Results 1 to 1 of 1

Thread: برزخ..قرآن، حدیث اور عقل کی کسوٹی پر حصہ دوم

  1. #1
    Join Date
    28 Nov 2008
    Location
    Peshawar
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    142
    Threads
    78
    Credits
    13
    Thanked
    7

    Post برزخ..قرآن، حدیث اور عقل کی کسوٹی پر حصہ دوم

    حیاتِ انسانی کا دوسرا مرحلہ..برزخ..قرآن، حدیث اور عقل کی کسوٹی پر
    مولانا حذیفہ وستانوی
    برزخ کا ذکر احادیث مبارکہ میں

    حصہ اول



    بعض بیماریوں اور آفتوں میں انتقال کرنے سے بھی مومن سے عذاب قبر اٹھا دیا جاتا ہے، مثلاً روایت میں ہے: ”الشہداء سبعة الغرق شہید و المبطون شہید“ وغیرہ۔ (ابوداوٴد کتاب الجہاد، نسائی، احمد، موطا)

    یعنی پیٹ کی بیماری میں، اسی طرح ڈوب کر مرنے والا، جل کر مرنے والا، دب کر مرنے والااور عورت جب کہ ولادت کے وقت انتقال کر جائے تو عذاب قبر اٹھا دیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ بھی شہادت میں شامل ہے۔

    بندہ جب قبر میں رکھ دیا جاتا ہے تو احادیث میں ہے کہ تھوڑی دیر کھڑے ہو کر اس کے لیے دعا کرنی چاہیے، جس سے میت پر برزخ کا ابتدائی مرحلہ، جو سوال و جواب کی صورت میں ہوتاہے، آسان ہوجا تا ہے۔ حدیث میں ہے :”استغفروا لاخیکم وسلوا لہ التثبیت فإنہ الآن یسأل“․ (ابوادوٴاد، کتاب الجنائز، باب الاستغفار عند القبر)۔

    میت پر اہل خانہ کو نوحہ نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ حدیث میں ہے کہ : ”انہ من نیح علیہ یعذب بما نیح علیہ“․ (بخاری، کتاب الجنائز ، مسلم، ترمذی، و احمد)

    یعنی میت پر چیخنا، چلانا اور کپڑے وغیرہ پھاڑنا جاہلیت کا طریقہ ہے، اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، بلکہ اس سے میت کو قبر میں تکلیف پہنچتی ہے، لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔

    امام طبری نے سدی سے نقل کیا ہے کہ زندوں اور مردوں کی روحوں میں بھی ملاقات ہوتی ہے، جیسا کہ زندے خواب میں مردوں کو دیکھتے اور ملتے ہیں۔ (تفسیر طبری:24 /9، الروح:1/21)

    زندہ جب برزخ کے مردے کو سلام کرتا ہے تو وہ سنتا ہے، اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مشروع قرار دیا ہے۔ ابن قیم فرماتے ہیں اگر مردہ نہ سنتا تو کبھی بھی سلام مشروع نہ ہوتا۔ (الروح:1/5) اور سلام یہ ہے:

    ”السلام علیکم اہل الدیار من الموٴمنین والمسلمین وانا ان شاء اللہ بکم لاحقون انتم لنا فرط․ ونحن لکم تبع، اسأل اللہ العافیة لنا ولکم“. (مسلم ،کتاب الجنائز، والنسائی و ابن ماجہ و مسند احمد)

    حیات برزخ میں مردوں کی روحیں آپس میں ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور بعد میں جانے والی روحیں پہلے جانے والوں کو ان کے رشتہ داروں کے احوال بیان کرتی ہیں۔ جیساکہ احادیث مبارکہ سے ثابت ہے،کہ : ”ان ارواح الموٴمن تلتقی ․․․․․․․․“․ (مسند احمد، حدیث:7048)

    یہ تمام وہ امور ہیں جو احادیث مبارکہ سے ثابت ہیں، لہٰذا ان تمام پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے، اللہ رب العزت ہماری دنیا، برزخ اور آخرت کی تمام زندگیاں عافیت اور سلامتی کے ساتھ گذار دے، عذاب قبر سے، عذاب نار سے اور فتنہٴ دنیا سے ہماری پوری حفاظت فرمائے اور ہم سب کو بھلائی کی توفیق عطا فرماکر ہم سے راضی ہو جائے۔ آمین یارب العالمین!

    شائع ہواالفاروق, شعبان المعظم ۱۴۳۰ھ, Volume 25, No. 8



    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 3rd January 2017, 02:29 PM
  2. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 4th March 2011, 09:37 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 2nd March 2010, 10:10 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •