نواز اور شاہ عبداللہ ملاقات کی تفصیلات منظرعام پر
کراچی: مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں سیکیورٹی سے زیادہ سعودی عرب کی ضمانت سے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کیا جانے والا دس سالہ معاہدہ آڑے آگیا ہے۔ خبر رساں ادارے آن لائن کی جاری کردہ خبرمیں کہا گیا ہے کہ سعودی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے رمضان المبارک میں سعودی شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تو انھیں یہ باور کرایا گیا کہ اگروہ اپنی دوستی اور بھائی چارے کو سعودی حکومت کے ساتھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو مشرف کے ساتھ کیئے گئے معاہدے کا احترام کریں ۔ سعودی شاہ کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انھیں اور ان کے خاندان کو سعودی فرمانروا کی درخواست پر ہی وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔ معاہدے کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف دس سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔ اس کے باوجود شہبا ز شریف نے انتخاب میں حصہ لیا ۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کی الیکشن نہ لڑنے کی اصل وجہ سے صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
*********انٹرنیٹ نیوز********
Bookmarks