حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں واقعہ حدیبیہ کے روز ہماری تعداد چودہ سو تھی۔ہم حدیبیہ کے کنویں سے پانی نکالتے رہے یہاں تک کہ ہم نے اس پانی کا ایک قطرہ بھی نہ چھو ڑا۔ سو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنویں کے منڈیر پر آ بیٹھے اور پانی طلب فر مایا: اس سے کلی فر مائی اور وہ پانی کنویں میں ڈال دیا۔تھوڑی ہی دیر بعد ہم اس سے پانی پینے لگے، یہاں تک کہ خوب سیراب ہوئے او ہمارے سواریوں کے جانور بھی سیراب ہو گئے۔
صحیح بخاری:کتاب المناقب: باب علامات النبوة فی الاسلام