السلام علیکم
روغنی روٹیاجزاء
آٹا ۔ آدھا کلو
دودھ ۔ ایک پیالی
نمک ۔ حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچ
ڈلڈا گھی ۔چار کھانے کے چمچ
ترکیب
آٹے میں زیرہ ، نمک اور گھی ملا کر دودھ سے گوندھیں ۔ آٹا اتنا سخت ہو کہ روٹی بیلتے وقت خشکی نہ لگانا پڑے ۔تیز آنچ پر توا گرم کریں پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں، اور پھلکے سے چھوٹی موٹی روٹی بیل کر توے پر ہلکی آنچ پر سینکیں ۔
روٹی کے اُوپر چھری کے ساتھ کٹ لھائیں تاکہ اندر تک سِک جائے اور روٹی پکانے والے رومال سے دبا دبا کر سینکیں ۔
جب دونوں طرف سے ہلکی براؤن ہو جائے تو اُتار کر الگ الگ رکھیں اس سے روٹی خستہ رہے گی۔ اور اس کو لال میرچ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Bookmarks