Results 1 to 5 of 5

Thread: برطانوی ہوائی اڈے پرلوگوں کو عریاں دیکھنے

  1. #1
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Lightbulb برطانوی ہوائی اڈے پرلوگوں کو عریاں دیکھنے

    برطانوی ہوائی اڈے پرلوگوں کو عریاں دیکھنے کے لئے جدید اسکینر کی تنصیب


    نئے اسکینر سے تمام جسمانی خدوخال کونمایاں کرکے دیکھا جاسکتا ہے


    برطانیہ کے مانچسٹر ائیرپورٹ کے حکام نے مسافروں کو ان کے تمام جسمانی خدوخال سمیت جدید''عریاں اسکینر'' کے ذریعے دیکھنے کے متنازعہ فیصلے کا دفاع کیا ہے.اس اسکینر کے ذریعے نازک حصوں سمیت لوگوں کے تمام جسمانی اعضاء کو لباس سمیت دیکھا جاسکتا ہے.
    میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے چوتھے مصروف ترین ائیرپورٹ پر اس جدید اسکینرکومسافروں کی تلاشی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور اسے تجربے کے طور پر آئندہ بارہ ماہ تک استعمال کیا جائے گا.اس کا مقصد دھماکا خیز مواد یا ہتھیار لے کر جانے والے کسی بھی فرد کو ائیرپورٹ کی حساس حدود میں داخل ہونے سے روکنا ہے.
    ائیرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ جدید اسکینروں کی تنصیب سے سکیورٹی جانچ کے عمل کو تیزبنانے میں مدد ملے گی لیکن یہ عمل ان لوگوں میں تشویش کا سبب بن سکتا ہے جو اپناآپ کسی اور پرظاہر نہیں کرنا چاہتے.
    یہ نیا اسکینر اتنا جدید ہے کہ یہ نازک حصوں سمیت تمام اعضاء کو نمایاں کرکے دکھا سکتا ہے لیکن ائیرپورٹ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسکینر پر جس شخص کو دیکھا جاسکے گا وہ سرچ ایریا میں بیٹھا ہوا نہیں ہوگا اور وہ اسکین کئے گئے امیج کو کسی ایک فرد سے لنک بھی نہیں کریں گے.
    مانچسٹر ائیرپورٹ کی کسٹمر ریلیشنز کی ایک عہدے دار سارہ بیریٹ نے برطانوی اخبارات کو بتایا ہے کہ ''اسکین کئے گئے امیج کوائیرپورٹ کی کسی دورجگہ پر بیٹھا ہوا ایک اعلیٰ تربیت یافتہ سکیورٹی افسر ہی دیکھتا ہے''.
    اس جدید اسکینر کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے مسافروں کو دوسروں کے سامنے اپنے جوتے،بیلٹ یا دوسرے کپڑے نہیں اتارنا پڑیں گےحالانکہ اس وقت بیشتر بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مسافروں کواس توہین آمیزعمل سے گزرنا پڑتا ہے.
    مانچسٹر ائیرپورٹ کی ترجمان بیریٹ کا کہنا ہے کہ ''یہ ٹیکنالوجی ایک کامیاب متبادل ثابت ہوئی ہے لیکن ہم یہ بات بھی جانتے ہیں کچھ لوگ اسے متنازعہ ہونے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اس لئے اسے آزمائشی بنیاد پر چلایا جارہا ہے''.
    برطانوی پریس نے اس اسکینر کو''عریاں اسکینر''کا نام دیا ہے.اسے سب سے پہلے لندن کے ہیتھروائیرپورٹ پر نصب کیا گیا تھا لیکن اس وقت مسافرحضرات اپنی اسکین کی گئی صاف شفاف تصویروں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے تھے جس کے بعدحکام نے اس اسکینر کو ہٹا دیا تھا.
    میڈیا اطلاعات کے مطابق اگر مانچسٹر ائیرپورٹ پر اسکینر کی تنصیب کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اس کے بعد برطانیہ کے تمام ائیرپورٹس پر اس کو نصب کیا جاسکتا ہے.سکائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق امریکا کے متعدد ائیرپورٹس نے بھی ایک ہزار اسکینرزخرید کئے ہیں جنہیں نصب کیاجارہا ہے.



  2. #2
    nisar naz's Avatar
    nisar naz is offline Senior Member+
    Last Online
    15th June 2015 @ 10:20 AM
    Join Date
    21 Sep 2008
    Location
    hazara
    Posts
    2,894
    Threads
    322
    Credits
    0
    Thanked
    154

    Default


  3. #3
    silentkillers's Avatar
    silentkillers is offline Senior Member+
    Last Online
    13th March 2013 @ 04:46 PM
    Join Date
    01 Sep 2009
    Location
    khurasaan
    Age
    34
    Posts
    1,299
    Threads
    36
    Credits
    945
    Thanked
    42

    Default

    not good

  4. #4
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    Quote nisar naz said: View Post
    Thanks for your reply nisar naz.


    silentkillers not good
    Thanks Killers ap kay reply ka.

  5. #5
    Fahim Shah's Avatar
    Fahim Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    17th December 2012 @ 09:13 PM
    Join Date
    14 Oct 2009
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    825
    Threads
    115
    Credits
    935
    Thanked
    226

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 16th June 2014, 08:45 AM
  2. Replies: 19
    Last Post: 11th August 2013, 07:34 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 1st March 2010, 06:02 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 13th October 2009, 04:35 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •