عالمی میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے دوران شب 3:50 بجے، جب وہ اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حروف اور ان کے اعداد پر گفتگو کر رہے تھے اور بار بار انگلی کے ذریعے فضاء میں اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تحریر کر رہے تھے، عین اُنہی لمحات میں چاند کے اردگرد جلی نورانی حروف میں لفظ ’’محمد‘‘ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واضح طور پر نمایاں ہو گیا اور اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نورانی لفظ نے چاند کو تینوں اطراف سے گھیر لیا۔ یہ دیدنی منظر کئی منٹ تک برقرار رہا اور اس کا مشاہدہ کانفرنس کے لاکھوں شرکاء کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں نے براہِ راست کیا۔ اس منظر کو متعدد کیمرہ مینوں نے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا۔ اس نورانی لفظ "محمد" صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے پہلی تصویر بنانے کی سعادت محترم حافظ عبدالرحمٰن صدیقی اور محترم بصیر احمد صاحب کو نصیب ہوئی۔
ناظم اعلیٰ نے دوران خطاب اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں شیخ الاسلام کو بتایا تو انہوں نے حاضرین کو بتایا جس پر لاکھوں لوگ کھڑے ہو کر چاند کو دیکھنے لگ گئے
Bookmarks