گوگل کے راز
گوگل سرچ انجن کو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انجن ہونے کا اعزاز حاصل ہپے۔عام طور پہ جب گوگل سرچ انجن میں کوئی چیز تلاش کرنی ہو تو گوگل سرچ بار میں مطلوبہ چیز کا نام لکھ دیا جاتا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل سرچ انجن میں کچھ ایسی سہولیات بھی موجود ہیں جن کے ذریعے آپ گوگل کو ہدایات دے کر اپنا کام آسان بنا سکتے ہیں
گوگل کیلکولیٹر
کیا آپ جانتے ہیں گوگل سرچ انجن کو ہم بطور کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔بس آپ ریاضی کا مسئلہ سرچ باکس میں لکھیں اور اینٹر کر دیں۔مثلاٌ اگر آپ دو اعداد کو جمع کرنا چاہتے ہیں تو ان کے درمیان + کی علامت ڈال دیں۔
+ جمع کیلئے
- تفریق کیلئے
* ضرب کیلئے
/ تقسیم کیلئے
^ طاقت کیلئے
sqrt جذر معلوم کرنے کیلئے
گوگل ڈکشنری
اگر آپ کے سامنے کوئی ایسا لفظ آ گیا ہے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھا تو سرچ باکس میں اس لفظ سے پہلے define: لکھ دیں۔مسئلہ حل ہو جائے گا۔
گوگل میں اکائیوں کی تبدیلی
گوگل میں شامل اس فیچر کی مدد سے اکائیوں کو باآسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے مثلاٌ اگر آپ کلومیٹر کو میل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو لکھیں گے" km in miles 25"
کرنسی کا موازنہ
گوگل سرچ انجن میں کرنسی کنورٹر کی سہلوت بھی موجود ہے۔اگر آپ ایک امدیک ڈالر کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ٹائپ کریں گے
1 USD in PKR
گوگل بتائے اب موسم کا حال
گوگل سرچ انجن کی مدد سے آپ دنیا کے کسی بھی مقام کا وقت جان سکتے ہیں
بس اس شر کا نام ٹائپ کریں اور موسم کا حال جانیئے
مثلاٌ اگر آپ اسلام آباد کا موسم جاننا چاہتے ہیں تو لکھیں گے
islamabad weather
مخصوص اقسام کی فائلوں تک رسائی
عام طور پر انٹرنیٹ پر مخصوص اقسام کی فائلوں کو ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا لیکن اس ٹپ کی مدد سے آپ آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ اگر رہنمائی حاصل کرنے کیلئے Guide to building a successful IT career
تلاش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کا فارمیٹ .ppt ہو تو آپ لکھیں گے
"Guide to building a successful IT career filetype ppt"
غیر ضروری نتائج سے چھٹکارا
فرض کریں آپ Harry potter chamber of the secrets کتاب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ فلم کے بارے میں کو نتائج سامنےنہ آئیں تو آپ لکھیں گے
Harry potter chamber of the secrets -movie
یعنی جو نتائج آپ نہیں چاہتے انہیں تفریب کر دیں۔
گوگل فلائٹ انکوائری
کسی فلائٹ کی فوری انکوائری کیلئے بھی گوگل سرچ انجن سے استعفادہ کیا جا سکتا ہے بس اس کیلئے گوگل سرچ باکس میں فلائٹ کا نمبر اور ایئر لائن کا نام لکھ دیں آپ کو اس فلائٹ کی آمد اور روانگی کا وقت معلوم ہو جائے گا۔
ملتی جلتی ویب سائٹس کی تلاش
فرض کیجئے آپ نے کوئی دلچسپ ویب سائٹ تلاش کی ہے اور آپ اس سے ملتی جلتی ویب سائٹس تلاش کرنا چاہتے ہیں تو پریشان مت ہوں۔مثال کے طور پر آپ گوگل سرچ انجن سے ملتے جلتے سرچ انجن تلاش کرنا چاہتے ہیں تو گوگل سرچ باکس میں لکھیں گے
"related: www.google .com"
Bookmarks