Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 13 to 24 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:41to50

  1. #13
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 44:46] جیسے جوش کھاتا ہے کھولتا ہوا پانی۔
    [قران آسان تحریک 44:47] (کہا جائے گا) پکڑو اسے پھر گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ اسے بیچوں بیچ جہنم کے۔
    [قران آسان تحریک 44:48] پھر انڈیل دو اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی بطورِ عذاب۔
    [قران آسان تحریک 44:49] چکھو مزا اس کا۔ بے شک تُو تو سمجھتا تھا اپنے آپ کو بڑا زبر دست اور عزّت والا شخص"۔
    [قران آسان تحریک 44:50] بے شک یہی ہے وہ (عذاب) کہ جس میں تم شک کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 44:51] بلاشبہ متقی لوگ ہوں گے امن کی جگہ میں۔
    [قران آسان تحریک 44:52] (یعنی) باغوں اور چشموں میں۔
    [قران آسان تحریک 44:53] پہنے ہوئے ہوں گے لباس حریر و دیبا کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 44:54] یہ ہوگی ان کی شان۔ اور بیاہ دیں گے ہم اُن کو گوری گوری آہو چشم عورتوں سے۔
    [قران آسان تحریک 44:55] طلب کریں گے وہ وہاں ہر طرح کے لذیذ پھل، (اور کھائیں گے) پورے اطمینان سے۔
    [قران آسان تحریک 44:56] نہ چکھیں گے وہ مزا وہاں موت کا سوائے پہلی موت کے اور بچا لے گا انہیں اللہ جہنم کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 44:57] یہ فضل ہوگا تیرے رب کا یہی ہے عظیم کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 44:58] سو حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آسان بنادیا ہے اس کتاب کو تمہاری زبان میں تا کہ نصیحت حاصل کریں یہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 44:59] اچھا تم بھی انتظار کرو یہ بھی منتظِر ہیں۔

  2. #14
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 45:الجاثيۃ
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 45:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 45:2] نازل کی جا رہی ہے یہ کتاب اللہ کی طرف سے جو زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 45:3] حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں اہلِ ایمان کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 45:4] اور تمہاری اپنی پیدائش میں بھی اور یہ جو پھیلا رہا ہے وہ جاندار (اس میں بھی) بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 45:5] اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور یہ جو نازل فرماتا ہے اللہ آسمان سے رزق (بارش) پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعہ سے زمین کو، اس کے مردہ ہوجانے کے بعد اور ہواؤں کی گردش میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 45:6] یہ اللہ کی آیات ہیں جن کی تلاوت کر رہے ہیں ہم تمہارے سامنے بالکل ٹھیک ٹھیک۔ پھر آخر کس بات پر اللہ اور اس کی آیات کو چھوڑ کر ایمان لائیں گے یہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 45:7] تباہی ہے ہر جھوٹے، بد اعمال شخص کے لے۔
    [قران آسان تحریک 45:8] جو سنتا ہے اللہ کی آیات جو پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے پھر بھی اڑا رہتا ہے (اپنے کفر پر) تکبر کے ساتھ گویا کہ اس نے سنی ہی نہیں اللہ کی آیات سو خوشخبری دے دو اسے درد ناک عذاب کی۔
    [قران آسان تحریک 45:9] اور جب اس کے علم میں آتی ہے ہماری آیات میں سے کوئی آیت تو اڑاتا ہے وہ اس کا مذاق۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے ہے رسوا کن عذاب۔
    [قران آسان تحریک 45:10] ان کے آگے جہنم ہے اور نہ کام آئے گی ان کے کوئی چیز اس میں سے جو انہوں نے کمایا ذرا بھی اور نہ وہ جنہیں بنا رکھا ہے اُنہوں نے اللہ کے سوا (اپنا) سر پرست (کام آئیں گے) اور ان کے لیے ہے عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 45:11] یہ (قرآن) سراسر ہدایت ہے اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کردیا ماننے سے اپنے رب کی آیات کو ان کے لیے ہے عذاب سخت درد ناک۔
    [قران آسان تحریک 45:12] وہ اللہ ہی ہے جس نے مسخر کیا تمہارے لیے سمندر کو تا کہ چلیں کشتیاں اس میں اس کے حکم سے اور تا کہ تم تلاش کرو اس کا فضل اور تا کہ تم شکر گزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 45:13] اور مسخر کردی ہیں اس نے تمہارے لیے وہ چیزیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب کی سب اپنی طرف سے۔ بلا شبہ ان باتوں میں بے شمار نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 45:14] اے نبی کہہ دیجیے ان سے جو ایمان لاچکے ہیں کہ درگزر سے کام لیں ان لوگوں کے بارے میں جو کوئی اندیشہ نہیں رکھتے اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا۔ تا کہ خود بدلہ دے اللہ ان لوگوں کو ان اعمال کو جو وہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 45:15] جو شخص کرتا ہے نیک عمل سو وہ اپنے ہی لیے کرتا ہے اور جو برے کام کرتا ہے ان کا نقصان اسی کو پہنچتا ہے۔ پھراپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤگے تم۔
    [قران آسان تحریک 45:16] اور واقعہ یہ ہے کہ عطا کی تھی ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکم اور نبوت اور نوازا تھا ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے اور فضیلت دی تھی ہم نے انہیں دنیا بھے کے لوگوں پر۔
    [قران آسان تحریک 45:17] اور دی تھیں ہم نے انہیں واضح ہدایات دین کے معاملہ میں۔ سو نہیں اختلاف کیا انہوں نے باہم مگر اس کے بعد کہ آ گیا تھا ان کے پاس علم ایک دوسرے کی ضد میں بلاشبہ تیرا رب فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان قیامت کے دن ان معاملات کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 45:18] اس کے بعد اے نبی قائم کیا ہے ہم نے تمہیں ایک کھلے راستے پر دین کے معاملہ میں۔ سو تم اس پر چلو اور نہ اتباع کرو ان لوگوں کی خواہشات کی جو علم نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 45:19] یقینًا یہ لوگ کچھ کام نہیں آسکتے تمہارے اللہ کے مقابلہ میں ذرا بھی۔ اور بے شک ظالم لوگ باہم ایک دوسرتے کے ساتھی ہیں اور اللہ حامی و مدد گار ہے متقیوں کا۔
    [قران آسان تحریک 45:20] یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب انسانوں کے لیے اور ہدایت و رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں۔


  3. #15
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 45:21] کیا سمجھے بیٹھے ہیں وہ لوگ جنہوں نے ارتکاب کیا ہے برائیوں کا کہ ہم کردیں گے انہیں مانند ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور کیے جنہوں نے نیک عمل کہ یکساں ہوجائے ان دونوں گروہوں کی زندگی اور موت؟ بہت برا ہے وہ حکم جو یہ لگاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 45:22] اور پیدا فرمایا ہے اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو برحق اور اس لیے کہ بدلہ دیا جائے ہرمتنفس کو اس کی کمائی کا اور لوگوں پر ہر گز ظلم نہ کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 45:23] کیا پھر غور کیا ہے تم نے اس شخص کے حال پر جس نے بنا لیا ہے اپنا معبود اپنی خواہش نفس کو اور گمراہ کر دیا ہے اُسے اللہ نے علم کے باوجود اور مہر لگا دی ہے اس کے کانوں پر اور دل پر اور ڈال دیا ہے اس کی آنکھوں پر پردہ؟ سو کون ہے جو ہدایت دے اسے اللہ کے (گمراہ کردینے کے) بعد؟ کیا تم لوگ کوئی سبق نہیں لیتے؟
    [قران آسان تحریک 45:24] اور کہتے ہیں یہ لوگ کہ نہیں ہے زندگی مگر یہی ہماری دنیاوی زندگی۔ (یہیں) مرتے ہیں ہم اور زندہ رہتے ہیں اور نہیں ہلاک کرتی ہمیں مگر گردشِ ایام۔ حالانکہ نہیں ہے انہیں اس بات کا ذرا بھی علم۔ یہ محض گمان سے کام لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 45:25] اور جب پڑھ کر سنائی جاتی ہیں انہیں ہماری واضح آیات تو نہیں ہوتی ہے ان کی حجت مگر یہ کہ کہتے ہیں کہ اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو، اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 45:26] ان سے کہیے اللہ ہی زندگی بخشتا ہے تمہیں پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی جمع کرے گا تمہیں قیامت کے دن، کہ نہیں ہے کوئی شک اس کے آنے میں مگر اکثر انسان نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 45:27] اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور جس دن آ کھڑی ہوگی گھڑی قیامت کی اس دن خسارے میں پڑجائیں گے باطل پرست لوگ۔
    [قران آسان تحریک 45:28] اور دیکھو گے تم ہرگروہ کو گھٹنوں کے بَل گرا ہوا۔ ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا اعمال نامہ دیکھے۔ آج بدلہ دیا جائے گا تمہیں ان اعمال کا جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 45:29] یہ ہے ہماری تحریر جو گواہی دے رہی ہے تمہارے اوپر بالکل ٹھیک ٹھیک۔ یقینا ہم لکھواتے جارہے تھے وہ تمام اعمال جو تم کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 45:30] پھر وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل سو داخل کرے گا انہیں تو ان کا رب اپنی رحمت میں۔ یہی ہے کھلی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 45:31] رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ (ان سے کہا جائے گا): کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ میری آیات پڑھی جاتی تھیں تمہارے سامنے اور تم تکبر کیا کرتے تھے۔ اور بن کر رہے تم لوگ مجرم۔

  4. #16
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 45:32] اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت، نہیں ہے کچھ شک اس کے آنے میں۔ تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ ہمیں تو بس ایک گمان سا گزرتا تھا اور ہم کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 45:33] اور کھل جائیں گی ان پر برائیاں ان کے اعمال کی اور مسلط ہوجائے گی ان پر وہی چیز جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 45:34] اور کہاجائے گا آج بھلائے دیتے ہیں ہم تمہیں اسی طرح جیسے تم بھول گئے تھے اپنے اس دن کی پیشی کو اور تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور نہیں ہوگا تمہارا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 45:35] تمہارا یہ انجام اس بنا پر ہے کہ بنالیا تھا تم نے اللہ کی آیات کو مذاق اور دھوکے میں ڈال دیا تھا تم کو دنیاوی زندگی نے سو اس دن نہ نکالے جائیں گے وہ جہنم میں سے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائی گی۔
    [قران آسان تحریک 45:36] سو اللہ ہی کے لیے ہے تمام حمد و شکر جو مالک ہے آسمانوں کا اور رب ہے زمین کا، وہی پروردگار ہے سارے جہان والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 45:37] اس کو سزاوار ہے بڑائی آسمانوں میں اور زمین میں اور وہ ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔

  5. #17
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 46:الاحقاف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 46:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 46:2] نازل کی جارہی ہے یہ کتاب اللہ کی طرف سے جو ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 46:3] نہیں پیدا فرمایا ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو ان دونوں کے درمیان ہیں مگر برحق، اور ایک وقت مقرر کے لیے لیکن وہ لوگ جنہوں نے انکار کردیا ہے ماننے سے اس (حقیقت) کے جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے وہ منہ موڑے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 46:4] (نبیﷺ) ان سے کہو! کبھی تم نے سوچا کہ یہ جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا، مجھے دکھاؤ کیا پیدا کیا ہے انہوں نے زمین میں یا ہے ان کی کوئی شرکت آسمانوں (کی تخلیق و تدبیر) میں؟ لاؤ میرے پاس کوئی کتاب جو آئی ہو اس سے پہلے یا کوئی علمی روایت (بطورِ ثبوت) اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 46:5] اور کون زیادہ گمراہ ہے اس شخص سے جو پکارے اللہ کے سوا انہیں جو نہیں جواب دے سکتے اسے قیامت تک بلکہ وہ تو ان کی پکار سے بھی بے خبر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 46:6] اور جب اکثھے کیے جائیں گے سب انسان تو ہوں گے یہ (معبود) ان کے دشمن اور ہوجائیں گے ان کی عبادت سے منکر۔
    [قران آسان تحریک 46:7] اور جب سنائی جاتی ہیں ان کو ہماری آیات جو صاف اور واضح ہیں تو کہتے ہیں یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے حق کے بارے میں، جب بھی وہ ان کے سامنے آتا ہے: کہ یہ کھلا جادو ہے۔
    [قران آسان تحریک 46:8] کیا یہ کہتے ہیں کہ خود گھڑ لیا ہے اس رسول نے یہ قرآن؟ ان سے کہیے اگر خود گھڑ لیا ہے میں نے اسے تو نہیں بچا سکو گے تم مجھے اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی۔ وہ بہتر جانتا ہے ان باتوں کو جو تم بنارہے ہو اس کے بارے میںَ کافی ہے اللہ کی گواہی میرے اور تمہارے درمیان۔ اور وہی ہے معاف فرمانے والا اور ہر حال میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 46:9] ان سے کہیے، نہیں ہوں میں کوئی نرالا رسول اور مجھے نہیں معلوم کہ کیا کیا جائے گا میرے ساتھ اور نہ (وہ جو کیا جائے گا) تمہارے ساتھ؟ نہیں پیروی کرتا میں مگر اس وحی کو جو بھیجی جاتی ہے میری طرف اور نہیں ہوں میں مگر صاف صاف خبردار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 46:10] ان سے کہیے کبھی تم نے سوچا کہ اگر ہوا یہ اللہ کی طرف سے اور انکار کردیا تم نے اس کا (تو تمہارا انجام کیا ہوگا؟) جبکہ گواہی دے چکا ہے ایک گواہ بنی اسرائیل میں سے اسی جیسے کلام پر چنانچہ وہ ایمان لے آیا مگر تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے بلاشبہ اللہ نہیں راہ دکھاتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 46:11] اور کہتے ہیں یہ لوگ جنہوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے ان لوگوں سے جو ایمان لے آئے ہیں کہ اگر ہوتا یہ کوئی اچھا کام تو نہ سبقت لے جاتے یہ لوگ ہم پر۔ اب چونکہ یہ نہ ہدایت پا سکے اس سے تو ضرور کہیں گے: یہ تو پرانی من گھڑت باتیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 46:12] حالانکہ اس سے پہلے (آچکی ہے) موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر۔ اور یہ کتاب تصدیق کررہی ہے (اس کی)، (اور نازل کی گئی ہے) زبانِ عربی میں تا کہ متنبہ کرے ان لوگوں کو جو ظلم کر رہے ہیں اور بشارت دے اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 46:13] یقینا وہ لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب تو اللہ پھر جم گئے (اس پر) تو نہیں ہے کوئی خوف ان کے لیے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 46:14] ایسے لوگ جنتی ہیں جو ہمیشہ رہیں گے اس میں۔ بدلے میں ان اعمال کے جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 46:15] اور ہدایت کی ہے ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ اچھے سلوک کی اٹھائے رکھا اسے (اپنے پیٹ میں) اس کی ماں نے مشقت اٹھا کر اور جنا بھی اسے مشقت اٹھا کر۔ اور اس کے حمل اور دودھ چھڑانے میں لگ گئے تیس مہینے۔ یہاں تک کہ جب پہنچ گیا وہ اپنی پوری طاقت کو اور ہوگیا چالیں سال کا تو دعا کی اس نے! اے میرے رب! تو مجھے توفیق دے کہ میں شکر ادا کرتا رہوں تیری ان نعمتوں کا جو تو نے عطا فرمائی ہیں مجھے اور میرے والدین کو اور (توفیق دے) کہ کروں میں نیک عمل جن سے تو راضی ہو اور صالح بنا دے میری خاطر میری اولاد کو۔ میں توبہ کرتا ہوں تیرے حضور اور بلاشبہ میں ہوں فرمانبرداروں میں سے۔

  6. #18
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 46:16] یہ وہ لوگ ہیں کہ قبول فرما لیتے ہیں ہم ان کے وہ اچھے اعمال جو انہوں نے کیے اور درگزر کرتے ہیں ان کی برائیوں سے، شامل ہوں گے یہ اہلِ جنت میں۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 46:17] اور وہ شخص جو کہتا ہے اپنے والدین سے کہ میں بیزار ہوں تم سے کیا تم مجھے خوف دلاتے ہو اس بات سے کہ میں نکالا جاؤں گا (قبر سے مرنے کے بعد) حلانکہ گزرچکی ہیں بہت سی نسلیں مجھ سے پہلے (ان میں سے کوئی نہیں اٹھا) اور ماں باپ اللہ کی دہائی دے کر کہتے ہیں: ارے بدنصیب! ایمان لے آ۔ اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر وہ کہتا ہے کہ نہیں ہیں یہ باتیں مگر کہانیاں اگے وقتوں کی۔
    [قران آسان تحریک 46:18] یہ وہ لوگ ہیں کہ چسپاں ہو چکا ہے جن پر فیصلہ عذاب کا اور شامل ہوگئے ہیں ان امتوں میں جو گزر چکی ہیں ان سے پہلے، جنوں اور انسانوں کی۔ یقینا وہ تھے ہی گھاٹا اٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 46:19] اور ہر ایک کے لیے ہیں درجے ان کے اعمال کے مطابق اور ضرور پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ان کے اعمال کا اور ان پر ہرگز ظلم نہ کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 46:20] اور جس دن لا کھڑے کیے جائیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آگ پر۔ تو (ان سے کہا جائے گا) ختم کردی تم نے اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ہی اور خوب لطف اٹھایا ان سے لہٰذا آج ہدلے میں دیا جائے گا تمہیں ذلت کا عذاب اس بنا پر کہ تم بڑے بن بیٹھے تھے زمین میں بغیر کسی حق کے اور اس وجہ سے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 46:21] اور سناؤ انہیں قصہ عاد کے بھائی (ہود) کا۔ جب متنبہ کیا اس نے اپنی قوم کو سرزمینِ احقاف میں جبکہ گزر چکے تھے متنبہ کرنے والے ان سے پہلے بھی اور (آتے رہے) اس کے بعد بھی۔ کہ نہ عبادت کرو تم کسی کی سوائے اللہ کے۔ مجھے اندیشہ ہے تمہارے بارے میں ایک ہولناک دن کے عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 46:22] انہوں نے کہا کیا تم آئے ہو اس لیے کہ برگشتہ کردو ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے۔ اچھا تو اب لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس سے تم ڈراتے ہو ہمیں اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 46:23] انہوں نے جوااب دیا کہ بس اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے اور میں پہنچارہا ہوں تم کو وہ پیغام جو بھیجا گیا ہے مجھے دے کر لیکن میں دیکھتا ہوں تمہیں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 46:24] پھر جب دیکھا انہوں نے اس (عذاب) کو بادل کی شکل میں آتے ہوئے اپنی وادیوں کی طرف تو کہنے لگے: یہ تو بادل ہے جو ہمیں سیراب کردے گا۔ نہیں بلکہ یہ وہ چیز ہے کہ جلدی مچا رہے تھے تم جس کی۔ یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 46:25] تباہ کرڈالے گا یہ ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے آخر کار وہ ہوگئے ایسے کہ نہ نظر آتی تھیں مگر ان کے رہنے کی جگہیں۔ اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں مجرم لوگوں کو۔

  7. #19
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 46:26] اور یقینا ہم نے دیا تھا ان کو قدرت و اختیار ان چیزوں پر کہ نہیں دیا ہم نے تم کو قدرت و اختیار ان میں اور دیے تھے ہم نے انہیں کان اور آنکھیں اور مرکزِ حواس (دل و دماغ)۔ لیکن کسی کام نہ آئے ان کے کان اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل و دماغ ذرا بھی اس وجہ سے کہ وہ انکار کرتے تھے اللہ کی آیات کا اور آ گھیرا ان کو اس چیز نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 46:27] اور بے شک ہم ہلاک کر چکے ہیں ان کو جو تمہارے ارد گرد ہیں کئی بستیاں اور بار بار طرح طرح سے بھیج کر اپنی آیات (ان کو سمجھایا) شاید کہ وہ باز آجائیں۔
    [قران آسان تحریک 46:28] پھر کیوں نہ مدد کی ان کی انہوں نے جن کو بنا رکھا تھا ان لوگوں نے اللہ سے تقرب کا ذریعہ، معبود مان کر۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ کھوئے گئے ان سے اور یہ تھا (انجام) ان کے جھوٹ کا اور ان معبودوں کا جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے۔
    [قران آسان تحریک 46:29] اور وہ واقعہ جب متوجہ کیا تھا ہم نے تمہاری طرف جنوں کے ایک گروہ کو تا کہ وہ سنیں قرآن۔ پھر جب وہ حاضر ہوئے تھے اس جگہ (جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے) تو انہوں نے کہا (ایک دوسرے سے) خاموش ہوجاؤ۔ پھر جب تلاوت ختم ہوگئی تو پلٹے وہ اپنی قوم کی طرف خبردار کرنے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 46:30] انہوں نے کہا اے ہماری قوم کے لوگو! صورتِ حال یہ ہے کہ ہم نے سنی ہے ایک کتاب جو نازل کی گئ ہے موسیٰ کے بعد جو تصدیق کرنے والی ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے آچکی ہیں اور جو رہنمائی کرتی ہے حق کی طرف اور راہِ راست کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 46:31] اے ہماری قوم کے لوگو! قبول کرلو دعوت اللہ کی طرف بلانے والے کی اور لے آؤ ایمان اس پر معاف فرما دے گا اللہ تمہارے گناہ اور بچالے گا تم کو درد ناک عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 46:32] اور جو نہیں قبول کرے گا دعوت اللہ کی طرف بلانے والے کی تو وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکے گا زمین میں اور نہ ہوں گے اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی حامی و سرپرست، ایسے لوگ پڑے ہوئے ہیں کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 46:33] کیا نہیں غور کیا انہوں نے کہ وہ اللہ ہی ہے جس نے پیدا فرمائے ہیں آسمان اور زمین اور جو نہیں تھکا ان کے پیدا فرمانے سے، وہ ضرور قادر ہے اس بات پر کہ زندہ کرے مردوں کو۔ کیوں نہیں یقینا وہ ہرچیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 46:34] اور جس دن پیش کیے جائیں گے یہ کافر لوگ آگ پر (اور پوچھا جائے گا) کیا نہیں ہے یہ حقیقت؟ وہ کہیں گے ہاں! قسم ہمارے رب کی (یہ حقیقت ہے)۔ کہا جائے گا سو چکھو اب مزا عذاب کا اس انکار کے نتیجہ میں جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 46:35] پس (اے نبیﷺ) صبر کرو جس طرح صبر کرتے رہے ہیں بڑی ہمت و حوصلہ والے رسول اور نہ جلدی کرو ان کے معاملہ میں۔ انہیں یوں معلوم ہوگا اس دن جب وہ دیکھیں گے عذاب، جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے کہ نہیں رہے تھے یہ (دُنیا میں) مگر دن کی ایک گھڑی۔ بات پہنچا دی گئی۔ سو نہیں ہلاک ہوں گے مگر وہ لوگ جو نافرمان اور بدکار ہیں۔

  8. #20
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 47:محمد
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 47:1] جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کی راہ سے، رائیگاں کردیا اللہ نے ان کے اعمال کو۔
    [قران آسان تحریک 47:2] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک اعمال اور ایمان لے آئے اس پر جو نازل ہوا ہے محمد ﷺ پر اور ہے وہ سراسر حق ان کے رب کی طرف سے۔ دور کر دیں اللہ نے ان سے ان کی برائیاں اور درست کر دیے ان کے احوال۔
    [قران آسان تحریک 47:3] یہ اس لیے ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا، پیروی کی ہے انہوں نے باطل کی اور وہ لوگ جو ایمان لائے پیروی کی ہے انہوں نے اس حق کی جو ان کے رب کی طرف سے (آیا ہے) اس طرح بتائے دیتا ہے اللہ انسانوں کو ان کی ٹھیک ٹھیک حیثیت۔
    [قران آسان تحریک 47:4] پھر جب مقابلہ ہو تمہارا ان لوگوں سے جو کافر ہیں تو ان کی گردنیں اڑاؤ۔ یہاں تک کہ جب کچل دو تم انہیں تو مضبوط باندھو (قیدیوں کو) پھر اس کے بعد یا تو بطورِ احسان یا فدیہ لے کر (چھوڑ دو) یہاں تک کہ جنگ ختم ہوجائے۔ یہ ہے صحیح طریقہ اور اگر چاہتا اللہ تو خود ہی نبٹ لیتا ان سے لیکن (اس نے چاہا) کہ آزمائے تم کو ایک دوسرے کے ذریعہ سے۔ اور وہ لوگ جو قتل کیے گئے اللہ کی راہ میں سو ہرگز نہیں ضائع کرے گا اللہ ان کے اعمال۔
    [قران آسان تحریک 47:5] وہ ضرور انہیں دکھائے گا سیدھی راہ اور درست کر دے گا ان کے احوال۔
    [قران آسان تحریک 47:6] اور داخل کرے گا انہیں اس جنت میں جس سے وہ واقف کرا چکا ہے انہیں۔
    [قران آسان تحریک 47:7] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اگر مدد کرو گے تم اللہ کی تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور جما دے گا مضبوطی سے تمہارے قدم۔
    [قران آسان تحریک 47:8] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ سو ہلاکت ہے ان کے لیے اور ضائع کردیا ہے اللہ نے ان کے اعمال کو۔
    [قران آسان تحریک 47:9] یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے ناپسند کیا اس کو جسے نازل فرمایا ہے اللہ نے، لہٰذا غارت کر دیے اللہ نے ان کے اعمال۔
    [قران آسان تحریک 47:10] کیا نہیں چلے پھرے ہیں یہ زمین میں۔ تاکہ دیکھتے کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں؟ تباہ وبرباد کردیا اللہ نے انہیں اور کافروں کے لیے ہیں ایسے ہی نتائج۔
    [قران آسان تحریک 47:11] یہ اس لیے کہ یقینا اللہ حامی و ناصر ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے اور حقیقت یہ ہے کہ کافر، نہیں ہے کوئی حامی و ناصر ان کا۔
    [قران آسان تحریک 47:12] بلاشبہ اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک اعمال ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے نہریں۔ اور وہ لوگ جو کافر ہیں مزے لوٹ رہے ہیں اور کھا پی رہے ہیں (چند روزہ زندگی میں) جیسے کھاتے ہیں جانور اور جہنم آخری ٹھکانا ہے ان کا۔
    [قران آسان تحریک 47:13] اور کتنی ہی بستیاں ۔ جو بہت زیادہ زور آور تھیں تمہاری اس بستی سے جس نے تمہیں نکالا ہے۔ ہلاک کردیا ہم نے ان کو سو نہ ہوا کوئی مدد گار ان کا۔
    [قران آسان تحریک 47:14] سو بھلا وہ شخص جو ہو صاف اورصریح ہدایت پر اپنے رب کی، ان کی طرح ہوسکتا ہے جن کے لیے خوشنما بنا دیے گئے ہوں ان کے برے عمال اور پیرو بن گئے ہوں وہ اپنی خواہشات کے؟
    [قران آسان تحریک 47:15] احوال اس جنت کا جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقیوں سے (یہ ہے کہ) ہوں گی اس میں نہریں صاف ستھرے پانی کی اور نہریں دودھ کی کہ نہ فرق آیا ہوگا اس کے ذائقے میں اور نہریں شراب کی جو لذیذ ہوں گی پینے والوں کے لیے اور نہریں صاف شفاف شہد کی۔ اور ان کے لیے جنت میں ہوں گے ہر طرح کے پھل اور بخشش ہوگی ان کے رب کی طرف سے۔ (کیا یہ لوگ) ان کی مانند ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ رہیں گے جہنم میں اور پلایا جائے گا انہیں کھولتا ہوا پانی جو ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا ان کی آنتوں کو۔
    [قران آسان تحریک 47:16] اور (اے نبیﷺ) ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر سنتے ہیں تمہاری باتیں، یہاں تک کہ جب نکل کر جاتے ہیں تمہارے پاس سے تو پوچھتے ہیں ان لوگوں سے جنہیں دیا گیا ہے علم کہ کیا کہا تھا رسول نے ابھی ابھی؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ مہرکردی ہے اللہ نے ان کے دلوں پر اور پیرو بنے ہوئے ہیں اپنی خواہشات کے۔
    [قران آسان تحریک 47:17] اور وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی، مزید عطا کرتا ہے اللہ ان کو ہدایت اور عطا فرماتا ہے انہیں ان کے حصہ کا تقویٰ۔
    [قران آسان تحریک 47:18] سو نہیں انتظار کررہے یہ (منکرین) مگر قیامت کی گھڑی کا کہ آجائے وہ ان پر اچانک سو یقینا آچکی ہیں اس کی علامات۔ پھر کونسا موقع ہوگا ان کے لیے۔ جب آہی جائے گی ان پر وہ گھڑی۔ نصیحت قبول کرنے کا۔
    [قران آسان تحریک 47:19] پس (اے نبیﷺ) خوب جان لو کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے اور معافی مانگو اپنے قصور کی اور (معافی مانگو) مومن مردوں کے لیے اور مومن عورتوں کے لیے۔ اور اللہ واقف ہے تمہاری سرگرمیوں سے بھی اور تمہارے ٹھکانے سے بھی۔
    [قران آسان تحریک 47:20] اور کہتے تھے وہ لوگ جو ایمان لائے کیوں نہیں نازل کی جاتی کوئی سورت (جس میں جنگ کا حکم ہو) مگر جب نازل کی گئی ایک سورت، واضح احکام والی اور ذکر کیا گیا اس میں جنگ کا تو دیکھا تم نے ان لوگوں کو جن کے دلوں میں بیماری تھی کہ وہ دیکھتے ہیں تمہاری طرف ایسے جیسے دیکھتا ہے وہ شخص جس پر بے ہوشی طاری ہوگئی ہو موت کی۔ سو افسوس ہے ان کے حال پر۔


  9. #21
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 47:21] (زبان پر تو ان کے ہے) اطاعت کا اقرار۔ اور اچھی اچھی باتیں۔ لیکن جب (جنگ کا) قطعی حکم دے دیاگیا، تو اس وقت اگر سچے نکلتے یہ اللہ سے (کیے ہوئے اپنے عہد میں) تو ہوتا یہ بہتر ان کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 47:22] تو (اے منافقو! تم سے اس کے سوا) اور کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ اگر تم الٹے منہ پھرگئے تو فساد مچاؤ گے زمین میں اور آپس میں قطع رحمی کروگے؟
    [قران آسان تحریک 47:23] یہی ہیں وہ لوگ کہ دور کردیا ہے انہیں اپنی رحمت سے اللہ نے اور بہرا کردیا ہے انہیں اور اندھی کردی ہیں ان کی آنکھیں۔
    [قران آسان تحریک 47:24] سو کیا نہیں غور کرتے یہ قرآن پر کیا ان کے دلوں پر قفل چڑھے ہوئے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 47:25] بلاشبہ وہ لوگ جو الٹے پھرگئے ہیں اس کے بعد کہ کھل کر آگئی تھی ان کے سامنے ہدایت، شیطان نے آسان بنادیا ہے ان کے لیے (یہ کام)۔ اور دراز کررکھا ہے جھوٹی توقعات کا سلسلہ ان کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 47:26] یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے کہا تھا ان لوگوں سے جو ناپسند کرتے تھے اس چیز کو جو ناز ل کی ہے اللہ نے کہ ہم ضرور مانیں گے تمہاری باتیں بعض معاملات میں۔ اور اللہ خوب جانتا ہے ان کی خفیہ باتیں۔
    [قران آسان تحریک 47:27] پھر کیا حال ہوگا اس وقت جب روحیں قبض کریں گے ان کی فرشتے، مارتے ہوئے ان کے چہروں پر اور ان کی پیٹھوں پر۔
    [قران آسان تحریک 47:28] یہ اس لیے ہوگا کہ انہوں نے پیروی کی ہے اس (طریقہ) کی جو ناراض کرنے والا ہے اللہ کو اور ناپسند کیا ہے انہوں نے اس کی رضاکا راستہ۔ سو ضائع کردیے اللہ نے ان کے سب اعمال۔
    [قران آسان تحریک 47:29] کیا سمجھے بیٹھے ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہ نہیں ظاہر کرے گا اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ؟
    [قران آسان تحریک 47:30] اور اگر ہم چاہیں تو ضرور دکھا دیں ہم تمہیں پھر پہچان لو تم ان کو ان کے چہروں سے اور ضرور جان لیتے ہو تم ان کو (ان کے) اندازِ گفتگو سے اور اللہ خوب جانتا ہے تم سب کے اعمال کو۔

  10. #22
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 47:31] اور ہم ضرور آزمائش میں ڈالیں گے تم کو تاکہ دیکھ لیں ہم ان کو جو جہاد کرنے والے ہیں تم میں سے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں اور جانچ لیں تمہارے حالات کو۔
    [قران آسان تحریک 47:32] یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کی راہ سے اور مخالفت کی رسول کی اس کے بعد بھی کہ واضح ہوچکی تھی ان کے لیے راہِ راست۔ ہرگز نہیں نقصان پہنچاسکیں گے وہ اللہ کو ذرا بھی۔ اور اللہ غارت کردے گا ان کے اعمال کو۔
    [قران آسان تحریک 47:33] اے لوگو جو ایمان لائے ہو اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور مت برباد کرو اپنے اعمال۔
    [قران آسان تحریک 47:34] یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کی راہ سے پھر مرگئے اس حال میں کہ وہ کافر تھے سو ہرگز نہیں معاف کرے گا اللہ انہیں۔
    [قران آسان تحریک 47:35] لہٰذا نہ ہمت ہارو تم اور (نہ) درخواست کرو صلح کی۔ اور تم ہی غالب رہنے والے ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور ہر گز نہیں ضائع کرے گا وہ تمہارے اعمال کو۔
    [قران آسان تحریک 47:36] بے شک یہ دنیاوی زندگی ہے محض کھیل اور تماشا۔ اور اگر تم مومن رہے اور تقویٰ کی روش اختیار کی تم نے تو دے گا وہ تمہیں تمہارے اجر اور نہ مانگے گا تم سے تمہارے مال۔
    [قران آسان تحریک 47:37] اور اگر کہیں مانگ لے تم سے تمہارے مال اور طلب کر لے تم سے سب کے سب تو تم بخل کروگے اور ظاہر کردے گا اللہ تمہارے دلوں کے کھوٹ۔
    [قران آسان تحریک 47:38] دیکھو! یہ تم ہی ہو جنہیں دعوت دی جا رہی ہے کہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں۔ سو تم میں سے کچھ تو وہ ہیں جو بخل کرتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے تو بس بخل کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے اور اللہ تو غنی ہے اور تم ہی محتاج ہو۔ اور اگر تم منہ موڑو گے تو وہ لے آئے گا اور لوگوں کو تمہاری جگہ پھر نہ ہوں گے وہ تم جیسے۔

  11. #23
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 48:الفتح
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 48:1] (اے نبیﷺ) یقینا ہم نے فتح عطا کی ہے تم کو کھلی فتح۔
    [قران آسان تحریک 48:2] تاکہ معاف فرمادے تمہیں اللہ وہ سب جو پہلے ہوچکی ہیں تم سے کوتاہیاں اور جو بعد میں ہوں گی اور تکمیل کردے اپنی نعمتوں کی تم پر اور دکھائے تمہیں سیدھا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 48:3] اور بخشے گا تمہیں اللہ زبردست نصرت۔
    [قران آسان تحریک 48:4] وہی ہے جس نے نازل فرمائی سکینت دلوں میں مومنوں کے تا کہ وہ اپنے ایمان میں مزید اضافہ کرلیں اور اللہ ہی کے قبضہ میں ہیں سب لشکر آسمانوں کے اور زمین کے اور ہے اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 48:5] اس نے یہ اس لیے کیا کہ داخل فرمائے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں ہمیشہ رہیں گے یہ ان میں اور دور کردے گا ان سے ان کی برائیاں اور ہے ی بات اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 48:6] اور (تا کہ) سزادے منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو گمان رکھتے ہیں اللہ کے بارے میں برے برے گمان۔ وہ خود ہی آگئے برائی کے پھیر میں اور اللہ کا غضب ہوا ان پر اور دور کردیا انہیں اس نے اپنی رحمت سے اور مہیا کردی ان کے لیے جہنم جو ہے بہت برا ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 48:7] اور اللہ ہی کے قبضہ میں ہیں سب لشکر آسمانوں کے اور زمین کے۔ اور ہے اللہ زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 48:8] بے شک ہم نے ہی بھیجا ہے تمہیں شہادت دینے والا، اور بشارت دینے والا اور متنبہ کرنے والا (بنا کر)۔
    [قران آسان تحریک 48:9] تا کہ ایمان لاؤ تم (اے لوگو!) اللہ پر اور اس کے رسول پر اور تعظیم و توقیر کرو رسول کی اور تسبیح کرو اللہ کی صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 48:10] یقینا جو لوگ بیعت کررہے تھے تمہاری، درحقیقت وہ بیعت کر رہے تھے اللہ کی۔ اللہ کا ہاتھ تھا ان کے ہاتھوں کے اوپر۔ اب جو شخص عہد شکنی کرے گا تو بہرحال اس کی عہد شکنی کا وبال اسی کی ذات پر ہوگا اور جو پورا کرے گا اس بات کو، عہد کیا ہے اس نے جس پر اللہ سے تو ضرور عطا فرمائے گا اسے اللہ بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 48:11] ضرور کہیں گے تم سے وہ لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے بدوی عربوں میں سے کہ مشغول کر رکھا تھا ہمیں ہمارے مالوں اور گھر والوں (کی فکر نے) سو مغفرت کی دعا کریں آپ ہمارے لیے۔ وہ کہتے ہیں اپنی زبانوں سے وہ باتیں جو نہیں ہیں ان کے دلوں میں۔ ان سے کہیے اچھا تو کس میں یہ طاقت ہے (کہ روک دے) تم سے اللہ کو ذرا بھی۔ اگر وہ چاہے تمہیں نقصان پہنچانا یا چاہے تمہیں نفع پہنچانا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہے اللہ ان باتوں سے جو تم کررہے ہو پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 48:12] دراصل تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہرگز نہیں لوٹیں گے رسول اور مومن اپنے گھروں کی طرف کبھی اور بہت اچھی لگی تھی یہ بات تمہارے دلوں کو اور اسی وجہ سےکرنے لگے تھے تم برے برے گمان حالانکہ ہو تم وہ لوگ جنہیں بہرحال ہلاک ہونا ہے۔
    [قران آسان تحریک 48:13] اور جو نہیں ایمان رکھتے اللہ پر اور اس کے رسول پر تو بے شک تیار کررکھا ہے ہم نے ایسے کافروں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ کا الاؤ۔
    [قران آسان تحریک 48:14] اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ معاف کردے جسے چاہی اور سزا دے جسے چاہے۔ اور ہے اللہ بہت بخشنے والا، ہرحال میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 48:15] ضرور کہیں گے یہ پیچھے رہ جانے والے کہ جب جانے لگو تم مال غنیمت حاصل کرنے کے لیے تو ہمیں بھی اجازت دو کہ تمہارے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ بدل دیں اللہ کے فرمان کو۔ کہہ دیجیے تم ہرگز نہیں چل سکتے ہمارے ساتھ یہ بات تمہارے حق میں فرماچکا ہے اللہ پہلے ہی۔ سو یہ ضرور کہیں گے: نہیں بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ صحیح بات کو کم ہی سمجھتے ہیں۔


  12. #24
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 48:16] کہہ دیجیے ان پیچھے رہ جانے والے بدؤوں سے کہ عنقریب تمہیں دعوت دی جائے گی (مقابلہ کی) ایسے لوگوں سے جو بڑے زور آور ہیں۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیعِ فرمان ہوجائیں گے۔ پھر اگر تم نے اطاعت کی (ہمارے حکم کی) تو دے گا تم کو اللہ اچھا اجر۔ اور اگر تم منہ موڑوگے جیسے منہ موڑتے رہے ہو اس سے پہلے تو دے گا تم کو اللہ درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 48:17] نہیں ہے اندھے پر کوئی حرج اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج اور نہ مریض پر کوئی حرج (کہ نہ شریک ہوں جنگ میں) اور جو شخص اطاعت کرے گا اللہ کی اور اس کے رسول کی، داخل کرے گا اسے اللہ ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں جن کے نیچے نہریں اور جو منہ پھیرے گا دے گا اسے اللہ درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 48:18] بلاشبہ راضی ہوگیا اللہ مومنوں سے جب وہ بیعت کررہے تھے تم سے درخت کے نیچے سو وہ جانتا تھا ان کے دلوں کی کیفیت سو نازل فرمائی اللہ نے سکینت ان پر اور انعام میں عطا فرمائی انہیں قریبی فتح۔
    [قران آسان تحریک 48:19] اور مالِ غنیمت بہت سا جو (عنقریب) حاصل کریں گے وہ اور ہے اللہ زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 48:20] وعدہ فرمایا تھا تم سے اللہ نے ڈھیروں مالِ غنیمت کا جو تم حاصل کرو گے۔ سو اس نے فوری طور پر عطا کردی تمہیں۔ یہ فتح اور روک دیے لوگوں کے ہاتھ تم سے تاکہ بن جائے یہ بات ایک نشانی مومنوں کے لیے اور رہنمائی کرے اللہ تمہاری سیدھے راستے کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 48:21] اور (وعدہ کرتا ہے وہ تم سے اس کے علاوہ) دوسری غنمیتوں کا کہ نہیں قادر ہوئے تم ان پر ابھی گھیر رکھا ہے اللہ نے انہیں بھی (تمہارے لیے)۔ اور ہے اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر۔
    [قران آسان تحریک 48:22] اور اگر جنگ کرتے تم سے (اس وقت) کافر تو ضرور پیٹھ پھیرجاتے اور نہ پاتے وہ (اپنے لیے) کوئی حامی اور نہ مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 48:23] یہ اللہ کی سنت ہے جو چلی آ رہی ہے پہلے سے۔ اور نہ پاؤ گے تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی۔
    [قران آسان تحریک 48:24] یہ اللہ ہی ہے جس نے روک دیے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے وادی مکہ میں اس کے بعد کہ غلبہ عطا کر چکا تھا وہ تمہیں ان پر۔ اور اللہ دیکھ رہا تھا اسے جو تم کررہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 48:25] یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے انکار کیا (رسالت کا) اور روک دیا تھا تمہیں مسجدِ حرام سے اور قربانی کے جانوروں کو روکا تھا کہ وہ پہنچیں اپنی قربانی کی جگہ تک اور اگر نہ ہوتے (مکہ میں) کچھ ایسے مومن مرد اور مومن عورتیں جنہیں تم نہیں جانتے، اندیشہ تھا کہ تم انہیں پامال کردو گے اور آئے گا ان کی وجہ سے تم پر الزام (حالانکہ ہوتا یہ حادثہ) نادانستگی میں (تو جنگ نہ روکی جاتی)۔ (جنگ اس لیے روکی گئی) تا کہ داخل کرے اللہ اپنی رحمت میں جسے چاہے۔ اور اگر الگ ہوگئے ہوتے (یہ مومن مرد اور عورتیں) تو سزا دیتے ہم ان کو جنہوں نے کفر کیا ہے اہلِ مکہ میں سے درد ناک سزا۔

Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •