Results 1 to 2 of 2

Thread: فجر کی 40نمازوں کی فضیلت والی حدیث کی حیثیت

  1. #1
    Join Date
    18 Jan 2006
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    712
    Threads
    74
    Credits
    369
    Thanked
    0

    Arrow فجر کی 40نمازوں کی فضیلت والی حدیث کی حیثیت

    نماز فجر كى چاليس نمازيں تكبير تحريمہ كے ساتھ مداومت كرنے والى حديث كى صحت كيسى ہے ؟


    سوال :
    كيا كوئى ايسى حديث ہے جس ميں ہو كہ جو شخص فجركى چاليس نمازيں تكبير تحريمہ كے ساتھ ادا كرنے كى مدوامت كرے وہ نفاق اور كفر سےبرى ہے، ايك حديث ميں چاليس يوم تك تكبير تحريمہ كے ساتھ نماز كى محافظت كرنے كابيان ملتا ہے.

    جواب:
    الحمد للہ :
    بيھقى رحمہ تعالى نے شعب الايمان ميںانس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہ كى نبى صلى اللہ عليہ وسلم تك مرفوع حديث بيان كىہے كہ:
    " جس نے صبح اور عشاء كى آخرى نمازجماعت كے ساتھ ادا كى اور اس كى كوئى ركعت نہ رہے تو اس كے ليے دو قسم كى برات لكھدى جاتى ہے، آگ سے برات، اور نفاق سے برات "
    ديكھيں: شعب الايمان للبيھقى ( 3 / 62 ).
    " العلل المتناھيۃ " ميں ہے كہ:
    " يہ حديث صحيح نہيں، بكر بن يعقوب جويعقوب بن تحيۃ سے بيان كرتے ہيں ان كے علاوہ كسى بھى راوى كا علم نہيں، اور يہدونوں راوى بھى مجھول الحال ہيں.
    ديكھيں: العلل المتناھيۃ ( 1 / 432 ).
    ليكن سنن ترمذى ميں يہ الفاظ آئے ہيں:
    " جس نے چاليس يوم تك نماز جماعت كےساتھ ادا كى اور تكبير تحريمہ كے ساتھ ملا تو اس كے ليے دو قسم كى برات لكھى جاتىہے، آگ سے برات، اور نفاق سے برات "
    سنن ترمذى حديث نمبر ( 241 ) ترمذىرحمہ اللہ تعالى نے اسے ضعيف قرار ديا ہے، اور علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے اسےحسن كہا ہے.
    اس حديث كو متقدمين علماء كرام كى ايكجماعت نے بھى ضعيف كہا اور اس كى علت بيان كرتے ہوئے اسے مرسل كہا ہے، ليكن بعضمتاخرين نے اسے حسن كہا ہے.
    ديكھيں: التلخيص الحبير ( 2 / 27).
    اور پھر حديث صرف نماز فجر پر ہى مقتصرنہيں، بلكہ حديث ميں تو اس كا اجر بيان ہوا ہے كہ جو شخص نماز پنجگانہ كو تكبيرتحريمہ كے ساتھ ادا كرنے كى محافظت كرے.
    اور اس ميں كوئى شك نہيں كہ اس مدت ميںكے دوران تكبير تحريمہ پا لينا اس شخص كے دين ميں قوى ہونے كى دليل ہے.
    جب حديث صحيح ہونے كى محتمل ہے تو اميدہے كہ جو شخص بھى اس كى حرص ركھے گا اس كے ليے يہ فضل عظيم اور اجر جزيل لكھ دياجائے گا، اس حرص سے انسان كو كم از كم اس عظيم شعار اسلام كى محافظت كى تربيت حاصلہو گى.
    اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہہمارے ليے نفاق اور آگ سے برات لكھ دے، يقينا اللہ تعالى سننے اور قبول كرنے والاہے.
    واللہ اعلم .
    edited

  2. #2
    AboDanish's Avatar
    AboDanish is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd November 2016 @ 09:32 AM
    Join Date
    26 Feb 2016
    Location
    Dera IsmailKhan
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    739
    Threads
    48
    Credits
    4,841
    Thanked
    66

    Default

    الله تعالى عمل كى توفيق عطا فرمائ

Similar Threads

  1. خواتین کے فضائل احادیث میں
    By Fast_Ismail in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 3
    Last Post: 5th October 2022, 05:30 AM
  2. Replies: 11
    Last Post: 4th April 2020, 07:42 PM
  3. Replies: 58
    Last Post: 5th March 2012, 04:14 PM
  4. روزوں کی فضیلت احادیث میں
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 4
    Last Post: 14th August 2010, 10:22 AM
  5. Replies: 4
    Last Post: 21st November 2009, 12:05 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •