صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1429 حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ
محمد بن علاء، ابواسامہ، برید، ابوبردہ، حضرت ابو موسیٰ ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ جو آدمی اللہ سے ملنے کو پسند کرتا ہے اللہ اس سے ملنے کو پسند کرتا ہے اور جو شخص اللہ سے ملنے کو نا پسند کرتا ہے اللہ اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔