہیں جہاں آنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    جب ایسا ہے تو پھر ہم مسجد کی فکر اور خدمت اپنے گھر سے زیادہ کیوں نہیں کرتے؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ جانتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام نے اپنے ہاتھوں سے مسجدیں بنائیں۔۔۔۔۔۔ حضرات صحابہ کرام نے مسجدیں بنانے میں خود مزدوروں کی طرح کام کیا۔۔۔۔۔۔ خلفاء راشدین نے مسجدوں میں جھاڑو دینے کو اپنی سعادت سمجھا۔۔۔۔۔۔ کیا ہمارے کندھوں نے بھی کبھی اللہ تعالیٰ کا گھر بنانے کے لئے پتھروں اور اینٹوں کا بوجھ اٹھایا ہے؟ کیا ہمارے ہاتھوں کو مسجدوں میں جھاڑو دینے کی سعادت ملی ہے؟ کیا ہم بھی ہر نماز کے لئے مسجد میں جانے کے انتظار میں رہتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ دنیا کے مکانات مرنے کے بعد یہاں رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔ اور کچھ عرصہ بعد کھنڈر بن جائیں گے؟۔۔۔۔۔۔ جبکہ مسجدیں جنت میں بھی ساتھ جائیں گی۔۔۔۔۔۔ اور جو شخص دنیا میں مسجد بناتا ہے اللہ پاک اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور جنت کا یہ گھر وہاں کے مکانات میں اسی طرح ممتاز ہوگا جس طرح دنیا میں مسجد عام گھروں سے ممتاز ہے۔۔۔۔۔۔ جب ایسا ہے تو پھر کیوں نہ ہم بھی مرنے سے پہلے مسجد بنالیں۔۔۔۔۔۔ یا مسجد بنانے میں حصہ ڈالیں یا مسجدیں آباد کرنے کی محنت کریں۔۔۔۔۔۔ یا مسجدیں بنانے میں مفت مزدوری کریں۔۔۔۔۔۔ یا ویران مساجد کو کسی بھی طرح آباد کریں۔۔۔۔۔۔ اے مسلمانو! ہم اللہ تعالیٰ کا گھر بنائیں گے اور اس کا گھر آباد کریں گے تو ہمارا گھر بھی آباد رہے گا دنیا میں بھی۔۔۔۔۔۔ اور آخرت میں بھی۔۔۔۔۔۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد مسلمانوں کی اصلاح اور ہدایت کا مرکز ہے مسلمان مسجد سے جس قدر دور ہوتا ہے اسی قدر شیطان اس کو گمراہ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کا مرکز ہے۔۔۔۔۔۔ اس لےے کہ مسجد میں سب مسلمان برابر ہوتے ہیں اور وہ اپنے علاقے زبان اور برادری سے اوپر ہو کر سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    آج مسلمان اس لےے بکھر گئے ہیں کیونکہ وہ مسجد سے دور ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر آج بھی مسلمان مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔۔۔۔۔۔ اور ہماری مسجدیں ان اعمال سے آباد ہوں جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم والے اعمال کریں تو مسلمان پھر متحد ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کیا ہم اس سلسلے میں کچھ کردار ادا کرسکتے ہیں؟
    اے اللہ کے پیارے بندو!
    یہ چند سوالات ہیں اور چند باتیں ۔۔۔۔۔۔ آپ ان پر غور کریں اور سب سے پہلے اپنی ذات کو عمل کے لئے تیار کریں۔۔۔۔۔۔ امید ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے دل سے ان سوالات کا جواب مانگے گا۔۔۔۔۔۔ اور اب پیش خدمت ہے ''عشر'' کے بارے میں ایک تحریر
    زمین میں دفن ہونے سے پہلے
    اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان فرمایا کہ ان پر زمینوں کی پیداوار میں عشر کو لازم کردیا۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ تو غنی اور بے نیاز ہے وہ اگر بندوں سے کچھ لیتا ہے تو اس میں بندوں ہی کا فائدہ ہے دنیا میں اور آخرت میں بھی۔۔۔۔۔۔ پس بہت بڑی خوشخبری اور برکت ہے ان لوگوں کے لئے جن کے مال میں سے اللہ تعالیٰ کچھ حصہ قبول فرمالے۔۔۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
    خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَکِّيْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّهُمْ وَ اللہ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌO اَلَمْ يَعْلَمُوْا اَنَّ اللہ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَاَنَّ اللہ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُO (التوبه ١٠٣،١٠٤)
    ترجمہ: (اے نبی) ان کے مالوں میں سے صدقہ لے کر اس سے ان کے ظاہر کو پاک اور ان کے باطن کو صاف کردے اور انہیں دعاء دے بے شک تیری دعاء ان کے لئے تسکین ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات لیتا ہے اور بے شک اللہ تعالیٰ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
    اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ بندے کا جو مال اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے اس کی برکت سے انسان کو ظاہری اور باطنی پاکی نصیب ہوتی ہے اور انسان کی روح گناہوں کے اثرات سے پاک ہوجاتی ہے۔ تُزَکِّیْہِمْ کا ترجمہ بعض مفسرین نے ''بابرکت کرنے'' کا کیا ہے یعنی صدقہ انسان کو گناہوں کے اثرات سے پاک صاف کرتا ہے اور اموال کی برکت بڑھاتا ہے۔
    دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    وَماَ اٰتَيْتُمْ مِنْ رِّبًا لِّيَرْبُوَا فِيْ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ يَرْبُوْا عِنْدَ اللہ وَمَا اٰتَيْتُمْ مِنْ زَکٰوةٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللہ فَاُولٰۤئِکَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ. (الروم٣٩)
    ترجمہ: یعنی جو مال سود پر تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے تو اللہ کے ہاں وہ نہیں بڑھتا اور جو مال دل کی پاکی سے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے دیتے ہو تو یہ مال بڑھ جاتا ہے۔
    حضرت شیخ الاسلامؒ لکھتے ہیں:
    یعنی سود بیاج سے اگرچہ بظاہر مال بڑھتا دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں گھٹ رہا ہے (یعنی کم ہو رہا ہے) جیسے کسی آدمی کا بدن ورم سے پھول جائے وہ بیماری یا پیام موت ہے۔۔۔۔۔۔ اور زکوٰۃ نکالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مال کم ہوگا فی الحقیقت وہ بڑھتا ہے جیسے کسی مریض کا بدن مسہل وتنقیہ (یعنی جسم کو صاف کرنے والی ادویات کے استعمال) سے گھٹتا دکھائی دے مگر انجام اس کا صحت ہو۔ سود اور زکوٰۃ کا حال بھی انجام کے اعتبار سے ایسا ہی سمجھ لو۔۔۔۔۔۔ یَمْحَقُ اللہ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقَاتِ (البقرۃ٢٧٦) (یعنی اللہ تعالیٰ سود کو مٹادیتا ہے اور صدقات کو بڑھادیتا ہے) حدیث میں ہے کہ ایک کھجور جو مؤمن صدقہ کرے قیامت کے دن بڑھ کر پہاڑ کے برابر نظر آئے گی۔ (تفسیر عثمانی)
    ہم الحمدﷲ مسلمان ہیں۔۔۔۔۔۔ اور ایک مسلمان کے لئے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کافی ہے:
    مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِّنْ مِّالٍ (مسلم)
    کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی
    ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا صدقہ کیا ہے؟
    ارشاد فرمایا:
    اَضْعَافٌ مُّضَاعَفَةٌ وَعِنْدَ اللہ الْمَزِيْد (مسنداحمد))
    یعنی دنیا میں مال کو کئی گنا بڑھانے والا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سے بہت کچھ دلانے والا۔
    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔ اب بھی مسلمان پریشان ہیں کہ مال میں برکت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔ کاش کماتے وقت حلال کا اور کمانے کے بعد صدقہ اور زکوٰۃ نکالنے کا اہتمام کیا جائے تو مسلمان کے لئے دنیا آخرت میں برکت ہی برکت اور وسعت ہی وسعت ہے۔۔۔۔۔۔ آج کل ہمارے کاشتکار اور زمیندار بھائی۔۔۔۔۔۔ غربت، پریشانی اور بخل کا بے حد شکار ہیں۔۔۔۔۔۔ زمینوں کی پیداوار کم ہورہی ہے کھیتی پر طرح طرح کی بیماریوں کا حملہ ہے۔۔۔۔۔۔ اور کئی کئی اسپرے کرنے پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔۔۔۔۔۔ الغرض زمیندار اور کسان مالی تنگی کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔ ان حضرات کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ۔۔۔۔۔۔ زمین کی پیداوار میں سے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا حصہ نکالا کریں۔۔۔۔۔۔ اور پورے اہتمام سے ''عشر'' ادا کیا کریں۔۔۔۔۔۔ پھر دیکھیں کہ زمین میں کتنی برکت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ جب تک زمین پر رہیں گے

  2. #2
    hazratg is offline Senior Member+
    Last Online
    20th April 2007 @ 06:54 AM
    Join Date
    21 Feb 2007
    Age
    58
    Posts
    45
    Threads
    13
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default

    یہ لوگ زمین میں دفن کردئےے جائیں گے تو قبر ان کا خوشی سے استقبال کرے گی۔۔۔۔۔۔ (اگر خاتمہ ایمان پر ہوا)۔۔۔۔۔۔ لیکن آج کے کاشتکار کو بیس بوری گندم میں سے ایک بوری اللہ تعالیٰ کے راستے میں ادا کرنا بھاری معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ سوچتے نہیں کہ۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک ہی نے انہیں یہ سب کچھ عطاء فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔ اور آئندہ بھی وہی عطاء فرمائے گا۔۔۔۔۔۔ یہ سوچتے نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کو دیں گے تو وہ بے نیاز رب ہمیں دنیا آخرت میں بڑھا چڑھا کر دے گا۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ سوچتے نہیں کہ آخر ہم نے مرنا بھی ہے۔۔۔۔۔۔ چلو انیس بوریاں دنیا کی تھوڑی سی زندگی کے لئے رکھ لیں تو ایک بوری آخرت کی دائمی زندگی کے لئے بھی آگے بھجوادیں۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ سوچتے نہیں کہ کل ہم نے مرجانا ہے۔۔۔۔۔۔ اور ہمیں اسی زمین میں دفن کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ تب ہم قبر کو کیا منہ دکھائیں گے۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالٰ کا حق کھانے والے۔۔۔۔۔۔ غریبوں کا حصہ کھانے والے۔۔۔۔۔۔ اور اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ماننے والے نافرمان؟۔۔۔۔۔۔
    زمین کی پیداوار میں سے ''عشر'' اداکرنے کا مسئلہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے:
    وَاٰتُوْا حَقَّہ، یَوْمَ حَصَادِہٖ (الانعام ١٤١)
    ترجمہ: ''اور جس دن اسے (یعنی کھیتی اور پھل کو) کاٹو اس کا حق ادا کرو''
    حضرت لاہوریؒ لکھتے ہیں:
    ''تمام میوہ جات تمہارے لئے حلال ہیں بشرطیکہ اللہ تعالیٰ کے نام پر مساکین کا حق ادا کرو اور اسراف نہ کرو'' (حاشیہ حضرت لاہوریؒ)
    حضرت شیخ الاسلامؒ لکھتے ہیں:
    یعنی جو غلے اور پھل حق تعالیٰ نے پیدا فرمائے ہیں ان کے کھانے سے بدون سند (یعنی بلادلیل) کے مت رکو، ہاں دو باتوں کا خیال رکھو ایک یہ کہ کاٹنے اور اتارنے کے ساتھ یہ جو اللہ تعالیٰ کا حق اس میں ہے وہ ادا کردو دوسرے فضول اور بے موقع خرچ مت کرو۔ اللہ تعالیٰ کے حق سے یہاں کیا مراد ہے؟ اس میں علماء کے مختلف اقوال ہیں، ابن کثیرؒ کی رائے یہ معلوم ہوتی ہے کہ ابتداء ً مکہ معظمہ میں کھیتی اور باغ کی پیداوار میں سے کچھ حصہ نکالنا واجب تھا جو مساکین اور فقراء پر صرف کیا جائے مدینہ طیبہ پہنچ کر ٢ ھ میں اس کی مقدار وغیرہ کی تعیین وتفصیل کردی گئی یعنی بارانی زمین کی پیداوار میں (بشرطیکہ خراجی نہ ہو) دسواں حصہ اور جس میں پانی دیا جائے بیسواں حصہ واجب ہے۔ (تفسیر عثمانی)
    زمین کی پیداوار پر لازم اس زکوٰۃ کو ''عشر'' کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ لفظ عشر کے اصل معنی دسواں حصہ ہے۔۔۔۔۔۔ وہ زمینیں جو بارانی ہیں یعنی بارش سے سیراب ہوتی ہیں ان کی پیداوار میں سے دسواں حصہ اور جن زمینوں کو خود پانی دیا جاتا ہے ان کی پیداوار کا بیسواں حصہ نکالنا واجب ہے۔ اور شریعت کی اصطلاح میں دونوں کو ''عشر'' ہی کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ موجودہ وقت میں جس طرح مسلمانوں نے۔۔۔۔۔۔ دین کے دیگر فرائض اور احکامات میں غفلت بازی کو اپنا طریقہ بنالیا ہے۔۔۔۔۔۔ اسی طرح ''عشر'' کے مسئلے میں بھی ہمارے مسلمان کاشتکار شدید غفلت کاشکار ہیں۔۔۔۔۔۔ بلکہ اب تو اکثر کاشتکاروں کو ''عشر'' کا مسئلہ ہی معلوم نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کا حکم توڑنے اور اس کا حق کھانے کا وبال آج زمینداروں اور کاشتکاروں پر صاف نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ اور ان کی اولادیں طرح طرح کے سخت گناہوں اور جرائم میں ملوث ہو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔ جاگیرداروں کے مظالم اور گناہ تو کافروں کو بھی شرمندہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جبکہ چھوٹے کاشتکار بخل، حرص اور غربت کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔ ان حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ۔۔۔۔۔۔ دین کی فکر رکھنے والے جانباز مسلمان اٹھ کھڑے ہوں۔۔۔۔۔۔ اور وہ دین کے اس واجب کو زندہ کرنے کے لئے بھی سر توڑ محنت کریں ۔۔۔۔۔۔ وہ اللہ تعالیٰ کا حکم۔۔۔۔۔۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام لے کر ایک ایک کاشتکار کے پاس جائیں۔۔۔۔۔۔ اور اسے ''عشر'' کا مسئلہ سمجھائیں۔۔۔۔۔۔ اور اسے ترغیب دیں کہ زمین میں جانے سے پہلے زمین کا حق ادا کردو۔۔۔۔۔۔ اور اپنی زمین اور آخرت کو برکت سے بھر لو۔۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے جس طرح ہمارے جانباز بھائیوں نے پورے ملک میں ''اقامت صلوٰۃ'' مہم چلائی تھی۔۔۔۔۔۔ اسی طرح اس سال وہ ''احیاء عشرمہم'' کے لئے ایک مہینے کی بھرپور محنت کریں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے دین سے پیار ہے۔۔۔۔۔۔ یہ دین اللہ تعالیٰ کا قانون ہے۔۔۔۔۔۔ جو لوگ حکومت کا قانون نافذ کرتے ہیں وہ حکومت کے پیارے ہوتے ہیںاور جو لوگ اللہ تعالیٰ کا قانون نافذ کرنے نکلتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے سپاہی اور اس کے پیارے بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ان احکامات کو لوگوں سے ادا کروانا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔ لیکن جب اسلامی حکومت موجود نہ ہو تو یہ احکامات ختم نہیں ہوجاتے۔۔۔۔۔۔ تب علماء مجاہدین اور دین کا درد رکھنے والے مسلمانوں پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ان احکامات کو مسلمانوں تک پہنچائیں۔۔۔۔۔۔ اور پوری قوت اور محنت کے ساتھ ان احکامات کی دعوت دیں۔۔۔۔۔۔ اپنے تمام ساتھیوں سے میری پرزور عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ۔۔۔۔۔۔ اس ''مہم'' کو اللہ پاک کی رضا کے لئے کامیاب بنائیں۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلے صلوٰۃ الحاجۃ ادا کرکے اللہ تعالیٰ سے اس کام کی توفیق مانگیں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد اپنے عمل کو درست کریں۔۔۔۔۔۔ یعنی پکا عزم کریں کہ ہم خود انشاء اللہ زکوٰۃ عشر وغیرہ اسلامی احکامات پر پورا پورا عمل کریں گے۔۔۔۔۔۔ اور ماضی میں جو غفلت ہوگئی ہو اس پر خوب توبہ استغفار کریں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد۔۔۔۔۔۔ مرکز کی طرف سے موصول ہونے والی ترتیب کے مطابق پہاڑوں، گلیوں، شہروں، دیہاتوں۔۔۔۔۔۔ اور قصبوں میں پھیل جائیں اور ایک ایک مسلمان کاشتکار کے کانوں اور دل تک اللہ تعالیٰ کا حکم وَاٰتُوْا حَقَّہ، یَوْمَ حَصَادِہٖپہنچادیں۔۔۔۔۔۔
    ٭٭٭

  3. #3
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Thumbs up thnx

    salamun salam

    brother
    Masajid ki ahmiat o afdiat, halate hazara, Ousher ......Melad main Muslaman ki zamadaria....ain kay baray main app nay bohat achi batain hamray sath share kien
    Allah app ko jaza day aur mazid Deen e Mobeen e Islam ki khdmit kernay ki tofeek day.

    ameen suma ameen

  4. #4
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Masha ALLAh HazratG Jazak ALLAH

  5. #5
    Ishtiaq 211's Avatar
    Ishtiaq 211 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2021 @ 06:39 AM
    Join Date
    31 Oct 2013
    Location
    Narowal Punjab
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    476
    Threads
    66
    Credits
    32
    Thanked
    19

    Default

    بہت اچھی شیئرنگ

  6. #6
    Gum SumLove's Avatar
    Gum SumLove is offline Senior Member+
    Last Online
    11th November 2016 @ 10:36 AM
    Join Date
    19 May 2014
    Gender
    Male
    Posts
    44
    Threads
    18
    Credits
    731
    Thanked
    5

    Default

    v.nice

  7. #7
    sana rani is offline Senior Member+
    Last Online
    8th June 2017 @ 08:59 AM
    Join Date
    18 Feb 2016
    Age
    33
    Gender
    Female
    Posts
    103
    Threads
    69
    Credits
    922
    Thanked
    7

    Default

    Quote hazratg said: View Post
    زمین میں دفن ہونے سے پہلے
    رنگ و نور/سعدی کے قلم سے

    اللہ تعالیٰ کی مسجدیں صرف ایمان والے ہی آباد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے مساجد آباد کرنے کی فکر اور دن رات محنت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جبکہ باقی دنیا ''بازاروں'' اور گناہ کی جگہوں کو آباد کرنے کی فکر میں دن رات ایک کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔ ہاں اپنی اپنی قسمت ہے۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ میری اور آپ کی قسمت اچھی بنائے اور ہمیں اپنے پیارے گھروں یعنی ''مساجد'' کے ساتھ جوڑ دے۔۔۔۔۔۔ آج آپ کی خدمت میں ایک چھوٹا سا سوالنامہ پیش کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ اس سوالنامے کو پڑھ کر اپنے دل سے جواب مانگیں۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔۔
    ادھر اللہ تعالیٰ کا ایک اور احسان ہوا اور ایک دینی تمنا پوری ہونے کے قریب ہوئی۔۔۔۔۔۔ یقینا آپ بھی یہ جان کر خوشی محسوس کریں گے کہ القلم کا اگلا شمارہ انشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ زاہد العصر امام العارفین حضرت مولانا قاری عرفان صاحبؒ کا ''خصوصی نمبر'' ہوگا۔۔۔۔۔۔ آپ اس میں بہت کچھ پڑھیں گے۔۔۔۔۔۔ مثلاً حضرت اقدس قاری صاحبؒ کا سوانحی خاکہ۔۔۔۔۔۔ آپ کا ایمان ساز وصیت نامہ۔۔۔۔۔۔ سرکاری ملازمت کے دوران آپ کے دینی کارنامے۔۔۔۔۔۔ جہاد کے ساتھ آپ کی شیفتگی اور محبت۔۔۔۔۔۔ آپ کی بعض نادر تحریریں۔۔۔۔۔۔ آپ کا عشق نبوی میں ڈوبا ہوا ایک خطاب۔۔۔۔۔۔ آپ کے بعض وظائف اور مجربات۔۔۔۔۔۔ آپ کی کرامتیں۔۔۔۔۔۔ اور بہت سی باتیں اور یادیں۔۔۔۔۔۔ القلم والوں کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے کہ کیسے کیسے عظیم لوگوں سے اپنے قارئین کی ملاقات کرواتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں اس وقت حکومت اور عدلیہ کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں کہ ان واقعات کے پیچھے سے وہ خیر برآمد ہوجائے جس کا کئی سالوں سے مسلمان شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے لئے کیا بعید ہے۔۔۔۔۔۔ ملک کے صدر نے جس کرکٹ ٹیم کو دولہوں کی طرح ورلڈ کپ جیتنے بھیجا تھا وہ ماشاء اللہ اپنے کوچ کو دفن کرکے واپس آرہی ہے۔۔۔۔۔۔ اللہ کرے غفلت اور نام نہاد روشن خیالی کا ہر ستون اسی طرح زمین بوس ہو۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان اپنی عزت کرکٹ میں نہیں اسلام میں تلاش کریں۔۔۔۔۔۔ ان گیارہ بارہ کھلاڑیوں کا ہارنا نہ تو ملک کی شکست ہے اور نہ اسلام کی۔۔۔۔۔۔ اس لےے غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ البتہ خوشی کا ایک پہلو ضرور ہے کہ اب کرکٹ کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کا فتنہ انشاء اللہ دم توڑ جائے گا۔۔۔۔۔۔ اور لوگ مصلوں پر بیٹھ کر میچ جیتنے کی دعاء نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔ دراصل اس طرح کی دعائیں جن میں گناہ کا عنصر شامل ہو۔۔۔۔۔۔ انسان پر ''قبولیت'' کے دروازے بند کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔۔ ادھر ہمارے رفقاء اس سال پورے ملک کے کاشتکاروں تک اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچانے کی تیاری میں ہیں کہ۔۔۔۔۔۔ زمین کی پیداوار میں سے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرو۔۔۔۔۔۔ ''احیاء عشر'' کی یہ مہم انشاء اللہ عنقریب شروع ہونے والی ہے۔۔۔۔۔۔ آج کے اس کالم میں اس پر بھی ایک تحریر پیش خدمت ہے۔۔۔۔۔۔ پہلے ملاحظہ فرمائےے مسجد کے بارے میں ہر مسلمان سے چند سوالات۔۔۔۔۔۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ مسجد کتنی بڑی اور عظیم الشان جگہ ہے؟ مسجد کا کتنا اونچا مقام ہے؟ مسجد اللہ تعالیٰ کو کتنی محبو ب ہے؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد اللہ تعالیٰ کے انوارات کے نازل ہونے کی جگہ ہے؟ وہ انوارات جن کے ہم سب محتاج ہیں۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین پر سب سے محبوب جگہ مسجد ہے اور سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار؟۔۔۔۔۔۔ کیا ہم بھی مسجد سے محبت رکھتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد کے ساتھ گہرا تعلق ایک مسلمان کے سچا مومن ہونے کی علامت ہے؟۔۔۔۔۔۔ کیا ہم مسجد کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!کیا آپ کو معلوم ہے کہ جس مسلمان کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہو۔۔۔۔۔۔ یعنی مسجد کے ساتھ جڑا ہوا ہو وہ مسلمان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے میں ہوگا۔۔۔۔۔۔ ذرا اپنے دل کا جائزہ لیجئے کہ وہ مسجد کے ساتھ جڑا ہوا ہے یا نہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    مسجد میں سے کچرا، گندگی اور کوڑا کرکٹ نکالنا حور عین کا مہر ہے، کیا ہم یہ فضیلت حاصل کرتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہر مسجد تقدس میں کعبۃ اللہ کا پرتو اور عکس رکھتی ہے اور مسجدیں کعبۃ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔۔۔۔۔۔ اور مسجدیں اللہ تعالیٰ کا عظیم دربار ہیں جہاں آنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہوتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    جب ایسا ہے تو پھر ہم مسجد کی فکر اور خدمت اپنے گھر سے زیادہ کیوں نہیں کرتے؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ جانتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام نے اپنے ہاتھوں سے مسجدیں بنائیں۔۔۔۔۔۔ حضرات صحابہ کرام نے مسجدیں بنانے میں خود مزدوروں کی طرح کام کیا۔۔۔۔۔۔ خلفاء راشدین نے مسجدوں میں جھاڑو دینے کو اپنی سعادت سمجھا۔۔۔۔۔۔ کیا ہمارے کندھوں نے بھی کبھی اللہ تعالیٰ کا گھر بنانے کے لئے پتھروں اور اینٹوں کا بوجھ اٹھایا ہے؟ کیا ہمارے ہاتھوں کو مسجدوں میں جھاڑو دینے کی سعادت ملی ہے؟ کیا ہم بھی ہر نماز کے لئے مسجد میں جانے کے انتظار میں رہتے ہیں؟
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ دنیا کے مکانات مرنے کے بعد یہاں رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔ اور کچھ عرصہ بعد کھنڈر بن جائیں گے؟۔۔۔۔۔۔ جبکہ مسجدیں جنت میں بھی ساتھ جائیں گی۔۔۔۔۔۔ اور جو شخص دنیا میں مسجد بناتا ہے اللہ پاک اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور جنت کا یہ گھر وہاں کے مکانات میں اسی طرح ممتاز ہوگا جس طرح دنیا میں مسجد عام گھروں سے ممتاز ہے۔۔۔۔۔۔ جب ایسا ہے تو پھر کیوں نہ ہم بھی مرنے سے پہلے مسجد بنالیں۔۔۔۔۔۔ یا مسجد بنانے میں حصہ ڈالیں یا مسجدیں آباد کرنے کی محنت کریں۔۔۔۔۔۔ یا مسجدیں بنانے میں مفت مزدوری کریں۔۔۔۔۔۔ یا ویران مساجد کو کسی بھی طرح آباد کریں۔۔۔۔۔۔ اے مسلمانو! ہم اللہ تعالیٰ کا گھر بنائیں گے اور اس کا گھر آباد کریں گے تو ہمارا گھر بھی آباد رہے گا دنیا میں بھی۔۔۔۔۔۔ اور آخرت میں بھی۔۔۔۔۔۔
    اے مسلمان بھائیو!
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد مسلمانوں کی اصلاح اور ہدایت کا مرکز ہے مسلمان مسجد سے جس قدر دور ہوتا ہے اسی قدر شیطان اس کو گمراہ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کا مرکز ہے۔۔۔۔۔۔ اس لےے کہ مسجد میں سب مسلمان برابر ہوتے ہیں اور وہ اپنے علاقے زبان اور برادری سے اوپر ہو کر سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    آج مسلمان اس لےے بکھر گئے ہیں کیونکہ وہ مسجد سے دور ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر آج بھی مسلمان مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔۔۔۔۔۔ اور ہماری مسجدیں ان اعمال سے آباد ہوں جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم والے اعمال کریں تو مسلمان پھر متحد ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کیا ہم اس سلسلے میں کچھ کردار ادا کرسکتے ہیں؟
    اے اللہ کے پیارے بندو!
    یہ چند سوالات ہیں اور چند باتیں ۔۔۔۔۔۔ آپ ان پر غور کریں اور سب سے پہلے اپنی ذات کو عمل کے لئے تیار کریں۔۔۔۔۔۔ امید ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے دل سے ان سوالات کا جواب مانگے گا۔۔۔۔۔۔ اور اب پیش خدمت ہے ''عشر'' کے بارے میں ایک تحریر
    زمین میں دفن ہونے سے پہلے
    اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان فرمایا کہ ان پر زمینوں کی پیداوار میں عشر کو لازم کردیا۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ تو غنی اور بے نیاز ہے وہ اگر بندوں سے کچھ لیتا ہے تو اس میں بندوں ہی کا فائدہ ہے دنیا میں اور آخرت میں بھی۔۔۔۔۔۔ پس بہت بڑی خوشخبری اور برکت ہے ان لوگوں کے لئے جن کے مال میں سے اللہ تعالیٰ کچھ حصہ قبول فرمالے۔۔۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
    خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَکِّيْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّهُمْ وَ اللہ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌO اَلَمْ يَعْلَمُوْا اَنَّ اللہ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَاَنَّ اللہ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُO (التوبه ١٠٣،١٠٤)
    ترجمہ: (اے نبی) ان کے مالوں میں سے صدقہ لے کر اس سے ان کے ظاہر کو پاک اور ان کے باطن کو صاف کردے اور انہیں دعاء دے بے شک تیری دعاء ان کے لئے تسکین ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات لیتا ہے اور بے شک اللہ تعالیٰ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
    اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ بندے کا جو مال اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے اس کی برکت سے انسان کو ظاہری اور باطنی پاکی نصیب ہوتی ہے اور انسان کی روح گناہوں کے اثرات سے پاک ہوجاتی ہے۔ تُزَکِّیْہِمْ کا ترجمہ بعض مفسرین نے ''بابرکت کرنے'' کا کیا ہے یعنی صدقہ انسان کو گناہوں کے اثرات سے پاک صاف کرتا ہے اور اموال کی برکت بڑھاتا ہے۔
    دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    وَماَ اٰتَيْتُمْ مِنْ رِّبًا لِّيَرْبُوَا فِيْ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ يَرْبُوْا عِنْدَ اللہ وَمَا اٰتَيْتُمْ مِنْ زَکٰوةٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْهَ اللہ فَاُولٰۤئِکَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ. (الروم٣٩)
    ترجمہ: یعنی جو مال سود پر تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے تو اللہ کے ہاں وہ نہیں بڑھتا اور جو مال دل کی پاکی سے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے دیتے ہو تو یہ مال بڑھ جاتا ہے۔
    حضرت شیخ الاسلامؒ لکھتے ہیں:
    یعنی سود بیاج سے اگرچہ بظاہر مال بڑھتا دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں گھٹ رہا ہے (یعنی کم ہو رہا ہے) جیسے کسی آدمی کا بدن ورم سے پھول جائے وہ بیماری یا پیام موت ہے۔۔۔۔۔۔ اور زکوٰۃ نکالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مال کم ہوگا فی الحقیقت وہ بڑھتا ہے جیسے کسی مریض کا بدن مسہل وتنقیہ (یعنی جسم کو صاف کرنے والی ادویات کے استعمال) سے گھٹتا دکھائی دے مگر انجام اس کا صحت ہو۔ سود اور زکوٰۃ کا حال بھی انجام کے اعتبار سے ایسا ہی سمجھ لو۔۔۔۔۔۔ یَمْحَقُ اللہ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقَاتِ (البقرۃ٢٧٦) (یعنی اللہ تعالیٰ سود کو مٹادیتا ہے اور صدقات کو بڑھادیتا ہے) حدیث میں ہے کہ ایک کھجور جو مؤمن صدقہ کرے قیامت کے دن بڑھ کر پہاڑ کے برابر نظر آئے گی۔ (تفسیر عثمانی)
    ہم الحمدﷲ مسلمان ہیں۔۔۔۔۔۔ اور ایک مسلمان کے لئے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کافی ہے:
    مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِّنْ مِّالٍ (مسلم)
    کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی
    ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا صدقہ کیا ہے؟
    ارشاد فرمایا:
    اَضْعَافٌ مُّضَاعَفَةٌ وَعِنْدَ اللہ الْمَزِيْد (مسنداحمد))
    یعنی دنیا میں مال کو کئی گنا بڑھانے والا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سے بہت کچھ دلانے والا۔
    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔ اب بھی مسلمان پریشان ہیں کہ مال میں برکت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔ کاش کماتے وقت حلال کا اور کمانے کے بعد صدقہ اور زکوٰۃ نکالنے کا اہتمام کیا جائے تو مسلمان کے لئے دنیا آخرت میں برکت ہی برکت اور وسعت ہی وسعت ہے۔۔۔۔۔۔ آج کل ہمارے کاشتکار اور زمیندار بھائی۔۔۔۔۔۔ غربت، پریشانی اور بخل کا بے حد شکار ہیں۔۔۔۔۔۔ زمینوں کی پیداوار کم ہورہی ہے کھیتی پر طرح طرح کی بیماریوں کا حملہ ہے۔۔۔۔۔۔ اور کئی کئی اسپرے کرنے پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔۔۔۔۔۔ الغرض زمیندار اور کسان مالی تنگی کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔ ان حضرات کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ۔۔۔۔۔۔ زمین کی پیداوار میں سے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا حصہ نکالا کریں۔۔۔۔۔۔ اور پورے اہتمام سے ''عشر'' ادا کیا کریں۔۔۔۔۔۔ پھر دیکھیں کہ زمین میں کتنی برکت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ جب تک زمین پر رہیں گے
    great post

  8. #8
    Ali_Raza12 is offline Member
    Last Online
    8th January 2017 @ 10:30 AM
    Join Date
    11 Sep 2016
    Gender
    Male
    Posts
    485
    Threads
    27
    Thanked
    8

    Default

    Great ..

  9. #9
    golgappy's Avatar
    golgappy is offline Senior Member+
    Last Online
    1st January 2019 @ 10:38 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Chishtian
    Gender
    Male
    Posts
    116
    Threads
    5
    Credits
    1,859
    Thanked
    6

    Default

    good work thanks

  10. #10
    M.U.A.K 47 is offline Member
    Last Online
    24th August 2017 @ 02:50 PM
    Join Date
    28 Aug 2016
    Location
    Dir upper
    Gender
    Male
    Posts
    332
    Threads
    37
    Thanked
    25

    Default

    بہت خوب ۔۔۔

  11. #11
    Join Date
    29 Jul 2018
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    52
    Threads
    2
    Credits
    939
    Thanked
    0

    Default

    یہ آگاہی ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  12. #12
    Rizwan ziab is offline Member
    Last Online
    5th April 2020 @ 08:35 PM
    Join Date
    04 Apr 2020
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    55
    Threads
    4
    Credits
    473
    Thanked
    0

    Default

    Great

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 19
    Last Post: 6th April 2020, 03:38 PM
  2. Solved فرشتوں میں سب سے پہلے کنہوں نے سجدہ کیا ؟
    By zainjawaid11 in forum Contest Section
    Replies: 3
    Last Post: 29th November 2014, 02:19 PM
  3. Replies: 30
    Last Post: 7th September 2014, 12:31 PM
  4. Replies: 16
    Last Post: 20th May 2014, 04:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •