ایران کا ایٹمی منصوبہ جائز اورقانونی ہے، جمی کارٹر
واشنگٹن : امریکا کے سابق صدرجمی کارٹرنے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی منصوبہ جائز اور قانونی ہے۔ واشنگٹن اور تل ابیب ایران کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بند کریں۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدرنے امید ظاہر کی کہ ایران عالمی معائنہ کاروں کو ایرانی تنصیبات کے دورے کی اجازت دے گاکیونکہ ایران کا ایٹمی منصوبہ این پی ٹی معاہدے کے مطابق جائزہے۔ جمی کارٹرنے کہا کہ ایران کو یورینینم اور پلوٹینیم افزودگی کا پورا حق حاصل ہے۔
Bookmarks