انٹر نیٹ کے مقبولِ عام ’براؤزر‘ کو استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ اس ’براؤزر‘ پر اس وقت تک نہ جائیں جب تک اس میں سامنے آنے والے چند شدید نقائص کو دور نہیں کر لیا جاتا۔
مائیکروساف ٹ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں جو نقائص پائے گئے ہیں ان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر استعمال کرنے والے کے کمپیوٹر کا کنٹرول ظاصل کرکے اس کے ’پاس ورڈ‘ اور دوسرا ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کمپنی ان نقائص کو دور کرنے کے تظقیق کر رہی ہے اور ایک سافٹ ویر پیچ تیار کر رہے ہیں۔
انٹر نیٹ ایکسپلورر کو کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد روزآنہ استعمال کرتی ہے۔
مائیکروساف ٹ نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں ان نقائص کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکروساف ٹ اس بارے میں تظقیق کر رہی ہے۔
مائیکروساف ٹ نے کہا ہے کہ اس کو انٹر نیٹ ایکسپلورر کے ساتویں ورژن کے خلاف ظملوں کے بارے میں علم ہوا ہے۔
تاہم اس کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اس کے دیگر ورژن بھی ان کمزوریوں کے باعث ظملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
انٹر نیٹ کے وائرس کو ختم کرنے کا سافٹ ویئر بنانے والی ایک کمپنی ٹرینڈ مائیکرو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس ہزار کے قریب ویب سائٹس ان سکیورٹی نقائص کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہیں۔
کمپیوٹر کے ایک میگزین ڈیرن گراہم سمتھ نے کہا ہے کہ کمپیوٹر ہیک کرنے والے مستقل ویب سائٹس کی کمزوریاں ڈھونڈے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
Bookmarks