حضرت اسماءبنت عمیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر اقدس حضرت علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا وہ عصر کی نماز نہ پڑھ سکے یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ(عزوجل) ! علی تیری اور تیرے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت میں تھا اس پر سورج واپس لوٹا دے۔ حضرت اسماءفر ماتی ہیں: میں نے اسے غروب ہوتے ہوئے بھی دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ وہ غروب ہونے کے بعد دوبارہ طلوع ہوا۔
اخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر، والھیثمی فی مجمع الذوائد، والذھبی فی میزان الاعتدال، ابن کثیر فی البدایة والنھایة،والقا ضی عیاض فی الشفائ، والسیوطی فی الخصا ئص الکبری، والقر طبی فی الجامع الاحکام القر آن،رواہ الطبرانی باسانید ، وقال الامام النووی فی شرح مسلم