کچھ پھل ایسے ہیں جن کو ہم فریزر میں محفوظ کرکے بغیر موسم کے ان کا مزہ حاصل کرسکتے ہیں۔
آڑو موسم میں کافی سستے ہوجاتے ہیں۔ آپ پانی ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ آڑو دھونے کے بعد ابلتے ہوئے پانی میں پانچ سے دس سیکنڈ تک ڈال دیں اور چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد نکال کر خوب ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔ اب ایک دیگچی میں تھوڑے سے پانی میں شکر ڈال کر ہلکا سا شربت بنالیں۔ لیموں کا رس بھی (ایک یا دو عدد) شامل کردیں پھر یہ ابلے ہوئے آڑو درمیان سے دو حصوں میں کرکے گٹھلی نکال کر اس شربت میں ڈال کر ایک ابال دے کر اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ آپ کسٹرڈ‘ کریم آئس کریم کے ساتھ یا سادہ بھی کھاسکتے ہیں اور یہ مہمانوں کی تواضع کے لئے بھی بہترین ہیں۔ چاہیں تو اس میں ناشپاتی بھی چھیل کر چار ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔
Bookmarks