سچن ٹنڈولکر ہوش و حواس گنوا بیٹھے
ممبئی: بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 ستمبر کو چیمپئن ٹرافی کے آخری لیگ میچ سے محروم ہونا پڑا تھا کہا جاتا ہےوہ زخمی ہو گئے تھےاس وقت جب وہ جوہانسبرگ میں اپنے ہوٹل کے کمرہ میں گر پڑے تھے یہ واقعہ میچ سے ایک دن قبل پیش آیا ۔ مزید اطلاعات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے جوہانسبرگ کے ایک بھارتی ریستوران میں میچ سے قبل رات میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں دھونی ‘ اشیش نہرا اور ہربھجن سنگھ کے ہمراہ انہوں نے چاول اور مچھلی ،ڈنر میں نوش کیا تھا ۔ جوہانسبرگ میں سنیڈٹن سن ہوٹل کے اپنے کمرے میں پہنچنے کے بعد وہ خود کو سست محسوس کرنے لگے اور پھر گر پڑے جس سے ان کی آنکھ کے نچلے حصہ پر زخم آئے ان کی ناک کے نیچے بھی جلد پھٹ گئی جس کے بعد سچن ٹنڈولکر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکے ۔
Bookmarks