عن ابي سعيد قال قال رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم لعلي يا علي لا يحل لاحد ان يجنب في هذا المسجد غيري و غيرک حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا اے علی میرے اور تمہارے سوا کسی کے لئے جائز نہیں کہ اس مسجد (نبوی) میں حالت جنابت میں رکھے۔
یہ اس لئے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم اطہر اور روح اقدس سے ظاہری بھی اور باطنی بھی ایک خاص تعلق قائم ہو چکا تھا۔
اس حدیث کو جن اجل ائمہ کرام نے اپنی کتب میں روایت کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
مسند ابي يعلي، 2 : 311، ح : 1042
مجمع الزوائد، 9 : 115
المعجم الکبير الطبراني، 2 : 246، ح : 2031
مسند احمد بن حنبل، 1 : 175
مسند احمد بن حنبل، 1 : 331
مسند احمد بن حنبل، 2 : 26
مسند احمد بن حنبل، 4 : 369
کنزالعمال، 11 : 598، فضائل علي رضي الله عنه، رقم حديث : 32877
Bookmarks