Page 1 of 5 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 53

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس دوسرے تھریڈ میں سورۃ ہود سے سورۃ طہ تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 11: ہود

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:1] الف۔ لام۔ را۔ کتاب ہے کہ حُکم کی گئی ہیں اس کی آیات پھر کھول کھول کر بیان کردی گئی ہیں حکیم و خبیر کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 11:2] کہ نہ عبادت کرو تم مگر اللہ کی۔ یقینا میں ہوں تمہارے لیے اس کی طرف سے خبردار کرنے والا اور بشارت دینے والا۔
    [قران آسان تحریک 11:3] اور یہ کہ بخشش چاہو اپنے رب سے پھر پلٹ آؤ تم اس کی طرف، دے گا وہ تمہیں بہترین سامانِ زندگی ایک وقتِ مقّرر تک اور دے گا ہر زیادہ عمل کرنے والے کو اس کا زائد اجر۔ اور اگر تم منہ بھیرو گے تو میں ڈرتا ہوں تمہارے حق میں ایک بڑے (ہولناک) دن کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 11:4] اللہ ہی کی طرف تم کو لوٹ کرجانا ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:5] دیکھو! یہ لوگ موڑتے ہیں اپنے سینوں کو تاکہ یہ چھپ جائیں اس (اللہ) سے خبردار جس وقت ڈھانپتے ہیں یہ لوگ خود کو کپڑوں سے وہ جانتا ہے ہر وہ فبات جو یہ چھپاتے ہیں اور وہ بھی جو ظاہر کرتے ہیں۔ صورتِ حال یہ ہے کہ پوری طرح باخبر ہے سینے کے بھیدوں سے۔
    [قران آسان تحریک 11:6] اور نہیں کوئی جاندار رُوئے زمین پر مگر اللہ کے ذمّہ ہے اُس کا رزق اور وہ جانتا ہے اُس کے رہنے کی جگہ اور اس کے سونپے جانے کی جگہ، ہر (بات) درج ہے ایک کھلی کتاب میں۔
    [قران آسان تحریک 11:7] اور وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں اور تھا اس کا عرش پانی پر (پیدا کیا تم کو) تاکہ آزمائے تمہیں کہ تم میں سے کون بہتر ہے عمل کے لحاظ سے اور اگر تم کہتے ہو کہ یقیناً تم دوبارہ اُٹھائے جاؤ گے مرنے کے بعد تو فوراً بول اُٹھتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں، نہیں ہے یہ مگر جادُو کُھلا۔
    [قران آسان تحریک 11:8] اور اگر ہم مؤخر کرتے ہیں اُن سے عذاب ایک مقررہ مدّت تک تو ضرور کہتے ہیں یہ لوگ کہ کس چیز نے روک رکھا ہے اسے؟ یاد رکھو جس دن آئے گا وہ (عذاب) اِن پر، نہیں ٹلے گا وہ اِن سے اور گھیر لے گا اِن کو وہ (عذاب) جس کا یہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 11:9] اور اگر ہم چکھاتے ہیں انسان کو مزا اپنی کسی نعمت کا پھر چھین لیتے ہیں وہ اُس سے تو وہ ضرور مایوس ہو کر ناشکرا ہو جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:10] اور اگر ہم چکھاتے ہیں انسان کو (مزا) نعمتوں کا بعد کسی تکلیف کے جو پہنچی ہوتی ہے اُسے تو ضرور کہنے لگتا ہے وہ کہ دُور ہو گئیں سب سختیاں مجھ سے۔ اور پھر وہ پُھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:11] سوائے اُن لوگوں کے جو صبر کرتے ہیں اور کرتے ہیں نیک کام۔ یہی ہیں وہ لوگ جن کے لیے ہے بخشش اور بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 11:12] شاید کہ تم چھوڑنے والے ہو اس میں سے کچھ جو وحی کیا جارہا ہے تمہاری طرف اور تنگ ہونے لگا ہے اس کی وجہ سے تمہارا سینہ اس بنا پر کہ وہ کہیں گے کہ کیوں نہیں اُتارا گیا اِس پر کوئی خزانہ؟ یا (کیوں نہ) آیا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ؟ حقیقت یہ ہے کہ تم تو (صرف) خبردار کرنے والے ہو۔ اور اللہ ہی ہر چیز کا کارساز ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:13] کیا یہ کہتے ہیں کہ خود گھڑلی ہے اُس نے یہ کتاب؟ کہہ دیجیے! اچّھا لاؤ تم دس سُورتیں اس کی مانند گھڑی ہُوئی اور بُلا لو جن جن کو تم بلا سکتے ہو (اپنے معبودوں میں سے مدد کے لیے) اللہ کے سوا، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 11:14] پھر اگر نہ قبول کریں وہ تمہاری بات تو جان رکھو حقیقت یہ ہے کہ نازل کی گئی ہے (یہ کتاب) اللہ کے علم سے اور یہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس کے کیا تم (اس امر حق کے آگے) سرِ تسلیم خم کرتے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 11:15] جو کوئی چاہتا ہے دُنیا کی زندگی اور اُس کی رونق تو پُورا پُورا دیتے ہیں ہم بدلہ ان کو اُن کے اعمال کا اسی دُنیا میں اور ان کے ساتھ اس میں ذرا بھی کمی نہیں کی جاتی۔
    [قران آسان تحریک 11:16] یہی ہیں وہ لوگ کہ نہیں ہے ان کے لیے آخرت میں (کچھ) سوائے جہنّم کے اور برباد ہو گیا وہ جو بنایا تھا اُنہوں نے اس دُنیا میں اور ضائع ہو گئے وہ سب (اعمال) جو وہ کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 11:17] بھلا وہ لوگ جو رکھتے ہوں روشن دلیل اپنے رب کی طرف سے اور آ جائے اُس کے ساتھ ایک گواہ بھی اللہ کی طرف سے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب، رہنمائی اور رحمت کے لیے (آ چکی تھی کیا ایسے لوگ قرآن کا انکار کر سکتے ہیں،نہیں بلکہ) یہ تو ایمان لائیں گے اس پر اور جو انکار کرے گا اس کا گروہوں میں سے تو آگ ہے اُس کا ٹھکانا پس نہ پڑنا تم کسی شک میں اس کے بارے میں، یقیناً یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے لیکن (پھر بھی) بہت سے انسان ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 11:18] اور کون بڑا ظالم ہے اس شخص سے جو گھڑے اللہ پر جھوٹ ایسے لوگ پیش کیے جائیں گے اپنے رب کے حضور، اور کہیں گے گواہ کہ یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ گھڑا تھا اپنے رب پر۔ سُنو! اللہ کی لعنت ہے ایسے ظالموں پر۔
    [قران آسان تحریک 11:19] یہ وہ لوگ ہیں جو روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور چاہتے ہیں اس کو ٹیڑھا کرنا۔ اور یہی ہیں وہ لوگ جو آخرت کے منکر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:20] وہ لوگ نہیں ہیں ایسے کہ عاجز کر سکیں (اللہ کو) زمین میں اور نہیں ہے ان کا اللہ کے سوا کوئی حمایتی۔ دگنا دیا جائے گا اُنہیں عذاب۔ (کیونکہ شدّتِ کفر کی بنا پر) وہ نہ طاقت رکھتے تھے کوئی بات سُننے کی اور نہ کچھ دیکھ سکتے تھے۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 11:21] یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے خود خسارے میں ڈالا اپنی جانون کو اور گم ہو گئے ان سے وہ سب جن کو انہوں نے جُھوٹ موٹ (معبود) بنا رکھا تھا۔
    [قران آسان تحریک 11:22] لازماً یہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ خسارہ اُٹھانے والے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:23] بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے او رکیے اُنہوں نے نیک کام اور جُھکے رہے اپنے رب کے حضور یہی لوگ ہیں اہلِ جنّت، یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:24] مثال ان دو گروہوں کی ایسی ہے جیسے (ایک شخص) اندھا، بہرہ ہو اور (دوسرا شخص) دیکھنے اور سُننے والا، کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں، بطورِ مثال بھی؟ پھر کیا نہیں غور کرتے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 11:25] اور بلاشُبہ بھجا تھا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف ۰اس نے کہا) یقیناً میں ہوں تمہارے لیے خبردار کرنے والا، صاف صاف۔
    [قران آسان تحریک 11:26] (اور یہ پیغام پہنچانے آیا ہوں) کہ تم نہ عبادت کرو کسی کی سوائے اللہ کے، بے شک مجھے اندیشہ ہے تم پر ایک دن (آ جائے گا) دردناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 11:27] تو کہا کچھ سرداروں نے جو کافر تھے اُس کی قوم میں سے کہ نہیں دیکھتے ہم تمہیں مگر ایک آدمی اپنے جیسا اور نہیں دیکھتے ہم کہ پیروی کی ہو تمہاری سوائے ان لوگوں کے جو ہم میں سے ادنیٰ درجے کے ہیں، سطحی سوچ والے، اور نہیں دیکھتے ہم کہ تمہیں ہم پر کوئی فضیلت حاصل ہو۔ بلکہ خیال کرتے ہیں ہم تمہیں جھُوٹا۔
    [قران آسان تحریک 11:28] فرمایا: اے میری قوم! ذرا سوچو تو اگر قائم ہوں میں ایک کھُلی شہادت پر اپنے رب کی طرف سے اور دی اُس نے مجھ اپنی رحمت بطورِ خاص اندھا رکھا گیا ہو (اس سے) تمہیں تو کہا ہم اس کے لیے مجبور کر سکتے ہیں تم کو؟ جبکہ تم اس کو ناپسند کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 11:29] اور اے میری قوم! نہیں مانگتا میں تم سے اس خدمت پر مال و زر۔ نہیں ہے، میرا اجر مگر اللہ کے ذمّہ اور نہیں ہوں میں پرے ہٹٓنے والا اپنے پاس سے ان لوگوں کو جو ایمان لائے۔ یقیناً وہ مِلنے والے ہیں اپنے رب سے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 11:30] اور اے میری قوم! کون بچائے گا مجھے اللہ (کی پکڑ) سے اگر میں نے دھتکار دیا انہیں۔ کیا نہیں سمجھتے تم (یہ بات)؟
    [قران آسان تحریک 11:31] اور نہ میں کہتا ہوں تم سے کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں جانتا ہوں غیب کی باتیں اور نہ میں کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ اور نہ میں یہ کہہ سکتا ہوں ان لوگوں کے بارے میں جن کو حقیر سمجھتی ہیںِ تمہاری آنکھیں کہ ہر گز نہیں دے گا ان کو اللہ بھلائی، اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے یقیناً میں، اگر ایسا کہوں تو ضرور ظالموں میں سے ہو جاؤں گا۔
    [قران آسان تحریک 11:32] انہوں نے کہا: اے نوح! یقیناً تونے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑا کر لیا۔ پاس اب لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس سے تم ہمیں ڈرا رہے ہو، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 11:33] نوح نے کہا! حقیقت یہ ہے کہ لائے گا تم پر عذاب اللہ اگر چاہے گا اور نہیں ہو تم (اللہ کو) کسی طرح عاجز کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 11:34] اور نہیں فائدہ پہنچا سکتی تمہیں میری خیر خواہی اگر میں چاہوں بھلا کرنا تمہارے ساتھ، اگر ہو اللہ کا ارادہ کہ تمہیں گمراہ کرے۔ وہی تمہارا مالک ہے۔ اور اُسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:35] کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ گھڑ لیا ہے اُس نے اس (قرآن) کو؟ کہو! اگر میں نے یہ خود گھڑا ہے تو میرے اُوپر ذمّہ داری ہے میرے جُرم کی اور میں بری ہُوں ان (جرائم) سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 11:36] اور وحی کی گئی نوح کی طرف کہ صُورتِ حال یہ ہے! ہرگز نہیں ایمان لائیں گے تمہاری قوم میں سے مگر صرف وہ جو ایمان لا چُکے ہیں، سو تم غمگین نہ ہو ان (حرکتوں) پر جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:37] اور بناؤ ایک کشتی ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق او رنہ بات کرنا تم مجھ سے ان لوگوں کے حق میں جنہوں نے ظلم کیا ہے۔ یقیناً وہ ڈُوب کر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:38] اور بنانے لگے (نوح) کشتی اور جب بھی گزرتے اس کے پاس سے سردار اُس کی قوم کے تو مذاق اُڑاتے اس کا۔ نوح فرماتے اگر تم مذاق اُڑا رہے ہو ہمارا تو یقیناً ہم بھی مذاق اُڑائیں گے تمہارا جیسے تم مذاق اُڑا رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 11:39] اور عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر آتا ہے عذاب، رسوا کرنے والا اور پڑتا ہے کس پر عذاب، ہمیشہ رہنے والا؟۔
    [قران آسان تحریک 11:40] یہاں تکہ کب آ گیا ہمارا حکم اور جوش مارنے لگا وہ تنور تو ہم نے کہا کہ سوار کر لو اس کشتی میں ہر قسم سے نر و مادہ دو دو (جانور) اور پنے گھر والوں کو سوائے اُن کے کہ پہلے صادر ہو چُکا ہے اُن کے بارے میں حُکم اور (انہیں بھی سوار کر لو) جو ایمان لے آئے ہیں اور نہیں ایمان لائے تھے ان کے ساتھ مگر بہت کم (لوگ)۔
    [قران آسان تحریک 11:41] اور کہا (نوح) نے سوار ہو جاؤ اس (کشتی) میں، اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا بھی اور ٹھہرنا بھی۔ بے شک میرا رب بڑا معاف کرنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:42] اور وہ چلتی رہی ان کو لے کر ایسی موجوں میں جو پہاڑ جیسی تھیں اور آواز دی نوح نے اپنے بیٹے کو جو تھا دُور کنارے پر، اے بیٹے! سوار ہو جا ہمارے ساتھ اور مت رہ کافروں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 11:43] کہا (اس نے) کہ میں پناہ لے لُوں گا کسی پہاڑ کی جو مجھے بچا لے گا پانی سے۔ (نوح نے)کہا: نہیں ہے کوئی بچانے والا آج اللہ کے عذاب سے مگر (وہی بچے گا) جس پر وہ رحم فرمائے۔ اور اسی وقت حائل ہو گئ ان کے درمیان موج اور ہو گیا وہ شامل ڈوبنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 11:44] اور حُکم ہُوا اے زمین! نِگل جا اپنا پانی اور اے آسمان! تھم جا اور اُتر گیا پانی اور چُکا دیا گیا فیصلہ اور جا ٹھہری (کشتی) کوہِ جُدی پر اور کہا گیا (زبانِ حال سے) کہ لعنت پڑ گئی ان لوگوں پر جو ظالم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:45] اور پُکارا نوح نے اپنے رب کو اور عرض کیا: اے میرے مالک میرا بیٹا بھی میرے گھروالوں میں سے ہے اور بے شک تیرا وعدہ سچّا ہے اور تُو سب حاکموں سے بڑا حاکم ہے۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 11:46] ارشاد ہُوا: اے نوح! واقعہ یہ ہے کہ وہ نہیں ہے تمہارے گھر والوں میں سے۔ بے شک اس کے کام ہیں خراب لہٰذا نہ درخواست کرو تم مجھ سے ایسی جس کے بارے میں نہیں ہے تمہیں کچھ علم: البتّہ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ (نہ) ہو جانا تم جاہلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 11:47] (نوح نے) عرض کیا، اے میرے رب! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس بات سے کہ میں تجھ سے مانگوں وہ چیز کہ نہیں ہے مجھے اس کا علم۔ اور اگر نہ کیا تو نے مجھے معاف اور رحم (نہ) فرمایا تو ہو جاؤں گا میں برباد۔
    [قران آسان تحریک 11:48] حکم ہُوا: اے نوح! اُتر جاؤ سلامتی کے ساتھ ہماری طرف سے اور برکتیں نازل ہوں تم پر اور ان گروہوں پر جو تمہارے ساتھ ہیں۔ اور کچھ گروہ ایسے ہیں جنہں دیں گے ہم (دُنیاوی) فائدہ پھر پہنچے گا اُن کو ہماری طرف سے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 11:49] یہ خبریں ہیں غیب کی جو ہم وحی کر رہے ہیں تمہاری طرف (اے نبی)، نہیں جانتے تھے یہ باتیں تم اور نہ تمہاری قوم اس سے پہلے، لہٰذا صبر کرو، یقیناً انجامِ کار متقیون کے حق میں ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:50] اور عاد کی طرف (بھیجا ہم نے) اُن کے بھائی ہُود کو۔ ہود نے کہا: اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اُس کے سوا۔ نہیں ہو تم (اپنے شرک میں) مگر جھُوٹ گھڑنے والے۔
    [قران آسان تحریک 11:51] اے میری قوم! نہیں مانگتا میں تم سے اس (خدمت) پر کوئی صِلہ، نہیں ہے میرا اجر مگر اُس ہستی کے ذمّے جس نے مجھے پیدا کیا۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟۔
    [قران آسان تحریک 11:52] اور اے میری قوم! معافی چاہو اپنے رب سے پھر پلٹو اُسی کی طرف، برسائے گا وہ آسمان سے تم پر موسلادھاڑ بارش اور اضافہ کرے گا مزید قوّت کا، تمہاری موجودہ قوّت میں اور مت موڑو منہ (بندگی سے) مُجرم بن کر۔
    [قران آسان تحریک 11:53] اُنہوں نے کہا: اے ہود! نہیں لائے تم ہمارے پاس کوئی صریح شہادت اور نہیں ہیں ہم چھوڑنے والے اپنے معبُودوں کو تمہارے کہنے سے اور نہیں ہیں ہم تمہاری بات ماننے والے۔
    [قران آسان تحریک 11:54] نہیں کہتے ہم مگر (یہی کہ) مُبتلا کر دیا ہے تم کو ہمارے معبودوں میں سے کسی نے خرابی میں۔ ہود نے فرمایا! بے شک میں بتاتا ہوں گواہ اللہ کو اور تم بھی گواہ رہو کہ یقیناً میں بیزار ہوں اُن سے جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 11:55] اللہ کے سوا، سو تدبیر کر لو تم میرے خلاف سب مِل کر پھر نہ دو مجھے ذرا بھی مہلت۔
    [قران آسان تحریک 11:56] بے شک میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے، نہیں ہے کوئی جاندار مگر پکڑے ہوئے ہے وہ اس کی پیشانی کے بالوں سے۔ بے شک میرا رب (ملتا) ہے صراطِ مستقیم پر۔
    [قران آسان تحریک 11:57] پھر اگر منہ پھیر تے ہو تم تو یقیناً میں پہنچا چُکا ہوں تم کو وہ پیغام جو دے کر بھیجا گیا ہوں تمہاری طرف۔ اور جانشین کر دے گا میرا رب کسی اور قوم کو تمہاری جگہ اور نہیں بگاڑ سکو گے تم اُس کا کچھ بھی۔ یقیناً میرا رب ہر چیز پر نگراں ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:58] اور جب آ پہنچا ہمارا عذاب تو نجات دی ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی رحمتِ خاص سے اور نجات دی ہم نے اُن کو سخت عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 11:59] اور یہ ہے قومِ عاد کہ انکار کیا تھا اُنہوں نے اپنے رب کی آیات کا اور نافرمانی کی اللہ کے رسولوں کی اور مانتے رہے کہنا ہر ظالم سرکش کا۔
    [قران آسان تحریک 11:60] آخر کار آ پڑی اُن پر اس دُنیا میں بھی لعنت اور ہوگی قیامت کے دن بھی۔ سنو! بلاشبہ عاد نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ۔ خبردار رہو، پھٹکار پڑی عاد پر جو قوم تھی ہود کی۔
    [قران آسان تحریک 11:61] اور (بھیجا ہم نے) ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح کو۔ تو اس نے کہا: اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی نہیں ہے تمہارا کوئی معبود سوائے اس کے۔ اسی نے پیدا کیا ہے تم کو زمین سے اور آباد کیا ہے تم کو اس میں سو معافی چاہو اس سے پھر پلٹو اسی کی طرف بے شک میرا رب قریب ہی ہے اور (دعائیں) قبول کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:62] انہوں نے کہا: اے صالح! تھے تم ہم میں ایک ایسے شخص جس سے بڑی اُمیدیں وابستہ تھیں اس سے پہلے، کیا منع کرتے ہو تم ہمیں اس سے کہ عبادت کریں ہم اُن کی جن کی عبادت کرتے تھے ہمارے باپ دادا؟ اور یقیناً ہم شک میں مُبتلا ہیں اُس (طریقے) کے بارے میں، دعوت دے رہے، ہو تم ہمیں جس کی (اور اُس پر) دل نہیں جمتا۔
    [قران آسان تحریک 11:63] صالح نے کہا: اے میری قوم! ذرا غور کرو کہ اگر قائم ہوں میں ایک واضح شہادت پر اپنے رب کی طرف سے اور سرفراز کیا ہو اس نے مجھے اپنی رحمت سے، پھر کون بچائے گا مجھے اللہ (کی پکڑ) سے اگر نافرمانی کروں میں اس کی اور نہیں اضافہ کر سکتے تم میرے لیے سوائے نقصان کے۔
    [قران آسان تحریک 11:64] اور اے میری قوم! یہ ہے اللہ کی اُونٹنی، تمہارے لیے ایک نشانی تو چھوڑے رکھو اسے کہ کھاتی پھرے اللہ کی زمین میں اور مت چھونا اُس کو بُرائی سے ورنہ آ لے گا تمیں عذاب، بہت جلد آنے والا۔
    [قران آسان تحریک 11:65] لیکن اُنہوں نے اسے مار ڈالا تب (صالح نے) کہا! عیش کر لو تم اپنے گھروں میں تین دن۔ یہ وعدہ ہے (اللہ کا) جو جھوٹا نہ ہوگا۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 11:66] پھر جب آ پہنچا ہمارا عذاب تو بچا لیا ہم نے صالح کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی رحمتِ خاص سے اور (محفوظ رکھا) رسوائی سے اُس دن کی۔ بے شک تیرا رب ہی طاقت والا اور زبردست ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:67] اور آ لیا ان لوگوں کو جو ظالم تھے ایک زبر دست دھماکے نے اور پڑے رہ گئے وہ اپنے گھروں میں بے حس و حرکت۔
    [قران آسان تحریک 11:68] گویا کہ وہ کبھی بسے ہی نہ تھے ان میں۔ سن لو! بے شک ثمود نے کفر کیا تھا اپنے رب کے ساتھ۔ سُن لو! پھٹکار ہے ثمود پر۔
    [قران آسان تحریک 11:69] اور البتّہ آئے ہمارے بھیجے ہُوئے (فرشتے) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر، اُنہوں نے کہا: سلام۔ ابراہیم نے بھی کہا: سلام ہو تم پر کچھ دیر نہ گزری کہ لے آئے ابراہیم ایک بچھڑا، بھُنا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 11:70] پھر جب دیکھا ابراہیم نے کہ ان کے ہاتھ نہیں بڑھتے ہیں کھانے پر تو کھٹک گئے اُن سے اور محسوس کرنے لگے دل میں ان سے خوف۔ اُنہوں نے کہا: ڈرو نہیں ہم بھیجے گئے ہیں، قوم لوط کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 11:71] اور ابراہیم کی بیوی کھڑی تھی (یہ سن کر) وہ ہنس دی تو خوشخبری دی ہم نے اسے اسحٰق کی اور بعد اسحٰق کے یعقوب کی۔
    [قران آسان تحریک 11:72] اس نے کہا: ہائے میری کم بختی! کیا میرے ہاں بچّہ ہوگا؟ حالانکہ میں بُوڑھی ہو چُکی ہوں اور یہ میرے میاں بھی بُوڑھے ہیں۔؟ یقیناً یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:73] فرشتوں نے کہا: کیا تعجب کرتے ہو تم اللہ کے حُکم پر،؟ رحمت ہو اللہ کی اور اس کی برکتیں نازل ہوں تم پر اے (ابراہیم کے) گھر والو! یقیناً اللہ ہے نہایت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا۔
    [قران آسان تحریک 11:74] پھر جب دُور ہو گئی ابراہیم کی گھبراہٹ اور مل گئی اُنہیں (اولاد کی) خوشخبری تو اس نے جھگڑنا شروع کر دیا ہم سے قومِ لوط کے بارے میں۔
    [قران آسان تحریک 11:75] حقیقت میں ابراہیم بڑے تحمل والے نرم دل اور ہم سے لو لگانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:76] اے ابراہیم! چھوڑ دو یہ خیال۔ صُورتِ حال یہ ہے کہ آ چکا ہے حُکم تیرے رب کا۔ اور اب یقیناً آ کر رہے گا ان پر عذاب، نہ ٹلنے والا۔
    [قران آسان تحریک 11:77] پھر جب آئے ہمارے بھیجے ہُوئے (فرشتے) لوط کے پاس تو بہت ناگوار گزرا انہیں ان کا آنا اور دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے یہ دن ہے بڑی مصیبت کا۔
    [قران آسان تحریک 11:78] اور آئے اس کے پاس اس کی قوم (کے لوگ) بے اختیار دوڑتے ہوئے اس کی طرف اور پہلے بھی کیا کرتے تھے وہ بُرے کام (اُنہیں دیکھ کر) کہا لوط نے: اے میری قوم! یہ ہیں میری بیٹیاں، یہ زیادہ پاکیزہ ہیں تمہارے لیے پس ڈرو اللہ سے اور نہ رسوا کرو مجھے میرے مہمانوں کے معاملے میں۔ کیا نہیں ہے تم میں کوئی بھلا آدمی؟۔
    [قران آسان تحریک 11:79] اُنہوں نے کہا یقیناً تو جانتا ہے کہ نہیں ہے ہمیں تیری بیٹیوں سے کوئی رغبت اور یقیناً تو جانتا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 11:80] لوط نے کہا: کاش! ہوتی میرے پاس تمہارے مقابلے کی طاقت یا میں پناہ لے سکتا کسی سہارے کی جو بہت مضبوط ہوتا۔
    [قران آسان تحریک 11:81] فرشتوں نے کہا: اے لوط! بے شک ہم بھیجے ہوئے (فرشتے) ہیں تیرے رب کے، ہرگز نہیں پہنچ سکیں گے یہ تم تک سو چل پڑو اپنے گھر والوں کو لے کر کسی حصّے میں رات کے اور نہ پیچھے پلٹ کر دیکھے تم میں سے کوئی مگر تمہاری بیوی (جو ساتھ نہ جائے گی)۔ واقعہ یہ ہے کہ اس پر بھی وہی آفت آنے والی ہے جو اِن لوگوں پر آئے گی۔ بے شک ان کی تباہی کا وقتِ مقرر صُبح کا ہے۔ کیا نہیں ہے صُبح بہت قریب؟۔
    [قران آسان تحریک 11:82] پھر جب آیا ہمارا عذاب تو کر دیا ہم نے اس بستی کو تلپٹ اور برسائے ہم نے اس پر پتّھر کھنگر کے، لگاتار۔
    [قران آسان تحریک 11:83] جو نشان زدہ تھے تیرے رب کے ہاں اور نہیں ہے وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دُور۔
    [قران آسان تحریک 11:84] اور (بھیجا ہم نے) مدین والوں کی طرف ان کے بھائی شعیب کو، اُنہوں نے کہا، اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی نہیں ہے تمہارا کوئی خدا (قابلِ عبادت) سوائے اس کے اور نہ کمی کرو ناپ اور تول میں، بے شک میں دیکھتا ہوں تمہیں (آج) خوشحال اور (اگر تم باز نہ آئے) تو مجھے اندیشہ ہے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن کے عذاب کا جو سب کو گھیر لے گا۔
    [قران آسان تحریک 11:85] اور اے میری قوم! پُورا کیا کرو ناپ اور تول انصاف کے ساتھ اور نہ گھاٹا دیا کرو لوگوں کو ان کی چیزوں میں اور مت پھرو تم زمٍین میں فساد مچاتے ہُوئے۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 11:86] اللہ کی (دی ہوئی) بچت بہتر ہے تمہارے لیے، اگر ہو تم مومن، اور نہیں ہوں میں تم پر پہرے دار۔
    [قران آسان تحریک 11:87] اُنہوں نے کہا، اے شعیب! کیا تیری نماز تجھے حکم دیتی ہے کہ ہم (پوجنا) چھوڑ دیں انہیں جن کو پوجا کرتے تھے ہمارے آبا و اجداد یا (نہ) کریں ہم اپنے مالوں میں وہ تصرُّف جو ہم چاہتے ہیں۔؟ بس تم ہی تو رہ گئے ہو بُردبار اور نیک چلن آدمی۔
    [قران آسان تحریک 11:88] شعیب نے کہا: اے میری قوم! دیکھو تو اگر ہوں میں قائم ایک کھُلی شہادت پر اپنے رب کی طرف سے اور عطا کیا ہو اس نے مجھے اپنے ہاں سے اچّھا رزق۔ اور نہیں ہے میرا یہ ارادہ کہ میں خلاف کروں بات کے، منع کر رہا ہوں جس سے میں تم کو، نہیں چاہتا میں مگر اصلاح کرنا اپنی بساط کے مطابق اور نہیں ہے مجھے توفیق مگر اللہ کی طرف سے، اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی سے میں رجوع کرتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 11:89] اور اے میری قوم! کہیں مُجرم نہ بنا دے تم کو میری مخالفت ایسا (مجرم) کہ آپڑے تم پر ویسا ہی (عذاب) جیسا کہ آیا تھا قومِ نوح پر یا قومِ ہود پر یا قوم صالح پر۔ اور نہیں ہے قوم لوط تم سے کچھ زیادہ دُور۔
    [قران آسان تحریک 11:90] اور معافی مانگو تم اپے رب سے پھر پلٹ آؤ اسی کی طرف۔ بے شک میرا رب ہے مہربان اور بہت محبت کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 11:91] اُنہوں نے کہا: اے شعیب! نہیں سمجھتے ہم بہت سی تیری باتیں اور ہم یقیناً دیکھتے ہیں تمہیں اپنے درمیان کمزور اور اگر نہ ہوتی برادری تمہاری تو ضرور ہم تمہیں سنگسار کر دیتے اور نہیں ہو تم ہم پر کچھ غالب۔
    [قران آسان تحریک 11:92] شعیب نے کہا: اے میری قوم! کیا میری برادری زیادہ طاقتور ہے تمہارے لیے اللہ سے؟ اور اسی لیے ڈال رکھا ہے تم نے اللہ کو پسِ پشت۔ بے شک میرا رب تمہارے سب اعمال کا احاطہ کیے ہُوئے ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:93] اور اے میری قوم! کام کیے جاؤ تم اپنے طریقے پر اور میں بھی کام کر رہا ہوں (اپنے طریقے پر)، عنقریب معلوم ہو جائے گا تم کو کہ کس پر آتا ہے عذاب جو اُسے رسوا کر دے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے اور تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 11:94] اور جب آیا ہمارا فیصلۂ عذاب تو بچالیا ہم نے شعیب کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی رحمتِ خاص سے اور آ لیا اُن لوگوں کو جو ظالم تھے ایک سخت دھماکے نے پھر وہ پڑے رہ گئے اپنے گھروں میں بے حس و حرکت۔
    [قران آسان تحریک 11:95] گویا کہ کبھی نہیں رہے تھے وہ ان میں سُن لو! لعنت ہے مدین والوں پر جیسی لعنت پڑی ثمود پر۔
    [قران آسان تحریک 11:96] اور یقیناً بھیجا ہم نے موسیٰ کو ساتھ اپنی نشانیوں کے اور کھلی سند کے۔
    [قران آسان تحریک 11:97] طرف فرعون کے اور اس کے سرداروں کے، پس پیروی کی اُنہوں نے فرعون کے حُکم کی اور نہیں تھا حکم فرعون کا درست۔
    [قران آسان تحریک 11:98] آگے آگے ہوگا اپنی قوم کے، قیامت کے دن پھر پہنچادے گا اُنہیں جہنّم میں اور بہت بُرا ہے وہ مقام جہاں وہ اُتارے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:99] اور پیچھے لگ گئی اُن کے اس دنیا میں لعنت اور (لگ جائے گی) قیامت کے دن بھی۔ بہت برا ہے وہ انعام جو اُنہیں دیا گیا۔
    [قران آسان تحریک 11:100] یہ ہیں چند خبریں بستیوں کی جو بیان کر رہے ہیں ہم تمہارے سامنے ان میں کچھ اب بھی قائم ہیں اور (کچھ) مِٹ چُکی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:101] اور نہیں ظلم کیا ہم نے اُن پر بلکہ ظُلم کیا اُنہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر اور نہ بچایا ان کو اُن کے معبودوں نے جنہیں پُکارتے تھے وہ اللہ کے سِوا ذرا بھی، جب آ گیا فیصلۂ عذاب تیرے رب کا۔ اور نہ اضافہ کیا اُنہوں نے ان کے لیے سوائے تباہی و بربادی کے۔
    [قران آسان تحریک 11:102] اور ایسی ہی ہوا کرتی ہے پکڑ تیرے رب کی، جب وہ پکڑتا ہے کسی بستی کو ظلم کرتے ہُوئے۔ بے شک اس کی پکڑ بڑی درد ناک اور سخت ہوتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:103] یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرتا ہے عذابِ آخرت سے۔ وہ ایک دن ہوگا کہ جمع کیے جائیں گے جس میں سب انسان اور وہ دن ہے (جس میں) سب حاضر کیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:104] اور نہیں دیر کر رہے ہیں ہم اس کے لانے میں مگر ایک مُدّت کے لیے جو گنی چُنی ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:105] جب وہ دن آئے گا نہ بات کر سکے گا کوئی جاندار مگر اس کی اجازت سے پھر ان میں سے کچھ بدبخت ہوں گے اور (کچھ) نیک بخت۔
    [قران آسان تحریک 11:106] سو وہ لوگ جو بدبخت ہیں وہ آگ میں ہوں گے وہ اس میں چِلاّئیں گے اور دہاڑیں گے۔
    [قران آسان تحریک 11:107] ہمیشہ رہیں گے وہ اس میں جب تک قائم ہیں آسمان اور زمین الّا یہ کہ چاہے تیرا رب (کچھ اور)۔ بے شک تیرا رب کر ڈالتا ہے جو چاہے۔
    [قران آسان تحریک 11:108] اور رہے وہ لوگ جو خوش بخت ہیں سو جائیں گے وہ جنّت میں ہمیشہ رہیں گے وہ اس میں جب تک قائم ہیں آسمان اور زمین الاّ یہ کہ چاہے تیرا رب (کچھ اور)۔ یہ بخشش ہوگی بے انتہا۔
    [قران آسان تحریک 11:109] سو کبھی نہ پڑنا تم دھوکے میں ان کے بارے میں جن کی عبادت کرتے ہیں یہ لوگ۔ نہیں عبادت کرتے یہ مگر اسی طرح جس طرح عبادت کرتے رہے ہیں اُن کے باپ دادا اس سے پہلے اور یقیناً ہم ضرور پُورا پُورا دیں گے اُن کو اُن کا حصّہ بے کم و کاست۔
    [قران آسان تحریک 11:110] اور البتّہ دی تھی ہم نے موسیٰ کو کتاب پھر اختلاف کیا گیا اس کے بارے میں اور نہ ہوتی ایک بات پہلے سے طے شدہ تیرے رب کی طرف سے تو ضرور فیصلہ چُکا دیا جاتا اُن کے درمیان۔ اور واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ شک میں پڑے ہُوئے ہیں اس کے بارے میں جو اُنہیں مطمئن نہیں ہونے دیتا۔
    [قران آسان تحریک 11:111] اور بے شک سب کو ضرور اور بہر حال پُورا پُورا بدلہ دے کر رہے گا تیرا رب ان کے اعمال کا۔ بے شک وہ ان حرکتوں سے جو یہ کر رہے ہیں پُوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:112] سو ثابت قدم رہو تم بھی جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی جو تائب ہو کر تمہارے ساتھ ہیں اور نہ تجاوز کرنا تم حدودِ (بندگی) سے۔ بے شک اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 11:113] اور نہ جھکنا ان لوگوں کی طرف جو ظالم ہیں ورنہ لپیٹ میں آ جاؤ گے تم بھی جہنّم کی اور نہ ہوگا تمہارے لیے اللہ کے سوا (بچانے والا) کوئی اور سرپرست، پھر نہ ملے گی تمہیں مدد بھی (اللہ کی طرف سے)۔
    [قران آسان تحریک 11:114] اور قائم کرو نماز دونوں سروں پردن کے اور چند پہلی ساعتوں میں رات کی۔ بے شک نیکیاں دُور کر دیتی ہیں برائیوں کو، یہ یاد دہانی ہے نصیحت ماننے والوں کے لیے۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 11:115] اور ثابت قدم رہو، بے شک اللہ نہیں ضائع کرتا اجر اچھے کام کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 11:116] پھر کیوں نہ ہُوئے ان قوموں میں سے جو تم سے پہلے تھیں ایسے اہلِ خیر جو منع کرتے فساد برپا کرنے سے زمین میں، ہاں (اگر ہوئے بھی تو) تھوڑے سے جن کو ہم نے بچا لیا ان میں سے اور پیچھے پڑے رہے ظالم لوگ ان (لذتوں) کے جن کا سامان اُنہیں فراوانی سے دیا گیا تھا اور بن کر رہے وہ مُجرم۔
    [قران آسان تحریک 11:117] اور نہیں ہے تیرا رب ایساکہ تباہ کرتا بستیوں کو ناحق جب کہ وہاں کے باشندے اصلاح کرنے والے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 11:118] اور اگر چاہتا تیرا رب تو ضرور بنا دیتا انسانوں کو ایک ہی جماعت مگر رہیں گے وہ ہمیشہ باہم اختلاف کرتے۔
    [قران آسان تحریک 11:119] مگر جن پر رحمت ہے تیرے رب کی اور اسی (امتحان) کے لیے اس نے پیدا کیا ہے اُنہیں اور پوری ہو گئی تیرے رب کی یہ بات کہ میں ضرور بھروں گا جہنّم کو جنوں اور انسانوں سے، سب سے۔
    [قران آسان تحریک 11:120] اور یہ سب جو بیان کر رہے ہیں ہم تمہارے سامنے احوال رسُولوں کے یہ اس لیے ہے کہ تسلّی دیں ہم اس نے تمہارے دل کو اور آ لیا ہے تمہارے پاس اسی میں حق اور (اس میں) نصیحت اور یاد دہانی ہے ایمان والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 11:121] اور کہہ دیجیے ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لا رہے ہیں کہ تم کام کیے جاؤ اپنے طریقے پر ہم کام کرتے ہیں (اپنے طریقے پر)۔
    [قران آسان تحریک 11:122] اور انتظار کرو اور ہم انتظار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 11:123] اور اللہ ہی کے لیے ہے غیب آسمانوں کا اور زمین کا اور اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تمام معاملات سو اسی کی عبادت کرو اور بھروسہ رکھو اُسی پر اور نہیں ہے تیرا رب کچھ بے خبر ان کاموں سے جو تم کرتے ہو۔
    Last edited by ~*SEEP*~; 8th November 2009 at 09:28 PM.

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 12:يوسف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:1] الف۔ لام۔ را۔ یہ آیات ہیں اس کتاب کی جو (اپنا مدّعا) صاف صاف بیان کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:2] یقیناً ہم ہی نے نازل کیا ہے اس کو قرآن بناکر عربی میں تاکہ تم (اسے) سمجھو۔
    [قران آسان تحریک 12:3] ہم بیان کر رہے ہیں تمہارے سامنے (اے نبی) بہترین قصّہ، اسی ذریعہ سے جس سے ہم نے وحی کیا ہے تم پر یہ قرآن اور اگرچہ تھے تم اس سے پہلے بالکل بے خبر۔
    [قران آسان تحریک 12:4] (یہ اس وقت کا ذکر ہے) جب کہا یوسف نے اپنے باپ سے ابا جان! یہ واقعہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے (خواب میں) کہ گیارہ ستارے ہیں اور سورج اور چاند ہے، دیکھتا ہوں میں انہیں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:5] باپ نے کہا: بیٹے! نہ بیان کرنا اپنا خواب اپنے بھائیوں سے ورنہ وہ چل کر رہیں گے تیرے ساتھ کوئی چال۔ یقیناً شیطان انسان کا دشمن ہے کھُلا۔
    [قران آسان تحریک 12:6] اور اسی طرح (جیسے تونے دیکھا ہے) منتخب کر لے گا تجھے تیرا رب اور سکھائے گا تجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا اور پُوری کرے گا پنی نعمت تم پر اور آلِ یعقوب پر اسی طرح جیسے وہ پُورا کر چکا ہے اس نعمت کو تیرے آبا و اجداد پر اس سے پہلے۔ (یعنی) ابراہیم اور اسحٰق پر۔ بے شک تیرا رب ہے سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 12:7] حقیقت یہ ہے کہ ہیں یوسف اور اس کے بھائیوں (کے قصّہ) میں بہت سی نشانیاں پوچھنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 12:8] (یہ اس وقت کی بات ہے) جب کہا تھا اُنہوں نے کہ یوسف اور اُس کا بھائی زیادہ محبوب ہیں ہمارے باپ کو ہم سے حالانکہ ہم ایک پورا جتھّا ہیں۔ سچّی بات یہ ہے کہ ہمارے باپ صریحاً غلطی پر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:9] قتل کر دو یوسف کو یا پھینک دو اُسے کسی جگہ تاکہ خالص ہو جائے تمہارے لیے توجّہ تمہارے باپ کی اور ہو جانا تم اس کے بعد نیکو کار۔
    [قران آسان تحریک 12:10] کہا؛ ایک کہنے والے نے انہی میں سے مت قتل کرو تم یوسف کو بلکہ ڈال دو اسے کسی اندھے کنویں میں، نکال لے جائے گا اسے کوئی آتا جاتا قافلہ، اگر تمہیں ضرور کچھ کرنا ہی ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:11] (اس مشورے کے بعد) اُنہوں نے کہا: ابّا جان! کیا بات ہے کہ آپ ہم پر بھروسہ نہیں کرتے یوسف کے معاملے میں حالانکہ ہم اس کے سچّے خیر خواہ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:12] بھیج دیجیے اسے ہمارے ساتھ کل تاکہ وہ کھائے پئے، اور کھیلے کودے اور ہم اس کی پُوری حفاظت کریں گے۔
    [قران آسان تحریک 12:13] باپ نے کہا: مجھے یہ بات غمگین کرتی ہے کہ تم لے جاؤ اسے او رمجھے یہ ڈربھی ہے کہ کہیں کھاجائے اُسے بھیڑیا جبکہ تم اس کی طرف سے غافل ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:14] وہ کہنے لگے اگر کھا لیا اسے بھیڑیے نے (ہمارے ہوتے ہوئے) جبکہ ہم ایک جتھّا ہیں تب تو ہم بالکل ہی گئے گزرے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 12:15] پھر جب لے گئے وہ اُسے اور طے کر لیا اُنہوں نے کہ ڈال دیں اُسے اندھے کنویں میں تو وحی کی ہم نے یوسف کی طرف (ایک وقت آئے گا) کہ جَتاؤ گے تم اُن کو اُن کی یہ حرکت اور یہ بے خبر ہیں (اپنے فعل کے نتائج سے)۔
    [قران آسان تحریک 12:16] اور آئے وہ اپنے باپ کے پاس شام کو، روتے پیٹتے۔
    [قران آسان تحریک 12:17] اُنہوں نے کہا: ابّا جان! واقعہ یہ ہے کہ ہم لگے ہُوئے تھے دوڑ کا مقابلہ کرنے میں اور چھوڑ دیا تھا ہم نے یُوسف کو اپنے سامان کے پاس تو کھا لیا اُسے بھیڑیے نے۔ اور نہیں کریں گے آپ یقین ہماری بات کا، اگرچہ ہوں ہم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 12:18] او رلگا لائے وہ اس کی قمیض پر خون جھُوٹ موٹ کا۔ باپ نے کہا: بلکہ گھڑ لی ہے تمہارے نفس نے ایک بات۔ اب صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے اس کے بارے میں جو تم بیان کر رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:19] اور آیا ایک قافلہ تو بھیجا اُنہوں نے اپنے سقّے کو اور اس نے ڈالا ڈول۔ (یوسف کو دیکھ کر) بول اُٹھا: خوشخبری ہو یہ تو لڑکا ہے۔ اور چُھپا لیا اُنہوں نے اُسے پُونجی سمجھ کر اور اللہ ہی کو علم تھا اس کا جو وہ کر رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 12:20] اور بیچ دیا اُنہوں نے اُسے تھوڑی سی قیمت پر، چند درہموں کے بدلے اور تھے وہ اس سے بیزار۔
    [قران آسان تحریک 12:21] اور کہا اس شخص نے جس نے خریدا تھا اُسے مصر میں اپنی بیوی سے، اُسے اچھّی طرح رکھنا کچھ عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا بنا لیں ہم اُسے بیٹا۔ اور اس طرح قدم جمائے ہم نے یوسف کے سرزمین (مصر) میں اور یہ اس لیے کہ سکھائیں ہم اس کو معاملہ فہمی۔ اور اللہ غالب ہے، کر کے رہتا ہے اپنا کام لیکن اکثر انسان (اس حقیقت سے) بے خبر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:22] پھر جب پہنچ گئے یُوسف اپنی جوانی کی عمر کو تو عطا فرمائی ہم نے اُسے حکمت اور علم۔ اور اسی طرح ہم جزا دیتے ہیں۔ اچھے کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 12:23] اور پُھسلایا اُسے اس عورت نے کہ جس کے گھر میں وہ تھا کہ اپنے نفس پر قابو نہ رکھ سکے اور بند کر لیے سب دروازے اور کہنے لگی: بس آ جاؤ! یوسف نے کہا: اللہ کی پناہ، بے شک اللہ میرا رب ہے اُس نے مجھے اچھی منزلت بخشی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ نہیں فلاح پاتے ظالم لوگ۔
    [قران آسان تحریک 12:24] اور یقیناً بڑھی وہ اس کی طرف اور بڑھتے وہ (یوسف) بھی اس کی طرف اگر نہ دیکھ لیتے وہ بُرہان اپنے رب کی۔ ایسا ہی ہُوا تاکہ دُور کر دیں ہم اس سے بدی اور بے حیائی۔ بے شک وہ (تھا) ہمارے چنے ہُوئے بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 12:25] اور بڑھے وہ دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف اور پھاڑ دی اس عورت نے اس کی قمیض پیچھے سے اور موجود پایا ان دونوں نے اس کے شوہر کو دروازے کے پاس۔ (اُسے دیکھتے ہی) وہ بولی! نہیں سزا ہے اس شخص کی جو ارادہ کرے تیری گھر والی کے ساتھ بدکاری کا سوائے اس کے کہ اُسے قید کر دیا جائے یا (دیا جائے اُسے) عذاب، دردناک۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 12:26] یُوسف نے کہا کہ یہی پھُسلا رہی تھی، مجھ سے اپنا مطلب نکالنے کے لیے اور شہادت دی ایک گواہ نے اس عورت کے خاندان میں سے کہ اگر ہے یُوسف کا قمیص پھٹا ہُوا آگے سے تو عورت سچّی ہے اور یُوسف جھوٹا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:27] اور اگر ہے یُوسف کا قمیص پھٹا ہوا پیچھے سے تو وہ عورت جھوٹی ہے۔ اور یوسف سچّا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:28] پھر جب دیکھا شوہر نے کہ یُوسف کا قمیص پھٹا ہے پیچھے سے تو کہنے لگا: یقیناً یہ تم عورتوں کی چالبازیاں ہیں۔ بے شک تمہاری چالیں غضب کی ہوتی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:29] اے یُوسف: درگزر کرو اس معاملے سے اور اے عورت تو معافی مانگ اپنے قصور کی، بے شک تو ہی تھی خطا کار۔
    [قران آسان تحریک 12:30] اور چرچا کرنے لگیں کچھ عورتیں شہر میں کہ عزیز کی بیوی پیچھے پڑی ہُوئی ہے اپنے غلام کے مطلب بر آری کے لیے یقیناً اُسے دیوانہ کر دیا ہے محبّت نے۔ بے شک ہم پاتے ہیں اس عورت کو کھُلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 12:31] پھر جب سنی اس نے ان کی عیّارانہ باتیں تو بُلا بھیجا اُنہیں اور آراستہ کی اُن کے لیے تکیہ دار مجلس اور دی ہر ایک عورت کو اُن میں سے ایک چھُری اور کہا (یُوسف سے) نکل آ، ان کے سامنے۔ پھر جب دیکھا ان عورتوں نے یوسف کو دنگ رہ گئیں اور کاٹ بیٹھیں اپنے ہاتھ اور بولیں حاشا لِلّہ: نہیں ہے یہ شخص انسان۔ نہیں ہے یہ مگر کوئی بزرگ فرشتہ۔
    [قران آسان تحریک 12:32] عزیز کی بیوی نے کہا لو! یہ ہے وہ شخص جس کے بارے میں تم مجھ پر باتیں بنا رہی تھیں اور ہاں میں نے ہی ورغلایا تھا اسے اپنا مطلب نکالنے کے لیے مگر یہ بچ نکلا۔ اور اگر کہیں نہ کیا اس نے وہ کام جو میں کہہ رہی ہوں اسے تو ضرور قید کیا جائے گا اور ہوگا بہت ذلیل و خوار۔
    [قران آسان تحریک 12:33] یُسف نے کہا: اے میرے رب! قید خانہ مجھ کو زیادہ پسند ہے بہ نسبت اس کام کے کہ بلاتی ہیں یہ عورتیں مجھے جس کے لیے۔ اور اگر نہ دفع کرے گا تو مجھ سے ان کی چالیں تو دام میں پھنس جاؤں گا میں ان کے اور ہو جاؤں گا جاہلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 12:34] پھر قبول فرما لی اس کی دُعا اس کے رب نے اور دفع کر دیں اُس سے اُن کی چالیں۔ بے شک وہی ہے سب کچھ سُننے والا اور جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 12:35] پھر سُوجھا ان لوگوں کو اس کے بعد بھی کہ دیکھ چُکے تھے وہ نشانیاں (یوسف کی صداقت کی) کہ اُسے قید کر دیں ایک مدّت کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 12:36] اور داخل ہُوئے یُوسف کے ساتھ قید خانے میں دو جوان کہا ان میں سے ایک نے کہ میں نے (خواب) دیکھا ہے کہ میں کشید کر رہا ہوں شراب اور کہا دوسرے نے کہ میں نے (خواب) دیکھا ہے کہ اُٹھائے ہُوئے ہوں اپنے سر پر روٹیاں، کھا رہے ہیں پرندے اس میں سے۔ بتائیے ہمیں ان کی تعبیر۔ یقیناً ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نیک آدمی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:37] یُوسف نے کہا کہ نہیں آئے گا تمہارے پاس وہ کھانا جو ملتا ہے تمہیں مگر میں بتا دوں گا تم کو خواب کی تعبیر اس سے پہلے کہ آئے (وہ) تمہارے پاس۔ یہ ان (علوم) میں سے ہے جو سکھائے ہیں مجھ کو میرے رب نے، کیونکہ میں نے چھوڑ دیا ہےان لوگوں کا مذہب جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور جو آخرت کے بھی منکر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:38] اور پیروی کر لی ہے میں نے اپنے باپ دادا کے دین کی (یعنی) ابراہیم اور اسحٰق اور یعقوب (کی)۔ نہیں ہے ہمارا یہ کام کہ شریک ٹھہرائیں اللہ کے ساتھ کسی کو۔ یہ فضل ہے اللہ کا ہم پر اور تمام انسانوں پر لیکن بہت سے انسان شکر نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 12:39] اے میرے قید خانہ کے رفیقو! کیا بہت سے متفرّق رب بہتر ہیں یا اللہ جو ایک ہے اور سب پر غالب ہے؟
    [قران آسان تحریک 12:40] جن کی بندگی کرتے ہو تم اللہ کو چھوڑ کر وہ صرف چند نام ہیں جو رکھ لیے ہیں تم نے خود اور تمہارے باپ دادا نے، نہیں نازل فرمائی ہے اللہ نے اُن کے بارے میں کوئی سند، نہیں ہے حکومت (کسی کی) سوائے اللہ کے اس نے حکم دیا ہے کہ نہ بندگی کرو (کسی کی) سوائے اُس کے۔ یہی ہے طریقِ زندگی سیدھا اور صحیح مگر اکثر انسان جانتے نہیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:41] اے میرے قید خانہ کے رفیقو! ایک تو تم میں سے پلائے گا اپنے ٓآقا کو شراب اور رہا دوسرا تو اُسے سُولی پر چڑھایا جائے گا پھر کھائیں گے پرندے اس کے سر کو (نوچ نوچ کر)۔ فیصلہ ہو چُکا ہے اس بات کا جس کے بارے میں تم پُوچھ رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 12:42] اور کہا یُوسف نے اس شخص سے جس کے بارے میں یوسف کا خیال تھا کہ وہ نجات پائے گا ان دونوں میں سے کہ میرا ذکر کرنا اپنے آقا سے لیکن بُھلا دیا اُس کو شیطان نے اپنے آقا سے ذکر کرنا (یُوسف کا) تو پڑے رہے یُوسف قید خانے میں کئی سال۔
    [قران آسان تحریک 12:43] اور کہا (ایک روز) بادشاہ نے، میں نے (خواب میں) دیکھا ہے کہ سات گائیں ہیں موٹی تازی، کھا رہی ہیں اُن کو سات دُبلی گائیں اور سات اناج کی بالیں ہیں ہری بھری اور (سات بالیں ہیں) دوسری سوکھی۔ اے اہلِ دربار! مجھے بتاؤ میرے خواب کے بارے میں، اگر تم خوابوں کی تعبیر بتا سکتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:44] اُنہوں نے کہا: یہ جھُوٹے خواب ہیں اور نہیں ہیں ہم ایسے خوابوں کی تعبیر سے کچھ باخبر۔
    [قران آسان تحریک 12:45] اور کہا: اس شخص نے جو بچ گیا تھا ان دو (قیدیوں) میں سے اور اُسے یاد آیا ایک مدّت کے بعد (تو اُس نے کہا) میں بتاؤں گا تمہیں٘ اس کی تعبیر، مجھے (یُوسف کے پاس) بھیج دیجیے۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 12:46] اے یُوسف، اے سراپا راستی! بتاؤ ہمیں تعبیر کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں کھا رہی ہیں سات دبلی (گائیں) اور سات (اناج کی) بالیں ہیں ہری بھری اور دوسری (سات بالیں) سُوکھی، تاکہ میں (تعبیر لے کر) واپس جاؤں لوگوں کے پاس تاکہ اُن کو بھی معلوم ہو جائے (تعبیر اور آپ کا مقام و مرتبہ)۔
    [قران آسان تحریک 12:47] یُوسف نے کہا: کھیتی باڑی کرو گے تم سات سال تک لگاتار پھرجو فصل کاٹو تم تو اسے رہنے دینا اس کی بالوں میں سوائے تھوڑی مقدار کے، جس میں سے تم کھاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 12:48] پھر آئیں گےا س کے بعد سات (سال) بہت سخت، جو کھا جائیں گے وہ (ذخیرہ) جسے جمع کیا ہوگا تم نے اس (وقت) کے لیے البتّہ تھوڑا بچے گا جو تم نے محفوظ کر رکھا ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 12:49] پھر آئے گا اس کے بعد ایک سال جس میں خُوب بارشیں ہوں گی لوگوں کے لیے اور اس میں وہ رس نچوڑیں گے۔
    [قران آسان تحریک 12:50] اور (یہ تعبیر سُن کر) کہا بادشاہ نے کہ لاؤ میرے پاس اسے پھر جب آیا یوسف کے پاس شاہی قاصد تو یُوسف نے کہا: واپس چاؤ اپنے آقا کے پاس اور پوچھو اس سے کہ کیا معاملہ ہے ان عورتوں کا جنہوں نے کاٹ لیے تھے اپنے ہاتھ۔ بے شک میرا رب ان کی چالوں سے پُوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:51] بادشاہ نے پُوچھا کیا تجربہ ہے تمہارا اس وقت کا جب تم نے پُھسلایا تھا یوسف کو اس کے نفس (کی حفاظتٰ سے وہ بولیں حاشاللہ! نہیں پائی ہم نے اُس میں ذرا بھی بُرائی۔ بولی عزیز کی بیوی۔ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے حق، میں نے ہی اس کو پُھسلانے کی کوشش کی تھی اور واقعہ یہ ہے کہ وہ بالکل سچّا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:52] (یوسف نے کہا) اس سے میری غرض یہ تھی کہ جان لے (عزیز) کہ میں نے نہیں کی تھی خیانت اُس کے ساتھ اُس کی غیر حاضری میں اور (یہ بھی) کہ اللہ نہیں کامیاب ہونے دیتا کوئی چال خیانت کرنے والوں کی۔
    [قران آسان تحریک 12:53] اور نہیں برات کر رہا ہوں میں اپنے نفس کی بھی۔ بے شک نفس تو ضرور اُکساتا ہے بدی پر، الّا یہ کہ کسی پر رحمت ہو میرے رب کی۔ بے شک میرا رب ہے بہت معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 12:54] اور کہا بادشاہ نے لاؤ میرے پاس اس کو تاکہ مخصوص کرلوں میں اُسے اپنے لیے۔ پھر جب گفتگو کی اُن سے تو بادشاہ نے کہا: بے شک آپ آج سے ہمارے ہاں قدر و منزلت والے اور امانتدار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:55] یوسف نے کہا: مامور کردو مجھے ملک کے خزانوں پر، بے شک میں حفاظت کرنے والا ہوں اور علم بھی رکھتا ہُوں۔
    [قران آسان تحریک 12:56] اور اس طرح اقتدار عطا کیا ہم نے یوسف کو مُلک میں تاکہ وہ جگہ بنالے اپنے لیے اس میں جہاں چاہے۔ نوازتے ہیں ہم اپنی رحمت سے جسے چاہیں اور نہیں ضائع کرتے ہم اجر اچّھے کام کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 12:57] اور یقینا اجر آخرت کا زیادہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں اور تقویٰ کا رویّہ اختیارکرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:58] اور آئے بھائی یوسف کے (مصر میں) اور حاضر ہُوئے اس کے ہاں تو پہچان لیا اس نے اُنہیں اور وہ اس کو نہ پہچان سکے۔
    [قران آسان تحریک 12:59] اور جب تیّار کروایا ان کا سامان تو (اُن سے) کہا کہ لے کر آٓنا تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو جو باپ کی طرف سے ہے، کیا نہیں دیکھتے تم کہ میں پُورا پُورا بھر کر دیتا ہوں پیمانہ اور اس میں بہترین مہمان نواز ہُوں۔
    [قران آسان تحریک 12:60] پھر اگر نہ لائے تم میرے پاس اُسے تو (یہ سمجھو کہ) نہیں ہے کوئی غلّہ تمہارے لیے میرے پاس اور نہ تم میرے قریب پھٹکنا۔
    [قران آسان تحریک 12:61] اُنہوں نے کہا کہ ہم ضرور آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے اس کے بارے میں اس کے باپ کو اور یقینا ہم (ایسا) کرلیں گے۔
    [قران آسان تحریک 12:62] اور یوسف نے کہا: اپنے خادموں سے کہ رکھ دو ان کی نقدی ان کے سامان میں تاکہ وہ پہچان لیں اُسے جب لوٹ کر جائیں اپنے گھر والوں کے پاس، تاکہ وہ پھر لوٹ کر آئیں۔
    [قران آسان تحریک 12:63] پھر جب واپس پہنچے وہ اپنے باپ کے پاس تو اُنہوں نے کہا: ابّا جان! انکار کر دیا گیا ہے ہمیں غلّہ دینے سے (آئندہ کے لیے) تو بھیج دیجیے ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو تاکہ ہم غلّہ لاسکیں اور یقینا ہم اس کی حفاظت کے ذمّہ دار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:64] یعقوب نے کہا، نہیں بھروسہ کرتا میں تم پر اس کے معاملہ میں مگر ویسا ہی جیسا بھروسہ کیا تھا میں نے تم پر اس کے بھائی کے بارے میں اس سے پہلے۔ اچّھا! اللہ بہترین محافظ ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:65] اور جب کھولا اُنہوں نے اپنا سامان (اور) پائی اُنہوں نے اپنی نقدی جو لوٹا دی گئی تھی ان کی طرف تو انہوں نے کہا ابّا جان! ہمیں اور کیا چاہیے۔ یہ رہی ہماری نقدی جو لوٹادی گئی ہے ہماری طرف اور رسد لے کر آئیں گے ہم اپنے گھر والوں کے لیے اور حفاظت کریں گے اپنے بھائی کی اور زیادہ ملے گا ایک اُونٹ بھر غلّہ، یہ غلّہ مفت کا ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 12:66] یعقوب نے کہا: میں ہرگز نہیں بھیجوں گا اسے تمہارے ساتھ جب تک کہ (نہ) دو تم مجھے پختہ عہد اللہ کے نام کا کہ تم ضرور لے آؤ گے میرے پاس اسے اِلَّا یہ کہ گھیر ہی لیے جاؤ تم۔ پھر جب دے دیا انہوں نے باپ کو پختہ عہد تو یعقوب نے کہا کہ اللہ ہے اس بات پر جو ہم کہہ رہے ہیں نگہبان۔
    [قران آسان تحریک 12:67] اور یعقوب نے کہا: میرے بیٹو، نہ داخل ہونا تم (سب) ایک ہی دروازے سے بلکہ داخل ہونا مختلف دروازوں سے اور نہیں بچاسکتا میں تم کو اللہ (کی مشیت) سے ذرا بھی نہیں چلتا حُکم کسی کا سوائے اللہ کے، اسی پر بھروسہ کیا میں نے اور اُسی پر بھروسہ کرنا چاہیے بھروسہ کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 12:68] اور جب داخل ہُوئے وہ اُسی طرح جیسے حکم دیا تھا اُنہیں اُن کے باپ نے۔ (یہ تدبیر) نہیں بچاسکتی تھی اُن کو اللہ (کی مشیت) سے ذرا بھی، ہاں! ایک خواہش تھی یعقوب کے دل میں جسے اُنہوں نے پُورا کرلیا۔ اور بے شک وہ صاحبِ علم تھے اس لیے کہ ہم نے اُنہیں تعلیم دی تھی لیکن اکثر انسان (اس حقیقت سے) بے خبر ہیں۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 12:69] اور جب پہنچے وہ یُوسف کے پاس تو رکھ لیا یُوسف نے اپنے پاس اپنے بھائی کو (اور) کہا: بے شک میں ہی تمہارا بھائی ہوں، لہٰذا تم نہ ہونا غمگین ان باتوں پر جو یہ کرتے رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:70] پھر جب لدوانے لگے ان کا سامان تو رکھ دیا ایک پیالہ سامان میں اپنے بھائی کے پھر اعلان کیا ایک پکارنے والے نے، اے قافلے والو! یقینا تم تو چور ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:71] وہ بولے متوجّہ ہوکر ان کی طرف، کیا چیز کھوگئی ہے تمہاری؟
    [قران آسان تحریک 12:72] جواب دیا نہیں مِل رہا ہمیں پیمانہ بادشاہ کا اور جو شخص لائے گا اُسے، ایک اُونٹ بھر غلّہ ہے (اس کے لیے) اور میں اس کا ذمّہ دار ہوں۔
    [قران آسان تحریک 12:73] وہ بولے: اللہ کی قسم یقینا تم کو معلوم ہے کہ نہیں آئے ہم غرض سے کہ فساد کریں زمین میں اور نہ ہیں ہم چوریاں کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 12:74] انہوں نے کہا : تو کیا سزا ہے چور کی؟ اگر تم جھُوٹے ثابت ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 12:75] اُنہوں نے کہا: اس کی سزا؟ جس کے سامان میں ملے پیمانہ سو اسی کو دھرلیا جائے اس کی سزا میں۔ اسی طرح ہمارے ہاں سزا دی جاتی ہے ایسے ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 12:76] پھر شروع کیا (تلاش کرنا) اُن کے تھیلوں میں اپنے بھائی کے تھیلے سے پہلے۔ پھر برآمد کرلیا پیمانہ اپنے بھائی کے تھیلے سے۔ اس طرح تدبیر کی ہم نے یوسف کی خاطر (کیونکہ) نہ تھا اُسے اختیار کہ وہ پکڑتا اپنے بھائی کو بادشاہ کے قانون کے مطابق الّایہ کہ چاہتا اللہ۔ بلند کردیتے ہیں ہم مرتبے جس کے چاہیں اور تمام علم والوں سے بالاتر ایک علم والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:77] اُنہوں نے کہا: اگر اس نے چوری کی ہے (تو کچھ عجب نہیں) اس لیے کہ چوری کی تھی اس کے بھائی نے بھی اس سے پہلے اور پی گئے اُن کی اس بات کو یُوسف اپنے دل ہی دل میں اور نہ ظاہر کیا اس کا کوئی ردِّ عمل اُن کے سامنے، (بس اتنا) کہا کہ تم تو بدتر ہو درجے میں اور اللہ بہتر جانتا ہے حقیقت اس بات کی جو تم کہہ رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:78] وہ بولے: اے عزّت مآب! واقعہ یہ ہے کہ اس کا باپ بہت بُوڑھا ہے لہٰذا آپ رکھ لیں ہم میں سے کسی ایک کو اس کی جگہ۔ یقینا ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نیک آدمی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:79] یُوسف نے کہا: اللہ کی پناہ اس سے کہ ہم پکڑیں کسی کو سوائے اس شخص کے کہ ملا ہو ہمیں اپنا سامان جس کے پاس سے بیشک ہم ہوں گے اگر ہم ایسا کریں ظالم۔
    [قران آسان تحریک 12:80] پھر جب وہ نااُمید ہوگئے یوسف سے تو علحدہ ہوگئے۔ باہم مشورہ کرنے کے لیے، کہا: اُن کے بڑے (بھائ) نے کیا تمہیں نہیں معلوم کہ تمہارے والد نے لیا ہے تم سے عہد اللہ کے نام پر اور اس سے پہلے بھی جو قصور کرچُکے ہو تم یُوسف کے معاملہ میں۔ لہٰذا ہرگز نہ چھوڑوں گا میں اس جگہ کو جب تک کہ (نہ) اجازت دیں مجھے میرے والد یا فیصلہ کردے اللہ میرے حق میں۔ اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:81] تم واپس جاؤ اپنے باپ کے پاس اور کہو: ابّا جان! تمہارے بیٹے نے چوری کی ہے اور نہیں بیان کر رہے ہیں ہم مگر وہ جو ہم جانتے ہیں اور نہیں ہم غیب کی باتوں کے نگہبان۔
    [قران آسان تحریک 12:82] اور آپ پوچھ لیجیے اس بستی والوں سے جس میں ہم ٹھہرے تھے اور اس قافلے سے بھی ہم آئے ہیں جس کے ساتھ اور بے شک ہم بالکل سچّے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:83] (اس پر) یعقوب نے کہا: نہیں بلکہ گھڑ لی ہے تمہارے لیے تمہارے نفس نے ایک بات۔ تو صبر ہی بہتر ہے، اُمید ہے کہ اللہ لے آئے گا میرے پاس ان سب کو۔ بے شک وہی ہے سب کچھ جاننے والا اور ہر کام حکمت کے مطابق کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 12:84] اور منہ پھیرلیا ان کی طرف سے اور کہنے لگے ہائے یُوسف! اور سفید ہوگئیں ان کی آنکھیں اس غم کی وجہ سے اور وہ دل ہی دل میں غم کھاتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 12:85] بیٹوں نے کہا: اللہ کی قسم آپ تو لگے ہی رہیں گے یاد میں یوسف کی یہاں تک کہ آپ غم میں گھل جائیں گے یا ہلاک ہوجائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 12:86] یعقوب نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ میں فریاد کرتا ہوں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی اللہ کے حضور اور میں جانتا ہوں من جانبِ اللہ وہ (باتیں) جو تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 12:87] اے بیٹو! جاؤ اور تلاش کرو یوسف کو اور اس کے بھائی کو اور مایُوس نہ ہونا اللہ کی رحمت سے واقعہ یہ ہے کہ نہیں مایوس ہوتے اللہ کی رحمت سے مگر کافر لوگ۔
    [قران آسان تحریک 12:88] پھر جب آئے وہ یوسف کے پاس تو کہنے لگے: اے عزّت مآب! پہنچی ہے ہمیں اور ہمارے خاندان کو سخت مُصیبت اور ہم لائے ہیں پونجی حقیر سی سو پُوری دے دو تم ہمیں بھرتی (غلّے کی) اور خیرات کرو (ہمارے بھائی کو آزاد کرکے) ہم پر، بے شک اللہ جزا دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 12:89] یوسف نے کہا: تمہیں معلوم ہے کیا کیا تھا تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ جبکہ تم جاہل تھے؟
    [قران آسان تحریک 12:90] وہ چونک کر بولے: ہیں! کیا تم ہی یوسف ہو؟ آپ نے جواب دیا: ہاں میں ہی یُوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ یقینا احسان کیا ہے اللہ نے ہم پر، واقعہ یہ ہے کہ جو شخص ڈرتا ہے(اللہ سے) اور صبر کرتا ہے تو بےشک اللہ، نہیں ضائع کرتا اجر اچھے کام کرنے والوں کا۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 12:91] اُنہوں نے کہا: واللہ! ضرور فضیلت بخشی ہے تم کو اللہ نے ہم پر اور یقینا ہم ہی تھے خطا کار۔
    [قران آسان تحریک 12:92] یُوسف نے کہا: کوئی گرفت نہیں تم پر آج، معاف کرے اللہ تمہیں اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 12:93] لے جاؤ یہ میری قمیص اور ڈالنا اسے چہرے پر میرے والد کے تو لوٹ آئے گی اُن کی بینائی اور لے آؤ میرے پاس تم اپنے گھروالوں کو سب کو۔
    [قران آسان تحریک 12:94] پھر جب روانہ ہُوا قافلہ (مصر سے) تو کہا اُن کے والد نے (کنعان میں) بے شک مجھے آرہی ہے خوشبُو یوسف کی، اگر تم یہ نہ سمجھو کہ میں سٹھیا گیا ہُوں۔
    [قران آسان تحریک 12:95] وہ بولے واللہ! آپ تو پڑے ہُوئے ہیں اپنے قدیم خبط میں۔
    [قران آسان تحریک 12:96] پھر جونہی آیا خوشخبری لانے والا اور ڈال دی اس نے قمیص ان کے مُنہ پر تو لوٹ آئی ان کی بینائی۔ یعقوب نے کہا: کیا نہ کہا تھا میں نے تم سے کہ بے شک میں جانتا ہوں من جانبِ اللہ وہ (باتیں) جو تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 12:97] اُنہوں نے کہا: ابا جان! دُعا کیجیے ہمارے لیے کہ بخشے جائیں ہمارے گناہ، بے شک تھے ہم خطا کار۔
    [قران آسان تحریک 12:98] یعقوب نے کہا! ضرور بخشش طلب کروں گا میں تمہارے لیے۔ اپنے رب سے۔ بے شک وہی ہے غفور و رحیم۔
    [قران آسان تحریک 12:99] پھر جب پہنچے (یہ لوگ) یُوسف کے پاس تو اس نے جگہ دی اپنے پاس اپنے والدین کو اور کہا داخل ہوجاؤ مصر میں اگر اللہ نے چاہا تو امن سے رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 12:100] اور احترام سے بٹھایا اپنے والدین کو تخت پر اور گر پڑے سب یُوسف کے آگے سجدے میں۔ (اس وقت) یُوسف نے کہا: ابّا جان! یہ ہے تعبیر میرے خواب کی (جو میں نے دیکھا تھا) پہلے۔ کر دکھایا ہے اسے میرے رب نے سچّا اور اس کا احسان ہے مجھ پر کہ نکالا اُس نے مجھے قید خانہ سے اور لے آیا آپ سب کو دیہات سے اس کے بعد کہ فساد ڈال دیا تھا شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان۔ بے شک میرا رب غیر محسوس تدبیریں کرتا ہے اپنی مشیّت (پُوری) کرنے کے لیے، بے شک وہ ہے ہر بات جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 12:101] اے میرے مالک! یقینا عطا کی تونے مجھے حکومت اور علم سکھایا تونے مجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنے کا۔ اے پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے تو ہی سرپرست ہے میرا دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، موت دینا مجھے اسلام پر اور شامل کرنا مجھے نیک لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 12:102] یہ غیب کی خبریں ہیں جو وحی کررہے ہیں ہم تمہاری طرف، حالانکہ نہ تھے تم ان کے پاس جب اُنہوں نے ایک متفقہ فیصلہ کیا تھا اور وہ سازشیں کررہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 12:103] اور نہیں ہیں اکثر انسان خواہ تم کتنا ہی چاہو اس پر یقین کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 12:104] حالانکہ نہیں مانگتے تم ان سے اس (خدمت) پر کوئی اجر، نہیں ہے یہ (قرآن) مگر ایک نصیحت جہان والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 12:105] اور کتنی ہی نشانیاں ہیں آسمانوں میں اور زمین میں، گزرتے ہیں یہ اُن پر سے اس حالت میں کہ یہ ادھر ذرا دھیان نہیں دیتے۔
    [قران آسان تحریک 12:106] اور نہیں ایمان لاتے ان میں اکثر اللہ پر مگر اس طرح کہ وہ (اس کے ساتھ دوسروں کو) شریک ٹھہراتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 12:107] تو کیا یہ بے خوف ہیں اس بات سے کہ ا ٓپڑے ان پر کوئی آفت اللہ کے عذاب کی یا ا ٓپہنچے قیامت کی گھڑی اچانک جبکہ اُنہیں خبر ہی نہ ہو۔
    [قران آسان تحریک 12:108] کہہ دو! یہی ہے میرا راستہ کہ دعوت دیتا ہوں میں اللہ کی طرف۔ سمجھ بوجھ کے ساتھ، میں بھی اور وہ سب لوگ بھی جو میرے پیروکار ہیں۔ اور پاک ہے اللہ اور نہیں ہوں میں مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 12:109] اور نہیں بھیجے ہم نے تم سے پہلے (رسول) مگر وہ بھی سب مرد تھے وحی بھیجی تھی ہم نے ان کی طرف بستیوں والوں میں سے۔ تو کیا نہیں چلے پھرے یہ زمین میں تاکہ دیکھتے کہ کیا ہُوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے؟ اور یقینا آخرت کا گھر ہی بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو متّقی ہیں کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
    [قران آسان تحریک 12:110] یہاں تک کہ جب مایوس ہوگئے رسول اور وہ (کافر) سمجھنے لگے کہ انہیں جھوٹا ڈرایا گیا تھا تو آگئی رسولوں کے پاس ہماری مدد، پھر ہم نے بچالیا جس کو چاہا اور نہیں ٹالا جاتا ہمارا عذاب مجرم لوگوں سے۔
    [قران آسان تحریک 12:111] یقینا ہے اُن کے قصوں میں سامانِ عبرت عقلمند لوگوں کے لیے۔ نہیں ہے یہ بات کچھ گھڑی ہُوئی بلکہ یہ تصدیق ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے موجود ہیں اور تفصیل ہے ہر چیز کی اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو اہلِ ایمان ہیں۔

Page 1 of 5 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •