کرکٹ ورلڈکپ2011ءکافائنل ممبئی میں ہوگا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2011ءکے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے ،فائنل بھارتی شہرممبئی اور سیمی فائنلز موہالی اور کولمبومیں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ 2011ءمیں کل49میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 29میچز بھارت کے آٹھ مقامات پر کھیلے جائیں گے ، ٹورنامنٹ کافیصلہ کن معرکہ ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ایک سیمی فائنل موہالی اور دوسرا سری لنکا کولمبومیں کھیلا جائیگا۔ سری لنکا ٹورنامنٹ کے 12جبکہ بنگلہ دیش 8میچز کی میزبانی کریگا۔ پاکستان کو سکیورٹی وجوہات کی بناپر ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا ہے۔ بھارت میں ہونیوالے 29میچز ،حیدرآباد ،دہلی ، ممبئی ، موہالی ، چنائی ، بنگلور، کولکتہ اور ناگ پورمیں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان 9نومبر کو کیا جائیگا ۔
Bookmarks