Results 1 to 10 of 10

Thread: ہم جہاد کیوں کررہے ہیں؟

  1. #1
    alidawa's Avatar
    alidawa is offline Senior Member+
    Last Online
    18th April 2015 @ 08:16 PM
    Join Date
    13 Jun 2009
    Age
    40
    Posts
    101
    Threads
    16
    Credits
    975
    Thanked: 1

    Default ہم جہاد کیوں کررہے ہیں؟



    حافظ عبد السلام بن محمد

    سوال۔ کیا جہاد اس وقت فرض عین ہوچکا ہے۔ اگر ہے تو اس کی کون سی دلیل ہے جبکہ کسی بنی نے بھی جہاد بالسیف اس وقت شروع نہیں کیا جب تک انہوں نے اپنی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں نہ لایا ہو۔ جبکہ ہمارے پاس ابھی کوئی اسلامی ریاست کا وجود نہیں۔ اگر بلفرض جہاد کرنا ضروری ہے تو پھر جو ظلم وبربریت کا بازار کشمیر میں گرم ہے اور دیگر ممالک میں ‘وہ تو پاکستان میں بھی ہے اس میں ہم جہاد کیوں نہیں کرتے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ دلائل سے ثا بت کریں۔ اگرہم اپنی اسلامی عمارت کو بیرون سے جہاد کے ذریعے سے مضبوط بھی بنا لیں اور اند ر سے کھوکھلی رہے تو اس کا کیا فائدہ؟ واضع کریں۔

    جواب ۔ جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں رہے آ پ کو کفار سے لڑنے کی اجا زت نہیں تھی جب ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے اوروہاں بھی کفارنے آپ کا پیچھا نہ چھوڑا تو اللہ تعالی نے لڑنے کی اجازت دے دی۔

    اذن للذین یقاتلوں بانھم ظلمون وان اللہ علی نصر ھمہ لقدیر (الحج 39)

    جن لوگوں سے لڑائی کی جاتی ہے انہیں (لڑنے کی اجازت دے دی جاتی ہے کیونکہ ان پرظلم کیا گیا اور یقینا اللہ تعالی ان کی مدد پر قادر ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالی نے مسلمانوں پرلڑنا فرض فرمادیا۔

    کتب علیکمہ القتال وھو کرہ لکم(بقرہ212)

    تم پرلڑنا فرض کردیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ تمہیں ناپسند ہے۔

    اورکفار سے لڑائی اس وقت تک فرض کردی ہے جب تک مندرجہ ذیل مقاصد حاصل نہ ہو جائیں۔

    پہلا مقصد .... مقصد فتنے کا خاتمہ

    جب تک دنیا کے کسی خطے میں کفار کے پاس وہ طاقت وشوکت موجود ہے کہ وہ اسلام کی وجہ سے کسی کوفتنہ میں مبتلا کرسکتے ہوں اگرکوئی ایمان لانا چاہتا ہوتو ان کی سزا اورتکلیف کے خوف سے ایمان لانے سے جھکتا ہواور کوئی ایمان لے آئے تو اسے ان کے ظلم وتشدد کانشانہ بننا پڑتا ہواس وقت تک ان سے لڑنا فرض ہے کہ اسلام لانے کی راہ کی ہر رکاوٹ (فتنہ)ختم ہوجائے۔ اللہ تعالی نے فرمایا۔

    وقاتلو ھم حتی لاتکون فتنةویکون الدین اللہ فان انتھوافلاعدوان الا علی الظالمین(بقرة193 )

    اور ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ کوئی فتنہ باقی نہ رہے اوردین اللہ کے لئے ہو جائے پس اگر وہ باز آجائیں تو نہیں زیادتی مگر ظالموں پر۔

    دوسرامقصد .... غلبہ اسلام

    جب تک تمام دنیا میں اسلام غالب نہ ہوجائے اورہرجگہ اللہ کاقانون نافذنہ ہوجائے کفار سے لڑتے رہنا فرض ہے۔
    وقاتلوھم حتی لاتکون فتنةویکون الدین کلہ للہ فان انتھوفان اللہ بمایعملون بصیر(انفال آیت39 )

    ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اوردین سارے کا سارا اللہ کےلئے ہوجائے پس اگروہ باز آجائیں تواللہ تعالی جو وہ کرتے ہیں اسے دیکھنے والا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    امرت ان اقائل الناس حتی یشھدوان لاالہ الااللہ وان محمدرسول اللہ ویقیموالصلوةویوتوالزکاة فاذافعلوذلک عصموا منی دماھمہ واموالھم الایحقاالاسلام وحسبابھم علی اللہ (متفق علیہ)

    مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں نے لوگوں سے لڑتا رہوں یہاں تک کہ وہ اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول اللہ ہیں اورنماز قائم کریں اورزکوةادا کریں جب وہ یہ کام کریں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اورمال محفوظ کرلئے مگر اسلام کے حق کے ساتھ ان کاحساب اللہ کے ذمے ہے۔(بخاری ومسلم )

    جب تک تما م دنیا کے کفار (جواسلام نہ لانا چاہتے ہوں)ذلیل ہوکراپنے ہاتھوں سے مسلمانوں کوجزیہ ادا نہ کریں۔ان سے لڑتے رہنا فرض ہے۔

    قاتلوالذین لایومنون باللہ بالیوم الاخرولاجرمون ماحرم اللہ روسولہوولایدینون دین الحق من الزین اوتولکتاب حتی یعطو الجزیةعن یدوھم صاغرون (التوبة29 )

    لڑتے رہواہل کتاب میں سے ان لوگوں سے جو اللہ اورآخرپرایمان نہیں لاتے ‘ نہ وہ چیزیں حرام مانتے ہیں جواللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کی ہیں اورنہ ہی دین حق اختیار کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں اورذلیل ہوں۔

    چوتھا مقصد .... کمزور وں کی مدد

    جب دنیا کے کسی خطے میں کمزوروںپرظلم ہورہاہو انہیں ظلم سے نجا ت دلانے تک لڑتے رہنا فرض ہے۔

    ومالکملا تقاتلو ن فی سبیل اللہ والمستضفین من الرجال والنسائ والولدان الذین یقولون ربنااخرجنامن ھذہ القریةالقریة الظالم اھلہاواجعل لنامن لدنک ولیاواجعل لنامن لدنک نصیر ا (النسائ75 )

    اورتمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اوران کمزور مردں عورتوں اوربچوں کوچھڑانے کے لئے نہیںلٹرتے جوکہتے ہیں اے ہمارے پرورگارہمیں اس بستی سے نکال لے جس کے رہنے والے ظالم ہیںاورہمارے لئے اپنی حمایتی مقرر فرما دے اورہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی مددگارفرمادے۔

    پانچواں مقصد .... مقتولین کابدلہ

    اگر کافر کسی مسلمان کوقتل کردیں تواس کا بدلہ لینافرض ہے۔ہاں اگرمسلمان کو کسی مسلمان نے قتل کردیا ہوتودینی اخوت کی وجہ سے ویت بھی ہوسکتی ہے ‘ معانی بھی۔مگر کافر سے بدلہ فرض ہے الایہ کہ وہ مسلما ن ہوجائے۔ اللہ تعالی نے فرمایا

    یاایھاالزین امنو کتب علیکم القصاص فی اصقتلی(البقرہ آیت178 )

    اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم پر مقتولوں کے بارے میں بدلہ لینا فرض کردیا گیا ہے۔ 2 ھجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف عمرہ کی ادائیگی کےلئے مکہ تشریف لائے تھے۔ آپ کا ارادہ لڑنے کانہیں تھا کفار نے آپ کوروک دیا تب بھی آپ نے لڑائی نہیں کی۔ آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا مکہ والوں نے انہیں واپس نہ آنے دیا تو مسلمانوں نے یہ سمجھا کہ حضرت عثمان کو رضی اللہ تعالی عنہ قتل کردیے گئے ہیں۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا اب ہم ان لوگوں سے لڑائی کئے بغیر نہیں جائیں گے اورآپ نے چودہ سوساتھیوں سے لڑائی کی بیعت لی۔کفار نے یہ سنا تو جناب عثمان کوواپس دیا۔ (مختصر سیرة الرسول اورسیرة ابن ہشام )
    صاف ظاہر ہے کہ یہ بیت قصاص عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے لی گئی تھی۔ اللہ تعالی نے اس بیعت پراپنی رضا کااعلان قرآن مجید میں نازل فرمایا۔

    لقد رضی اللہ عن المومنین اذیبا یعونک الشجرة (الفتح)

    یقینااللہ تعالی مومنوں سے راضی ہوگیا جس وقت وہ درخت کے نیچے تجھ سے بیت کر رہے تھے۔

    8 ھ میں آپ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث بن عمیرازودی رضی اللہ تعالی عنہ کوخط دے کر بصری کے حاکم کی طرف بیجا۔ راستے میں شرحیل بن عمرو غسانی نے جوقیصر کی طرف سے بلقاءشام کی گورنر تھا‘ انہیں گرفتارکرکے شہید کردیا۔ آپ کو اطلاع پہنچی تو آپ کو سخت صدمہ ہوا۔آپ نے تین ہزارکالشکر تیار کیا اتنا لشکر اس سے پہلے غزوہ خندق کے علازہ کبھی جمع نہیں ہوا۔ زید بن حارثہ کو ان کا امیر مقر رفرمایا اور انہیں حکم دیا کہ جہاں حارث بن عمیر قتل کئے گئے وہاں جا کر انہیں اسلام کی دعوت دو اگرقبول کریں تودرست ورنہ اللہ سے مدد ما نگ ان سے لڑو۔ یہی وہ جنگ موتہ جس میں تین ہزار مسلمان دولاکھ کفار سے لڑے مسلمانوں کے یکے بعد دیگرے تین امیر شہید ہوئے۔ پھر سیف اللہ خالد رضی اللہ تعالی عنہ نے کمان سنبھالی اوراللہ تعالی نے فتح فرمائی۔ (الرحیق المختوم )
    اس علاقے کے لوگوں کومزید سبق سکھانے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے قریب انہی زیدبن حا رثہ کے فرزند ارجمند اسامہ کو لشکر کا امیربناکرروانہ فرمایاتھا ‘ جس کی تکمیل جناب صدیق صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں ہوئی۔

    چھٹا مقصد ....معا ہدہ توڑنے کی سزا

    اگرکوئی قوم مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ توڑڈالے تو اس سے لڑنا فرض ہے۔

    وان نکوایمانھم من بعدعہدوطعنوفی دینکم فقاتلوایمةالکفر انھم لاایمان لھم لعلھم ینتھون(التوبہ)

    اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنی قسمیں تو ڑڈالیں اورتمہارے دین میں طعن کریں تو کفر کے سرداروں سے لڑو۔ان کی قسمیں کاکوئی اعتبار نہیں تا کہ وہ باز آجائیں۔

    اللہ تعالی نے مسلمانوں کا عہد توڑنے والی قوم سے جنگ کرنے کی صورت میں مسلمانوں کوچھ بشا رتیں بھی دیں ہیں۔

    قاتلو ھم یعذبھم اللہ یایدیکمویحزھم وینصرکم علیھم ویشف صدورقوم مومنین ویذھب غیظ قلوبھم ویتوب اللہ علی من یشاءاللہ علیکم حکیم(التوبة)

    ان سے لڑو اللہ انہیں تمھارے ہاتھوں سزا دے گا اورانہیں ذلیل کرے گا اوران کے خلاف تمھاری نصرت فرمائے گا اورایمان والے لوگوں کے سینوں کوشفا دے گا اوران کے دلوں کا غصہ ختم کرے گا اورجس پراللہ چاہے گارجوع کرے گا اوراللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے 2 ھجری میں قریش مکہ سے دس سال کے لئے صلع کرلی تھی اور اس صلع میں ان کی ایسی کڑی شر بھی قبول فرما لی تھیں جو مسلمانوں کو سخت ناگوار تھیں۔مگر ۸ھ میں قریش نے صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیف قبیلہ بنو خزاعہ کے خلاف فوجی کاروائی میں حصہ لے کر معاہدہ صلع توڑدیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ہزار کا جانباز وں کے لشکر کے ساتھ مکہ پرحملہ کردیا اورمکہ فتح فرما لیا۔

    مدینہ میں رہنے والے یہودی قبائل سے آ پنے امن وتعاون کامعاہدہ کیا تھا جب انہوں نے معا ہدہ توڑا تو آ پنے بنو قینقاع اوربنو نضیر کا محاصرہ کرکے انہیں جلا وطن کردیا۔ اوربنو قر یطہ کے محاصرہ کے بعد ان کے بالغ مردوں کو قتل کروا دیا اورعورتوں اوربچوں کو لونڈی ‘ غلام بنالیا۔

    ساتواں مقصد .... دفاع کے لئے لڑنا

    جب کوئی قوم مسلمانوں پرحملہ آور ہوجائے تو دفاع کے لئے لڑنا فرض ہے۔

    وقاتلوفی سبیل اللہ الذین یقاتلوولا تعتدوان اللہ لایحب المعتدین (البقرہ190)
    اور اللہ تعالی کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جوتم سے لڑتے ہیں اوراحد سے نہ بڑھو یقینا اللہ تعالی حد سے بڑھنے والو ں سے محبت نہیں رکھتا۔

    آٹھواں مقصد ........مقبوضہ علاقہ چھڑوانا

    اگر کفار مسلمانوں کی کسی جگہ پرقبضہ کرلیں تو انہیں وہاں سے نکالنا اورمسلمانوں کا قبضہ دوبارہ بحال کرنا فرض ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔

    واقتلوھم حیث ثقفتموھم واخرجوھم من حیث اخرجوکم (البقرة 191 )
    اور انہیں جہاں پاﺅ قتل کرواورجس جگہ سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے تم انہیں وہاں سے نکالو۔

    سورة بقرہ میں طالوت کی قیادت میں بنی اسرائیل کی جس جنگ کا ذکر ہے وہ بھی مسلمانوں کے علاقے واپس لینے کے لئے لڑی گئی تھی۔ اللہ تعالی نے ان مجاہدوں کاقول نقل فرمایا ہے۔

    ومالنا ان لانقاتل فی سبیل اللہ وقداخرجنا من دیارنا وابنائنا۔
    ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ کی راہ میں نہیں لڑیں گے حالانکہ ہمیں ہمارے گھروں او رہمارے بیٹوں سے نکال دیا گیا ہے۔

    اللہ تعالی نے مسلمانوں کی تعداد اورنہایت کم ہونے کے باوجود ان کی خاص مدد فرمائی اور داﺅد علیہ السلام نے کفار کے سپہ سالار جالوت کوقتل کردیا اور کفار کو شکست ہوئی۔ مکہ کی فتح میں کفار کے معاہدہ توڑنے کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی شامل تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کوسرزمین مکہ سے نکالا تھا۔

    اب آپ اپنے سوال پرغور فرمائیں کیا جہاد اس وقت فرض ہوچکاہے اگر ہے تو اس کی کون سی دلیل ہے ؟

    جہاد اس وقت فرض عین ہے یافرض کفایہ ہے یہ بحث ان شا ءاللہ آگے آرہی ہے۔سب سے پہلے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس وقت جہاد مسلمانوں پر فرض ہے بھی نہیں۔

    کیا ہم نے مطلوبہ مقاصدحاصل کرلئے ہیں ؟

    میں نے قرآن مجیدمیں سے آٹھ مقاصد لکھے ہیں جن کے حاصل ہونے تک اللہ تعالی نے کفار سے لڑنے رہنے کا حکم دیا ہے۔ آپ ترتیب وار دیکھیں کہ ان میں سے ایک مقصد بھی وقت مسلمانوں کوحاصل ہوسکا ہے۔ (جاری ہے۔)

  2. #2
    peer is offline Member
    Last Online
    15th November 2009 @ 08:39 PM
    Join Date
    02 Oct 2008
    Posts
    971
    Threads
    23
    Thanked
    20

    Default

    JAzakAllah

    but ye repeat hoa hai

    http://itdunya.com/showthread.php?t=126738

  3. #3
    thebeatless's Avatar
    thebeatless is offline Member
    Last Online
    21st December 2019 @ 12:12 PM
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    Jhelum
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    972
    Threads
    66
    Thanked
    45

    Default

    Jazaak Allah

  4. #4
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    Masha Allah.
    Khanqah Daruslam

  5. #5
    Join Date
    18 Apr 2009
    Gender
    Male
    Posts
    22,012
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    316

    Default

    JAZAKALLAH
    Buhat umda sharing

  6. #6
    F-16's Avatar
    F-16 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th November 2016 @ 11:20 PM
    Join Date
    09 Mar 2007
    Gender
    Female
    Posts
    2,046
    Threads
    88
    Credits
    5
    Thanked
    227

    Default


  7. #7
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    jazakallah

  8. #8
    noor-e-haq is offline Junior Member
    Last Online
    12th February 2012 @ 02:22 AM
    Join Date
    02 Feb 2012
    Gender
    Male
    Posts
    18
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    عمدہ اور معلوماتی پوسٹ
    جزاک اللہ خیرا

  9. #9
    sibghati's Avatar
    sibghati is offline Advance Member
    Last Online
    6th April 2020 @ 07:38 AM
    Join Date
    30 Jun 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Gender
    Male
    Posts
    2,460
    Threads
    342
    Credits
    69
    Thanked
    224

    Default

    nice sharing

  10. #10
    Join Date
    02 Jan 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    467
    Threads
    43
    Credits
    1,287
    Thanked
    36

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 20th August 2011, 07:48 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 23rd July 2011, 12:38 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 3rd October 2009, 12:35 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 3rd October 2009, 12:34 AM
  5. Replies: 0
    Last Post: 3rd October 2009, 12:08 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •