اسلا م علیکم
جیسا کہ ایڈمن بھائی نے کہاں ہے کہ دو آٹی ڈی بنانا رولز اور ریگولیشن کے خلاف ہے لیکن اس کا روک تھام کیسے کیا جا سکتا ہے کیونکہ جو آدمی دو یا تین آئی ڈی بناتا ہے اُس کو اس بات کا پتہ ہوتا ہے کہ یہ رولز اور ریگولیشن کے خلاف ہے پھر بھی وہ ایسے اقدام کرتا ہے ایسے لوگوں کے دلوں میں نجانے کیا ہوتا ہے اور وہ کس غرض کے لئے دوسری آئی ڈی استعمال کرنا چاہتے ہیں اُس کے تفصیل میں میں جانا نہیں چاہتا ہوں لیکن بات یہ ہے کہ ایسا کونسا راستہ ہوگا جس سے اس چیز کو روکھا جائے کیونکہ یہ قانون شکنی ہے اور جو لوگ دل سے یہاں کام کرتے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ وہ لوگ ایسے کر سکتے ہیں ۔ بہر حال یہ آدمی کی ضمیر پر منحصر ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ۔ اس کو اگر ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ خوش آئین بات ہے ۔ اور ہمیں اس پر خوشی ہوگی ۔اور ہم ایڈمن کو اس معاملے میں بھر پور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں ۔ امید ہے جن لوگوں نے ایسا کیا ہے وہ اس پر ضرور سوچیں گے ۔ اور فورم کی کامیابی اور ترقی کے لئے بھر پور تعاون کا ثبوت دیں گے ۔ کیونکہ آئی ٹی دنیا صرف ایڈمن یا میری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ فورم ہے اور اس میں ہر قانون شکنی کا ہر قیمت پر قلعہ قمع کیا جائے گا۔
وسلام
Bookmarks