Results 1 to 2 of 2

Thread: اسرائیل نے حزب اللہ کارکن کے گھر دھماکے کی 

  1. #1
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default اسرائیل نے حزب اللہ کارکن کے گھر دھماکے کی 

    اسرائیل نے حزب اللہ کارکن کے گھر دھماکے کی فوٹیج جاری کردی


    ویڈیو میں حزب اللہ کے کارکن درجنوں راکٹ منتقل کررہے ہیں


    اسرائیلی فوج نے اپنے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کی بنائی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک کارکن کے گھر میں دھماکے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں شیعہ ملیشیا کے کارکنوں کو دھماکے کے بعد کسی اور جگہ راکٹ منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
    ویڈیومیں منگل کے روزدھماکے کے بعد حزب اللہ کے کارکنوں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہ درجنوں راکٹوں کو تھوڑی دور کھڑے دوٹرکوں میں رکھ رہے ہیں.
    اس ویڈیو کے مواد اور جائے وقوعہ کی لبنانی حکام نے فوری طور پرتصدیق نہیں کی.البتہ لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی شہر طائر کے قریب واقع گاٶں طائر فلسئے میں ایک گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا اور اس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے.
    لبنانی فوج نے اپنے بیان میں واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی.حزب اللہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جس مکان میں دھماکا ہوا تھا،وہ اس کے ایک کارکن کا ملکیتی ہے.
    اس بم دھماکے کے بعد اسرائیلی صدرشمعون پیریزکو یہ کہنے کا موقع مل گیا تھا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی وجہ سے لبنان''بارود کے ڈھیر'' میں تبدیل ہورہا ہے اور یہ اسلحہ امن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے.
    لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جس مکان میں دھماکا ہوا تھا،وہ ممکنہ طور پر اسلحہ کے ذخیرہ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا،جو اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں 2006ء میں حزب اللہ اوراسرائیل کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہواتھا.
    اقوام متحدہ کی قرارداد میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کو اسلحہ کی فراہمی پر بین الاقوامی پابندیاں عاید کرنے پر زوردیا گیا ہے.اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے جنگ کے بعد اپنے اسلحہ کے ذخیرہ میں تین گنا اضافہ کرلیا ہے اور اب اس کے پاس ہزاروں راکٹ موجود ہیں.



  2. #2
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

Similar Threads

  1. Replies: 27
    Last Post: 13th August 2019, 02:40 PM
  2. Replies: 48
    Last Post: 6th February 2018, 11:35 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 6th March 2015, 07:42 PM
  4. Solved == برازیل کا دارالحکومت کون سا شھر ھے ==
    By Niaz Bozdar in forum Contest Section
    Replies: 5
    Last Post: 28th July 2014, 03:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •