بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکمآٹی دُنیا کے تمام ممبران کیسے ہیں آپ؟اللہ کے کرم سے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔
سب سے پہلے آئی ٹی دنیا کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیے ۔
دوستو موجودہ زمانے میں مسلمان کی تعلیم اورسوشل سروس جومعاشرے کے محروم طبقات میں بہترین سازوسامان کے ساتھہ کی جارہی ہے ،اُس میں ہماری آئی ٹی دنیا اللہ کے فضل و کرم سےنمبر 1پر جارہی ہے ،جس کی 4 سالگرہ 8/11/2009کو ہم مناچکے ہیں ۔
اور انشاءاللہ آیئندہ بھی یہ ترقی کی منزلیں طے کرتی ہوئی اپنا اعلٰی مقام حاصل کرے گی۔
ہم سب پر یہ ذمـہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میںطبقاتی نظام کا خاتمہ ہو،اور معاشرے کو اعلٰی درجے کےسائنس دان،ماہرین معیشت،ماہرین تعلیم،ماہرین سماج،اور ماہرین علوم دینیہ حاصل ہوں۔ لوگوں کےاخلاق اورنفسیات کی اصلاح کے لئے ایسے مربـی میدان میں اتریں جنہیں اللہ تعالٰی نے اس کام کا ذوق اور صلاحیت دی ہے ۔
آخر میں آئی ٹی دنیا کی پوری مینجمینٹ اور سینئرممبران کا شکریہ ادا کروں گا ۔جنہوں نے یہ سلسلہ شروع کیا اورپوری ذمہ داری سے نباہ رہے ہیں ۔
آٹی ٹی دُنیا صدا سلامت رہو۔ آمین
Bookmarks