حضرت انس رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید، حضرت جعفر،اور حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنھم کے متعلق خبر آنے سے پہلے ہی ان کے شہید ہو جانے کی متعلق لوگوں کو بتا دیا تھا ۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر مایا:اب جھنڈا زید رضی اللہ عنہ نے سنبھالا ہوا ہے لیکن وہ شہید ہو گئے، اب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور وہ بھی شہید ہو گئے۔ اب ابن رواحہ نے جھنڈا سنبھالا ہے اور وہ بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ یہ فر ماتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چشمان مبارک اشک بار تھیں۔ (پھر فر مایا)یہاں تک کہ اب اللہ کی تلوار میں سے ایک تلوار(حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ)نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور اس کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے کا فروں پر فتح عطا فر مائی۔
صحیح بخاری: کتاب المغازی:باب غزوة موتہ من ارض الشام، وفی کتاب الجنائز: باب الرجل ینعی الی اھل المیت بنفسہ، وفی کتاب الجھاد:باب تمنی الشھادة، وفی باب من تامر فی الحرب من غیر امرة اذا خاف العدو، وفی
Bookmarks