Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس ساتویںتھریڈ میں
    سورۃ 61:الصف تا سورۃ 70:المارج تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 61:الصف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 61:1] تسبیح کی ہے اللہ کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 61:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم کیوں کہتے ہو ایسی بات جو تم نہیں کرتے؟۔
    [قران آسان تحریک 61:3] سخت ناپسندیدہ حرکت ہے اللہ کے نزدیک یہ کہ تم کہو وہ بات جو تم نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 61:4] یقیناً اللہ محبت کرتا ہے ان لوگوں سے جو جنگ کرتے ہیں اس کی راہ میں صف بستہ ہوکر اس طرح گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 61:5] اور (یاد کرو)( جب کہا تھا موسیٰ نے اپنی قوم سے: اے میری قوم کے لوگو کیوں اذیت دیتے ہو تم مجھے حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ بلاشبہ میں اللہ کا رسول ہوں تمھاری طرف، لیکن جب انہوں نے کجی اختیار کی۔ تو ٹیڑھے کر دیے اللہ نے ان کے دل۔ اور اللہ ہدایت نہیں دیتا فاسق لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 61:6] اور جب کہا عیسیٰ بن مریم نے اے نبی اسرائیل! یقیناً میں اللہ کا رسول ہوں تمھاری طرف، تصدیق کرنے والا ہوں اس حصہ کا جو مجھ سے پہلے موجود ہے تورات میں سے اور بشارت دینے والا ہوں ایک رسول کی جو آئے گا میرے بعد اس کا نام احمد ہوگا۔ لیکن جب وہ آیا ان کے پاس کھُلی کھُلی نشانیاں لے کر تو وہ کہنے لگے یہ تو کھُلا جادو ہے۔
    [قران آسان تحریک 61:7] اور کون ہے جو بڑا ظالم اس شخص سے جو باندھے اللہ پر جھوٹا بہتان حالانکہ اسے دعوت دی جارہی ہو اسلام کی۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیا کرتا ایسے ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 61:8] یہ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کا نور اپنے منہ ک پھونکوں سے۔ اور (یہ فیصلہ ہے) اللہ کا کہ وہ پورا پھیلا کر رہے گا اپنے نور کو خواہ کتنا ہی ناگوار ہو کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 61:9] وہی تو ہے جس نے بھیجا ہے اپنے رسول ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ تاکہ اسے غالب کر دے، سب ادیان پر خواہ کتنا ہی ناگوار ہو مشرکین کو۔
    [قران آسان تحریک 61:10] اے لوگو جو امان لائے ہو کیا میں بتاؤں تم کو وہ تجارت جو بچا دے تم کو درد ناک عذاب سے؟۔
    [قران آسان تحریک 61:11] ایمان لاؤ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے۔ یہ بہتر ہے تمھارے لیے، اگر تم جانو۔
    [قران آسان تحریک 61:12] معاف فرما دے گا اللہ تمھارے گناہ اور داخل کرے گا تمھیں ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں اور (عطا فرمائے گا) بہترین گھر، سدا بہار جنتوں میں یہی ہے بہت بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 61:13] اور وہ دوسری چیز (بھی تمھیں دے گا) جسے تم چاہتے ہو، نصرت کی اللہ کی طرف سے اور عنقریب حاصل ہونے والی فتح۔ اور اے نبی! بشارت دے دو اہلِ ایمان کو۔
    [قران آسان تحریک 61:14] اے لوگو جوایمان لائے ہو بنو اللہ کے مدد گار جیسا کہ کہا تھا عیسٰ بن مریم نے حواریوں سے کون ہے میرا مدد گار اللہ کی طرف (بلانے میں) کہا تھا حواریوں نے ہم ہیں اللہ کے مدد گار پھر ایمان لے آیا ایک گروہ بنی اسرئیل میں سے اور انکار کر دیا (دوسرے) گروہ نے سو مدد کی ہم نے ایمان والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں۔ سو ہو کر رہے وہی غالب۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 62:الجمعۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 62:1] تسبیح کر رہی ہے اللہ کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے (اللہ جو) بادشاہ ہے نہایت مقدس، زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 62:2] وہی ہے جس نے اٹھایا اُمِّیوں میں ایک رسول خود انہی میں سے جو پڑھ کر سناتا ہے ان کو اللہ کی آیات اور ان کا تزکیۂ نفس کرتا ہے اور تعلیم دیتا ہے ان کو کتاب اللہ کی اور سکھاتا ہے ان کو دانائی اگرچہ تھے وہ اس سے پہلے پڑے ہوئے کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 62:3] اور (اس رسول کی بعثت) ان دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے جو انہی میں سے ہیں (اور) ابھی نہیں ملے آ کر ان کے ساتھ۔ اور وہ ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 62:4] یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ عطا کرتا ہے جسے چاہے۔ اور اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 62:5] مثال ان لوگوں کی جنہیں حامل بنایا گیا تھا تورات کا مگر پورا نہ کیا انہوں نے اس کے اٹھانے کی زمہ داری کو اس گدھے کی سی ہے جو اٹھائے ہوئے ہو کتابیں۔ بہ بری ہے مثال ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیات کو۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 62:6] ان سے کہیے اے لوگو! جو یہودی بن گئے ہو اگر تمھیں گھمنڈ ہے کہ تم اللہ کے چہیتے ہو دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر تو تمنا کرو موت کی، اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 62:7] اور ہرگز نہ تمنا کریں گے یہ موت کی کبھی بھی بسبب ان کرتوتوں کے جو یہ کر چکے ہیں۔ اور اللہ خوب جانتا ہے ان ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 62:8] ان سے کہیے بلاشبہ وہ موت جس سے بھاگ رہے ہو تم وہ تو ضرور آ کر رہے گی تمھارے پاس پھر پیش کیے جاؤ گے تم اس سے حضور جو جاننے والا ہے پوشیدہ اور ظاہر کا پھر وہ بتائے گا تمھیں۔ کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 62:9] اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب اذان دی جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو دوڑ پڑو اللہ کے زکر کی طرف اور چھوڑ دے خرید و فروخت۔ یہ زیادہ بہتر ہے تمھارے لیے اگر تم جانو۔
    [قران آسان تحریک 62:10] پھر جب پوری ہو جائے نماز تو پھیل جاؤ زمین میں اور تلاس کرو اللہ کا فضل اور یاد کرتے رہو اللہ کا کثرت سے تاکہ تمھیں فلاح نصیب ہو۔
    [قران آسان تحریک 62:11] اور جب دیکھتے ہیں تجارت یا کھیل تماشا تو لپک جاتے ہیں ان کی طرف اور چھوڑ دیتے ہیں تمھیں کھڑا۔ ان سے کہئیے جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں بہتر ہے کھیل تماشے سے اور تجارت سے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 63:المنافقون

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 63:1] جب آتے ہیں تمھارے پاس (اے نبی) منافق تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ یقیناً آپ ضرور اللہ کے رسول ہیں۔ ہاں! اللہ جانتا ہے کہ بلاشبہ تم اللہ کے رسول ہو اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقیناً یہ منافق قطعاً جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 63:2] بنا رکھا ہے انہوں نے پانی قسموں کو ڈھال اور اس طرح روکتے ہیں یہ اللہ کی راہ سے۔ یقیناً بہت ہی بری ہیں وہ حرکتیں جو یہ کر رہیں۔
    [قران آسان تحریک 63:3] ان کا یہ طرز عمل اس وجہ سے کہ یہ (پہلے) ایمان لائے پھر کفر کیا انہوں نے اس لیے مہر لگادی اللہ نے ان کے دلوں پر سو یہ (اب) کچھ نہیں سمجھتے۔
    [قران آسان تحریک 63:4] اور جب دیکھو تم انھیں تو بڑے اچھے لگیں گے تمھیں ان کے جسم۔ اور اگر بات کیں تو تم سنتے رہ جاؤ ان کی باتیں۔ (وہ آدمی نہیں ہیں بلکہ) ایسے ہیں گویا کہ وہ لکڑی کے کندے ہوں جو دیوار کے ساتھ چن دیے گئے ہوں۔ سمجھتے ہیں یہ ہر روز کی آواز کو اپنے خلاف۔ یہی حقیقی دشمن ہیں لہٰذا تم ان سے بچ کر رہو۔ ان پر اللہ کی مار۔ یہ کدھر الٹے پھرائے جا رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 63:5] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ آؤ مغفرت کی دعا کریں تمھارے لیے اللہ کے رسول تو گھماتے ہیں اپنے سروں کو (مذاق اڑانے کے لیے) اور دیکھو گے تم انھیں کہ وہ رک جاتے ہیں آنے سے بڑے گھمنڈ کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 63:6] برابر ہے ان کے لیے دعائے مغفرت کرو تم ان کے لیے یا نہ کرو دعائے مغفرت تم ان کے لیے۔ ہرگز نہیں بخشے گا اللہ ان کو۔ بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا فاسق لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 63:7] یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں مت خرچ کرو تم ان لوگوں پر جو ساتھ ہیں رسول اللہ کے تاکہ منتشر ہو جائیں وہ۔ حالانکہ اللہ ہی مالک ہے زمین اور آسمانوں کے خزانوں کا لیکن یہ منافق نیں سمجھتے۔
    [قران آسان تحریک 63:8] یہ کہتے ہیں اگر ہم واپس پہنچ جائیں مدینے میں تو ضرور نکل دے گا وہ جو عزت والا ہے وہاں سے ذلیل کو۔ حالانکہ اللہ ہی کے لیے ہے عزت اور اس کے رسول کے لیے اور مومنین کے لیے لیکن منافق نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 63:9] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ غافل کریں تمھیں تمھارے مال اور نہ تمھاری اولاد اللہ کے ذکر سے اور جو کرے گا ایسا سو ایسے ہی لوگ ہیں خسارے میں رہنے والے۔
    [قران آسان تحریک 63:10] اور خرچ کرو اس میں سے جو رزق دیا ہے ہم نے تم کو اس سے پہلے کہ آ جائے تم میں سے کسی کو موت پھر وہ کہے: اے میرے رب! کیون نہ مہلت دے دی تو نے مجھے تھوڑی سی تاکہ میں صدقہ دیتا اور ہو جاتا شامل صالح لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 63:11] حالانکہ ہرگز نہیں مہلت دیتا اللہ کسی شخص کو جب آجاتا ہے اس کا وقتِ مقرر۔ اور اللہ پوری طرح باخبر ہے ان اعمال سے جو تم کرتے ہو۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 64:التغابن

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:1] تسبیح کر رہی ہے اللہ کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اسی کی ہے بادشاہی اور اسی کے لیے ہے حمد۔ اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:2] وہی ہے جس نے پیدا کیا ہے تم کو پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن اور اللہ ان اعمال کو جو تم کرتے ہو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:3] اسی نے پیدا فرمائے آسمان اور زمین برحق اور تمھاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی، اور اسی کی طرف (آخر کار) تمھیں پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:4] وہ جانتا ہے ہر اس چیز کو جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور جانتا ہے اس کو بھی جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔ اور اللہ تو جانتا ہے دلوں کا حال بھی۔
    [قران آسان تحریک 64:5] کیا نہیں پہنچی تمھیں خبر ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا تھا اس سے پہلے۔ پھر چکھا انہوں نے مزا اپنے کیے کا اور ان کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 64:6] ی انجام ان کا اس لیے ہوا کہ آتے رہے ان کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر لیکن انہوں نے کہا: یکا ایک بشر ہمیں ہدایت دے گا؟ اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور منہ پھیر لیا اور اللہ بھی بے پروا ہو گیا (ان سے)۔ اور اللہ تو ہے ہی بے نیاز، لائقِ حمد و ثنا۔
    [قران آسان تحریک 64:7] دعویٰ کرتے ہیں یہ کافر لوگ کہ ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے وہ مرنے کے بعد۔ ان سے کہیے کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر ضرور تمھیں بنایا جائے گا کہ تم (دنیا میں) کیا کچھ کرتے رہے؟ اور ایسا کرنا الہ کے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:8] سو ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے۔ اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:9] (اس کا پتہ تمھیں چلے گا) اس دن جب اکٹھا کرے گا وہ تمھیں حشر کے دن۔ یہی ہوگا دراصل ہار جیت کا دن اور جو ایمان لایا اللہ پر اور کیے اس نے نیک عمل جھاڑ دے گا اللہ اس کے گناہ اور داخل کرے گا اسے ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے نہریں، رہیں گے وہ ان میں ہمیشہ۔ یہی ہے بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 64:10] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیات کو۔ یہ لوگ اہلِ دوزخ ہیں میشہ رہیں گے یہ اس میں۔ اور یہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:11] نہیں پہنچتی کوئی مصیبت مگر اللہ کے اذن سے۔ اور جو ایمان لے آتا ہے اللہ پر ہدایت بخشتا ہے اللہ اس کے دل کو۔ اور اللہ ہر چیز سے پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 64:12] اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی لیکن اگر تم منہ موڑتے ہو تو بس، ہے ہمارے رسول پر پہنچا دینا (حق کا) واضح طور پر۔
    [قران آسان تحریک 64:13] اللہ وہ ہے کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے۔ اور اللہ ہی پر چاہیے کہ بھروسہ کریں اہلِ ایمان۔
    [قران آسان تحریک 64:14] اے لوگو جو ایمان لائے ہو یقیناً تمھاری بیویوں اور اولاد میں سے کچھ ایسے ہیں جو دشمن ہیں تمھارے سو ہوشیار رہو تم ان سے اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر سے کام لو اور بخش دو تو بلاشبہ اللہ ہے بہت معاف کرنے والا اور نہایت رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 64:15] حقیقت یہ ہے کہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد تو ایک آزمائش ہے۔ اور اللہ وہ ہے جس کے پاس ہے اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 64:16] سو ڈرتے رہو اللہ سے جہاں تک تمھارے بس میں ہو اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو (یہ امور) بہتر ہیں تمھارے حق میں۔ اور جو بچالیے گئے اپنے دل کے لالچ سے سو وہی ہیں درحقیقت فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 64:17] اگر قرض دو تم اللہ کو قرضِ حَسَنَہ تو وہ اسے بڑھاتا چلا جائے گا۔ تمھارے لیے اور بخش دے گا تمھارے (گناہ)۔ اور اللہ ہے بڑا قدر دان اور بردبار۔
    [قران آسان تحریک 64:18] جاننے والا ہے پوشیدہ اور ظاہر کا، زبردست اور بڑی حکمت والا۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 65:الطلاق

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 65:1] اے نبی! جب طلاق دو تم عورتوں کو تو طلاق دو تم انھیں اس طرح کہ وہ عدت شروع کرسکیں اور ٹھیک ٹھیک شمار کرو عدت (کے زمانہ) کا۔ اور ڈرو اللہ سے جو تمھارا رب ہے۔ اور نہ نکالو تم انھیں ان کے گھروں سے اور نہ وہ خود نکلیں اِلّا یہ کہ ارتکاب کریں وہ کسی کھلی بدکاری کا۔ اور یہ اللہ کا (مقرر کردہ) حدیں ہیں۔ اور جو تجاوز کرے گا اللہ کی مقرر کردہ حدود سے تو درحقیقت وہ ظلم کرے گا اپنی ہی جان پر۔ نہیں جانتے تم شاید کہ اللہ پیدا کر دے اس کے بعد بھی (موافقت کی) کوئی صورت۔
    [قران آسان تحریک 65:2] پھر جب وہ پہنچ جائیں اپنی عدت (کے خاتمہ) پر پھر روک لو انھیں بھلے طریقے سے یا جدا کر دو انھیں بھلے طریقے سے اور گواہ بنا لو دو عادل اشخاص کو اپنوں میں سے اور (اے مسلمانو!) ٹھیک ٹھیک دو گواہی اللہ کے لیے۔ یہ ہے وہ نصیحت جو کی جا رہی ہے ہر اس شخص کو جو رکھتا ہے ایمان اللہ پر اور روزِ آخر پر او رجو شخص ڈرتا رہے گا اللہ سے پیدا کر دے گا اللہ اس کے لیے نکلنے کی کوئی راہ۔
    [قران آسان تحریک 65:3] اور رزق دے گا اسے ایسے طریقے سے جدھر اس کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔ اور جو بھروسہ کرے اللہ پر سو وہ اس کے لیے کافی ہے۔ بلاشبہ اللہ پورا کر کے رہتا ہے اپنا ارادہ۔ بے شک مقرر کر رکھی ہے اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر۔
    [قران آسان تحریک 65:4] اور تمھاری وہ عورتیں جو مایوس ہو چکی ہوں حیض آنے سے اگر (ان کی عدت کی تعیین ہیں) تمھیں کسی قسم کا شبہ لاحق ہو جائے تو ان کی عدت تین ماہ ہے اور ان کی بھی جن کو ابھی حیض آیا ہی نہ ہو۔ اور حاملہ عورتیں، ان کی عدت یہ ہے کہ بچہ جن لیں اور جو شخص ڈرے اللہ سے، پیدا کر دیتا ہے وہ اس کے لیے اس کے معاملہ میں آسانی۔
    [قران آسان تحریک 65:5] یہ اللہ کا حکم ہے جو نازل فرما رہا ہے وہ تمھاری طرف۔ اور جو ڈرے گا اللہ سے تو وہ دور کردے گا اس سے اس کی برائیوں کو اور عطا فرمائے گا اس کو بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 65:6] رکھو تم ان (مطلقہ) عورتوں کو اسی جگہ جہان تم خود رہتے ہو جیسی جگہ تمھیں میسر ہو اور نہ ستاؤ تم تنگ کرنے کے لیے انھیں۔ اور اگر ہوں وہ حاملہ تو خرچ کرتے رہو تم ان پر یہاں تک کہ ان کے ہاں بچہ ہو جائے۔ پھر اگر وہ دودھ پلائیں تمھارے لیے (بچے کو) تو دو تم انھیں ان کی اجرت۔ اور (اجرت کا) معاملہ طے کرو مشورے سے آپس میں بھلے طریقے سے اور اگر تم نے ایک دوسرے کو تنگ کیا تو دودھ پلائے اس کی خاطر دوسری عورت۔
    [قران آسان تحریک 65:7] اور چاہیے کہ خرچ کرے خوشحال شخص اپنی گنجائش کے مطابق۔ اور جس شخص کو کم دیا گیا ہو رزق تو وہ خرچ کرے اس میں سے جو دیا ہے اسے اللہ نے۔ نہیں ذمہ داری (کا بوجھ) ڈالتا اللہ کسی جان پر مگر اسی قدر جتنا اس نے دیا ہے اسے۔ امید ہے کہ اللہ عطا فرما دے تنگی کے بعد فراخی۔
    [قران آسان تحریک 65:8] اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے سرکشی کی اپنے رب اور اس کے رسولوں کے احکام سے تو محاسبہ کیا ہم نے ان کا سخت ترین محابسہ اور سزا دی انھیں بدترین سزا۔
    [قران آسان تحریک 65:9] سو چکھی انہوں نے سزا اپنےکیے کی اور ہوا انجام ان کے معاملہ کا بدترین گھاٹا۔
    [قران آسان تحریک 65:10] مہیا کر رکھا ہے اللہ نے ان کے لیے (آخرت میں) سخت ترین عذاب۔ سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل والو، جو ایمان لائے ہو۔ یقیناً اللہ نے نازل کر دی ہے تمھاری طرف ایک نصیحت۔
    [قران آسان تحریک 65:11] (اور بھیجا ہے) ایک ایسا رسول جو پڑھ کر سناتا ہے تمھیں اللہ کی آیات جو صاف صاف ہدایت دینے والی ہیں تاکہ نکالے اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل۔ تاریکیوں سے روشنی کی طرف۔ اور جو ایمان لائے گا اللہ پر اور کرے گا نیک عمل، داخل کرے گا اسے اللہ ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں جن کے نیچے نہریں، رہیں گے وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ۔ بہترین رکھا ہے اللہ نے ایسے شخص کے لیے رزق۔
    [قران آسان تحریک 65:12] اللہ وہ ہستی ہے س نے پیدا فرمائے سات آسمان اور زمین کی قسم سے بھی انہی کی مانند۔ نازل ہوتا رہتا ہے اس کا حکم ان کے درمیان یہ بات تمھیں بتائی جا رہی ہے تاکہ جان لو تم کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور بلاشبہ اللہ نے احاطہ کر رکھا ہے ہر چیز کا اپنے علم سے۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 66:التحريم
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 66:1] اے نبی کیوں حرام کرتے ہو تم وہ چیز جو حلال کی ہے اللہ نے تمھارے لیے۔ (کیا) چاہتے ہو تم (اس طرح) خوشنودی اپنی بیویوں کی؟ اور اللہ ہے بہت معاف کرنے والا، رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 66:2] یقیناً مقرر کر دیا ہے اللہ نے تمھارے لیے اپنی قسموں کی پابندی سے نکلنے کا طریقہ اور اللہ ہی تمھارا آقا ہے اور وہ ہے سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 66:3] اور جب رازدارانہ انداز میں بتائی نبی نے اپنی کسی بیوی کو ایک بت۔ پھر جب بتا دی اس نے وہ بات (کسی دوسری کو) اور ظاہر کر دیا اسے اللہ نے اپنے نبی پر تو اطلاع دی نبی نے اس کی کسی حد تک اور درگزر کیا ایک حد تک پھر جب خبر دی اس نے بات کی اپنی اسی بیوی کو تو وہ کہنے لگی کس نے خبر دی ہے آپ کو اس بات کی؟ نبی نے فرمایا مجھے خبر دی ہے اس کی اس نے جو سب کچھ جاننے والا اور پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 66:4] اگر توبہ کر لو تم دونوں اللہ کے حضور (تو یہ بہتر ہے تمھارے لیے) اس لیے کہ ہٹ گئے تھے سیدھی راہ سے تمھارے دل اور اگر ایکا کر لیا تم نے نبی کے مقابلے میں تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولیٰ ہے اور جبریل اور تمام صالح اہلِ ایمان اور ملائکہ اس کے بعد اس کے مدد گار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 66:5] بعید نہیں کہ اگر طلاق دے دے وہ تمھیں تو اس کا رب بدلے میں دے اسے ایسی بیویاں جو بہتر ہوں تم سے۔ مسلمان، مومن، اطاعت شعار توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار اور روزہ رکھنے والیاں خواہ شوہر دیدہ ہوں یا کنواریاں۔
    [قران آسان تحریک 66:6] اے لوگو جو ایمان لائے ہو بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھّر ہوں گے جن پر مقرر ہیں ایسے فرشتے جو نہایت تند خو اور سخت گیر ہیں، جو کبھی نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی اس حکم کے بجا لانے میں جو ہو انھیں دے اور جو کر گزرتے ہیں ہر وہ کام جس کا نہیں حکم دیا جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 66:7] اے کفر کرنے والو! عُذر نہ تراشو آج۔ صرف ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے تم کو جیسے عمل تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 66:8] اے لوگو جو ایمان لائے ہو توبہ کہ کرو اللہ کے حضور خالص توبہ۔ کچھ بعید نہیں کہ تمھارا رب دور فرما دے تم سے تمھاری برائیاں اور داخل کرے تمہیں ایسی جنّتوں میں کہ بہہ رہی ہیں جن کے نیچے نہریں اس دن جب نہ رسوا کرے گا اللہ نبی کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے اس کے ساتھ۔ ان کا نور دوڑ رہا ہوگا ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب اور وہ کہہ رہے ہوں گے اے ہمارے رب! مکمل کردے ہمارے لیے ہمارا نور اور درگزر فرما ہم سے۔ یقیناً تو ہر بات پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 66:9] اے نبی! جہاد کرو کافروں سے اور منافقوں سے اور سختی سے پیش آؤ ان کے ساتھ۔ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور بہت ہی برا ہے وہ ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 66:10] مثال پیش کرتا ہے اللہ ان لوگوں کے بارے میں جو کافر ہیں، نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی۔ تھیں یہ دونوں دو ایسے بندوں کی زوجیت میں جو تھے ہمارے صالح بندوں میں سے تو خیانت کی ان دونوں نے اپنے شوہروں سے سو نہ کام آسکے یہ دونوں ان کو اللہ سے بچانے میں ذرا بھی اور کہہ دیا گیا ان سے کہ داخل ہو جاؤ تم دونوں جہنم میں۔ دوسرے جانے والوں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 66:11] اور پیش کرتا ہے اللہ مثال اہلِ ایمان کے بارے میں فرعون کی بیوی کی جب اس نے کہا تھا کہ اے میرے رب! بنا دے تم میرے لیے اپنے پاس ایک گھر جنت میں اور نجات دے تو مجھے فرعون سے اور اس کے (برے) عملوں سے اور نجات دے تو مجھے اس ظالم قوم سے۔
    [قران آسان تحریک 66:12] اور (دوسری مثال) مریم بنتِ عمران کی ہے جس نے حفاظت کی تھی اپنی شرمگاہ کی پھر پھونک دی ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے روح اور تصدیق کی اس نے اپنے رب کے ارشادات کی اور اس کی کتابوں کی اور تھی وہ اطاعت شعاروں میں سے۔


  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 67:الملك
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 67:1] بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہے بادشاہی اور وہ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 67:2] وہ ذات جس نے پیدا کیا موت اور زندگی کو تاکہ آزمائش کرے تمہاری کہ کون تم میں سے زیادہ اچھا ہے عمل میں۔ اور وہ ہے زبردست، بے انتہا معاف فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 67:3] وہ ذات جس نے بنائے سات آسمان تہ بہ تہ۔ نہ دیکھو گے تم رحمٰن کی تخلیق میں کوئی بے ربطی۔ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھو بھلا نظر آتا ہے تم کو کوئی خلل؟
    [قران آسان تحریک 67:4] پھر دوڑاؤ نظر بار بار پلٹ آئے گی تمہاری طرف نگاہ تھک کر اور وہ نامراد ہوگی (خلل کی تلاش)۔
    [قران آسان تحریک 67:5] اور بے شک آراستہ کیا ہے ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے اور بنادیا ہے ہم نے انہیں ماربھگانے کا ذریعہ شیاطین کو اور مہیا کررکھا ہے ہم نے ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 67:6] اور ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ جہنم کا عذاب اور (وہ) بہت برا ہے ٹھانا۔
    [قران آسان تحریک 67:7] جب پھینکے جائیں گے وہ اس میں تو سنیں گے اُس کی دھاڑ نے کی آواز اور وہ جوش کھارہی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 67:8] اس قدر کہ قریب ہے پھٹ جائے وہ شدتِ غضب سے۔ جب بھی ڈالا جائے گا اس میں کوئی گروہ تو پوچھیں گے ان سے جہنم کے دراوغہ، کیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس کوئی متنبہ کرنے والا؟۔
    [قران آسان تحریک 67:9] وہ جواب دیں گے کیوں نہیں بے شک آیا تھا ہمارے پاس متنبہ کرنےوالا، لیکن ہم نے اس کو جھٹلایا اور کہا نہیں نازل کیا اللہ نے کچھ بھی۔ نہیں ہو تم مگر پڑے ہوئے بڑی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 67:10] اور کہیں گے وہ کاش! سنتے ہم اور عقل و شعور کو استعمال کرتے تو نہ ہوتے ہم دوزخیوں میں۔
    [قران آسان تحریک 67:11] سو اقرار کرلیں گے وہ اپنے گناہ کا۔ پس لعنت ہے دوزخیوں پر۔
    [قران آسان تحریک 67:12] بے شک وہ لوگ جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے ان کے لیے ہے مغفرت اور بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 67:13] اور آہستہ کہو تم اپنی بات یا اونچی آواز سے۔ بے شک وہ پوری طرح باخبر ہے سینوں کے بھیدوں سے۔
    [قران آسان تحریک 67:14] بھلا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا۔ حالانکہ وہ ہے باریک بین اور پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 67:15] وہی تو ہے جس نے کردیا ہے تمہاری خاطر زمین کو (تمہارا) تابع سو چلو پھرو اس کی چھاتی پر اور کھاؤ اللہ کا رزق اور اسی کے حضور تمہیں دوبارہ اٹھ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 67:16] کیا تم بے خوف ہو اس سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں اور اچانک وہ لرزنے لگے؟۔
    [قران آسان تحریک 67:17] یا تم بے خوف ہو اس سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ بھیج دے تم پر پھتراؤ کرنے والی ہوا؟ سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ کیسی تھی میری تنبیہ!۔
    [قران آسان تحریک 67:18] اور بے شک جھٹلاچکے ہیں وہ جو ان سے پہلے تھے (تو دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 67:19] اور کیا نہیں دیکھا ان لوگوں نے اڑتے پرندوں کو اپنے اوپر پرپھیلاتے اور سکیڑتے؟ نہیں تھامے ہوئے ہے انہیں کوئی سوائے رحمٰن کے۔ بے شک وہ ہرچیز کا نگہبان ہے۔
    [قران آسان تحریک 67:20] بھلا وہ کون ہے جو لشکر بنے تمہارا اور مدد کرے تمہاری رحمٰن کے مقابلے میں؟ نہیں ہیں یہ کافر، مگر پڑے ہوئے ہیں دھوکے میں۔
    [قران آسان تحریک 67:21] بھلا کون ہے وہ جو روزی دے تم کو اگر روک لے رحمٰن اپنا رزق؟ دراصل اڑے ہوئے ہیں یہ (کافر) سرکشی اور حق سے نفرت پر۔
    [قران آسان تحریک 67:22] بھلا وہ شخص جو چل رہا ہو اوندھا ہوکر اپنے منہ کے بل زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا وہ جو چل رہا ہو بالکل سیدھا، سیدھے راستے پر؟۔
    [قران آسان تحریک 67:23] کہو! وہی تو ہے جس نے پیدا کیا تمہیں اور بنائے ہیں تمہارے لیے کان، آنکھیں اور مراکز جو اس (دل و دماغ)۔ (مگر) تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 67:24] کہو! وہی تو ہے جس نے پھیلایا تم کو زمین میں اور اسی کے حضور تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 67:25] اور کہتے ہیں یہ کب پوری ہوگی یہ دھمکی اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 67:26] کہہ دو بس اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے۔ اور بس میں تومتنبہ کرنے والا ہوں، واضح طور پر۔
    [قران آسان تحریک 67:27] پھر جب دیکھیں گے وہ اس کو قریب تو پگڑ جائیں گے چہرے ان لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا تھا اور کہا جائے گا یہی تو ہے وہ جس کا تم تقاضا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 67:28] کہو! کیا سوچا تم نے جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہلاک کردے مجھے اللہ اور ان کو بھی جو میرے ساتھ ہیں۔ یا رحم فرمائے ہم پر تو بھلا کون ہے جو بچالے کافروں کو دردناک عذاب سے؟۔
    [قران آسان تحریک 67:29] کہہ دو! وہ رحمٰن ہے ایمان لائے ہم اس پر اور اسی پر بھروسہ ہے ہمارا۔ سو عنقریب معلوم ہوجائے گا تمہیں کہ کون پڑا ہوا ہے کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 67:30] کہو! کیا تم نے سوچا کہ اگر ہوجائے تمہارا پانی خشک تو کون ہے جو لائے تمہارے لیے چمشمے کا پانی؟۔


  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 68:القلم
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:1] نون۔ قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جسے لکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 68:2] نہیں ہو تم اپنے رب کے فضل سے دیوانہ۔
    [قران آسان تحریک 68:3] اور یقینا تمہارے لیے ہے اجر، بے انتہا۔
    [قران آسان تحریک 68:4] اور بے شک تم فائز ہو اخلاق کے بڑے مرتبے پر۔
    [قران آسان تحریک 68:5] سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔
    [قران آسان تحریک 68:6] کہ تم میں سے کون ہے دیوانہ۔
    [قران آسان تحریک 68:7] بے شک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے ان کو بھی جو بھٹک گئے ان کی راہ سے اور وہ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو راہِ راست پر ہیں
    [قران آسان تحریک 68:8] پس نہ کہا ماننا تم جھٹلانے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 68:9] یہ تو چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم (تبلیغِ دین میں) ڈھیلے پڑجاؤ تو ہو بھی (تمہاری مخالفت میں) ڈھیلے پڑجارئیں۔
    [قران آسان تحریک 68:10] لیکن تم ہرگز نہ کہاماننا کسی ایسے شخص کا جو ہے بہت قسمیں کھانے والا، ذلیل۔
    [قران آسان تحریک 68:11] طعنے دینے والا اور چغلیاں کھاتے پھرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 68:12] بھلائی سے روکنے والا، حد سے بڑھ جانے والا، بڑا گنہگار۔
    [قران آسان تحریک 68:13] سرکش، ان سب عیوب سے بڑھ کر یہ کہ وہ بداصل بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:14] اس بنا ر کہ ہے وہ مالدار اور صاحبِ اولاد۔
    [قران آسان تحریک 68:15] جب پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے ہماری آیات تو کہتا ہے کہ یہ تو افسانے ہیں پہلے لوگوں کے۔
    [قران آسان تحریک 68:16] عنقریب داغ لگائیں گے ہم اس کے سونڈ (ناک) پر۔
    [قران آسان تحریک 68:17] ہم نے آزمائش میں ڈالا ہے ان کفارِ مکہ کو جس طرح آزمائش میں ڈالا تھا ہم نے ایک باغ والوں کو۔ جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ ضرور ہم پھل توڑیں گے اپنے باغ کا صبح سویرے۔
    [قران آسان تحریک 68:18] اور انشاء اللہ نہ کہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 68:19] تو پھر گئی اس باغ پر ایک آفت تیرے رب کی طرف سے جبکہ وہ سورہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 68:20] پس ہوکر رہ گیا وہ کٹے ہوئے کھیت کی طرح۔
    [قران آسان تحریک 68:21] پھر پکارا انہوں نے ایک دوسرے کو صبح سویرے
    [قران آسان تحریک 68:22] یہ کہ چل پڑو صبح سویرے اپنی کھیتی کی طرف، اگر تمہیں پھل توڑنے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 68:23] چنانچہ وہ چل پڑے اور وہ آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 68:24] کہ نہ داخل ہونے پائے یہاں آج تمہارے پاس کوئی مسکین۔
    [قران آسان تحریک 68:25] اور گئے وہ صبح سویرے لپکتے ہوئے (اس انداز سے گویا کہ وہ ہر چیز پر) قادر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 68:26] مگر جب دیکھا انہوں نے باغ کو تو کہنے لگے: یقینا ہم راستہ بھول گئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 68:27] نہیں بلکہ ہماری تو قسمت ہی پھوٹ گئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:28] کہا ان کے بہتر آدمی نے: کیا نہیں کہا تھا میں نے تم سے کہ کیوں نہیں تسبیح کرتے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 68:29] وہ پکار اٹھے: پاک ہے ہمارا رب، بے شک ہم ہی تھے ظالم۔
    [قران آسان تحریک 68:30] پھر ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے باہم ملامت کرنے لگے ۔
    [قران آسان تحریک 68:31] کہنے لگے: ہائے بدنصبیبی! بے شک ہم ہی تھے سرکش۔
    [قران آسان تحریک 68:32] کچھ بعید نہیں کہ ہمارا رب بدلے میں دے دے ہمیں بہتر اس باغ سے، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں
    [قران آسان تحریک 68:33] ایسا ہوتا ہے عذاب۔ اور عذاب آخرت تو کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے (اس بات کو)۔
    [قران آسان تحریک 68:34] یقینا ہیں متقیوں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں۔
    [قران آسان تحریک 68:35] کیا کردیں ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 68:36] کیا ہوگیا ہے تمہیں؟ کیسے فیصلے کرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 68:37] کیا تمارے پاس ہے کوئی کتاب جس میں پڑھتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 68:38] کہ ضرور تمہارے لیے وہاں وہی کچھ ہے جو پسند کرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 68:39] یا پھر کیا تمہارے کچھ عہد و پیمان ہیں ہمارے ساتھ جو باقی رہیں گے روزِ قیامت تک، کہ ضرور تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم دو گے؟۔
    [قران آسان تحریک 68:40] پوچھو ان سے کہ ان میں ےس کون ہے جو اس کا ضامن ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:41] یا ہیں ان کے (ٹھہرائے ہوئے) کچھ شریک؟ تو لائیں یہ اپنے شریکوں کو، اگر ہیں یہ سچے۔
    [قران آسان تحریک 68:42] جس دن بنڈلی کھولی جائے گی اور بلائے جائیں گے سب سجدے کے لیے تو نہ کرسکیں گے (سجدہ) یہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 68:43] جھکی ہوئی ہوں گی ان کی آنکھیں، چھا رہی ہوگی ان پر ذلت۔ اس لیے کہ (جب) بلایا جاتا تھا انہیں سجدے کے لیے جبکہ وہ تھے صحیح سالم (تو انکار کرتے تھے)۔
    [قران آسان تحریک 68:44] پس چھوڑ دو مجھے (اے نبی) اور ان کو جو جھٹلاتے ہیں اس کلام کو۔ عنقریب ہم آہستہ آہستہ لے جائیں گے ان کو (تباہی کی طرف) ایسے طریقے سے کہ انہیں خبر بھی نہ ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 68:45] اور میں انہیں مہلت دئے جا رہا ہوں، بے شک میری چال بڑی مضبوط ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:46] کیا تم طلب کرتے ہو ان سے کسی قسم کی اجرت جس کی وجہ سے یہ چٹی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 68:47] یا پھر ان کے پاس ہے غیب کی خبر جسے یہ لکھ لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 68:48] سو انتظار کرو اپنے رب کے فیصلہ کا اور نہ ہوجانا مچھلی والے (یونس) کی طرح۔ جب اس نے پکارا تھا (اپنے رب کو) اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔
    [قران آسان تحریک 68:49] اگر نہ شاملِ حال ہوتی اس کے مہربانی اس کے رب کی تو پھینک دیاجاتا چٹیل میدان میں، اور ہوتا وہ ملامت زدہ۔
    [قران آسان تحریک 68:50] آخرکار نوازا اسے اس کے رب نے اور شامل کرلیا اسے صالحین میں۔
    [قران آسان تحریک 68:51] اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کافر اکھاڑدیں گے تمہارے قدم اپنی (بری) نظروں سے جب سنتے ہیں قرآن اور کہتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 68:52] حالانکہ یہ تو ہے ایک نصیحت تمام جہان والوں کے لیے۔


  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 69:الحاقۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 69:1] ہوکر رہنے والی۔
    [قران آسان تحریک 69:2] کیا ہے وہ ہوکر رہنے والی؟۔
    [قران آسان تحریک 69:3] اور کیا جانو تم کیا ہے وہ ہوکر رہنے والی؟۔
    [قران آسان تحریک 69:4] جھٹلایا ثمود اور عاد نے، عظیم حادثہ کو۔
    [قران آسان تحریک 69:5] پھر ثمود تو ہلاک کردیئے گئے خوفناک کڑک سے۔
    [قران آسان تحریک 69:6] اور رہے عاد، سو وہ ہلاک کیے گئے ایسی ہوا سے جو شدید سرد اور طوفانی تھی۔
    [قران آسان تحریک 69:7] مسلط رکھا اسے ان پر ساتھ راتیں اور آٹھ دن، مسلسل اس طرح کہ دیکھتے تم ان لوگوں کو کہ وہاں وہ گر کر مرے پڑے ہیں گویا کہ وہ تنے ہیں کھجور کے، بوسیدہ۔
    [قران آسان تحریک 69:8] تو کیا دیکھتے ہو تم ان میں سے کوئی بچاہوا؟۔
    [قران آسان تحریک 69:9] اور ارتکاب کیا، فرعون نے اور اس سے پہلے لوگوں نے اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے خطائے عظیم کا۔
    [قران آسان تحریک 69:10] اس طرح کہ نافرمانی کی انہوں نے اپنے رب کے رسول کی تو پکڑا اللہ نے ان کو انتہائی سختی سے۔
    [قران آسان تحریک 69:11] یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ ہم ہی نے جب پانی طغیانی پر آیا تو سوار کردیا تم کو کشتی میں۔
    [قران آسان تحریک 69:12] تاکہ بنادیں اس کو تمہارے لیے ایک یاد گار۔ اور یاد رکھیں اسے کان، جو یاد رکھنے والے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 69:13] پھر جب پھونکا جائے گا صور میں ایک بار۔
    [قران آسان تحریک 69:14] اور اٹھائے جائیں گے زمین اور پہاڑ پھر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا ایک ہی چوٹ میں۔
    [قران آسان تحریک 69:15] سو اس دن برپا ہوجائے گی قیامت۔
    [قران آسان تحریک 69:16] اور پھٹ جائے گا آسمان تو ہوگا وہ اس دن بکھرا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 69:17] اور فرشتے ہوں گے اس کے کناروں پر۔ اور اٹھائے ہوئے ہوں گے تیرے رب کے عرش کو اپنے اوپر اس دن آٹھ (فرشتے)۔
    [قران آسان تحریک 69:18] اس دن تم پیش کیے جاؤ گے، نہیں چھپارہے گا تمہارا کوئی پوشیدہ راز۔
    [قران آسان تحریک 69:19] سو جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں تو وہ کہے گا آؤ دیکھو! اور پڑھو میرا اعمالنامہ۔
    [قران آسان تحریک 69:20] مجھے یقین تھا ضرور واسطہ پڑے گا مجھے! اپنے حساب سے۔
    [قران آسان تحریک 69:21] سو یہ تو ہوگا دل پسند عیش میں۔
    [قران آسان تحریک 69:22] اعلیٰ درجہ کی جنت میں۔
    [قران آسان تحریک 69:23] جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑرہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 69:24] (کہا جائے گا) کھاؤ اور پیؤ مزے سے بدلے میں ان (اعمال) کے جو کیے تھے تم نے گزرے ہوئے دنوں میں۔
    [قران آسان تحریک 69:25] اور رہا وہ جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں سو وہ کہے گا کاش! نہ دیا جاتا مجھے میرا اعمال نامہ۔
    [قران آسان تحریک 69:26] اور نہ جانتا میں کہ کیا ہے میرا حساب؟۔
    [قران آسان تحریک 69:27] کاش! میری یہ موت ہوتی فیصلہ کن۔
    [قران آسان تحریک 69:28] کچھ کام نہ آیا میرے میرا مال۔
    [قران آسان تحریک 69:29] چھن گیا مجھ سے میرا اقتدار۔
    [قران آسان تحریک 69:30] (ارشاد ہوگا) پکڑو اسے اور طوق پہنادو۔
    [قران آسان تحریک 69:31] پھر جہنم میں جھونک دو اسے۔
    [قران آسان تحریک 69:32] پھر ایک زنجیر میں جس کی لمبائی ستر گز ہے جکڑدو اسے۔
    [قران آسان تحریک 69:33] واقعہ یہ ہے کہ یہ شخص ایمان نہ لاتا تھا اللہ جل شانہ پر۔
    [قران آسان تحریک 69:34] اور نہ ترغیب دیتا تھا مسکین کا کھانا دینے کی۔
    [قران آسان تحریک 69:35] سو نہیں ہے اس کا آج یہاں کوئی جگری دوست۔
    [قران آسان تحریک 69:36] اور نہ کوئی کھانا مگر زخموں کا دھوون۔
    [قران آسان تحریک 69:37] نہیں کھائے گا اسے کوئی سوائے گنہگاروں کے۔
    [قران آسان تحریک 69:38] پس نہیں، قسم کھاتا ہوں میں ان چیزوں کی جو دیکھتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 69:39] اور ان کی بھی جنہیں نہیں دیکھتے تم۔
    [قران آسان تحریک 69:40] بے شک قرآن قول ہے رسولِ عالی مقام کا۔
    [قران آسان تحریک 69:41] اور نہیں ہے یہ کلام کسی شاعر کا۔ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 69:42] اور نہیں ہے قول کسی کاہن کا بہت ہی کم غور کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 69:43] نازل کردہ ہے رب العالمین کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 69:44] اور اگر کہیں خود گھڑ کر منسوب کرتا یہ ہماری طرف بعض باتیں۔
    [قران آسان تحریک 69:45] تو ضرور پکڑتے ہم اسے بڑی قوت سے۔
    [قران آسان تحریک 69:46] پھر کاٹ ڈالتے ہم اس کی شہ رگ۔
    [قران آسان تحریک 69:47] تو نہ ہوتا تم میں سے کوئی بھی (ہمیں) اس سے روکنے والا۔
    [قران آسان تحریک 69:48] اور یقینا قرآن ایک نصیحت ہے پرہیز گاروں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 69:49] اور بے شک ہم خوب جانتے ہیں کہ ضرور تم میں سے کچھ (اس کو) جھٹلانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 69:50] اور یقینا یہ موجبِ حسرت ہے ان کافروں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 69:51] اور بے شک یہ یقینی حق ہے۔
    [قران آسان تحریک 69:52] پس (اے نبی) تسبیح کرو تم اپنےرب عظیم کے نام کی۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 70:المعارج

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:1] مانگا ہے ایک مانگنے والے نے وہ عذاب جو ضرور واقع ہونے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:2] کافروں کے لیے، نہیں ہے اس عذاب کو کوئی ہٹانے والا۔
    [قران آسان تحریک 70:3] (کیونکہ ہوگا وہ) اللہ کی طرف سے جو مالک ہے عروج کے زینوں کا۔
    [قران آسان تحریک 70:4] چڑھ کرجاتے ہیں فرشتے اور روح اس کے حضور، ایک ایسے دن میں ہے جس کی مقدار پچاس ہزار سال۔
    [قران آسان تحریک 70:5] پس (اے نبی) صبر کرو، اچھا صبر۔
    [قران آسان تحریک 70:6] بے شک یہ سمجھتے ہیں اسے دور۔
    [قران آسان تحریک 70:7] اور دیکھ رہے ہیں ہم اسے قریب۔
    [قران آسان تحریک 70:8] (یہ عذاب واقع ہوگا) اس دن جب ہوجائے گا آسمان تیل کی تَلچھٹ کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 70:9] اور ہوجائیں گے پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 70:10] اور نہ پوچھے گا کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو۔
    [قران آسان تحریک 70:11] حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ خواہش کرے گا مجرم کاش! وہ فدیے میں دے دے۔
    [قران آسان تحریک 70:12] اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔
    [قران آسان تحریک 70:13] اور اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پنا دیا کرتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 70:14] اور ان کو جو زمین میں ہیں سب کو اور اس طرح نجات دلادے یہ اپنے آپ کو۔
    [قران آسان تحریک 70:15] ہرگز نہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لَپٹ ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 70:16] جو چاٹ جائے گی گوشت پوست کو۔
    [قران آسان تحریک 70:17] جو پکار پکار کا بلائے گی ہر اس شخص کو جس نے پیٹھ پھیری اور منہ موڑا (حق سے)۔
    [قران آسان تحریک 70:18] اور جمع کیا (مال) اور سینت سینت کر رکھا۔
    [قران آسان تحریک 70:19] بلاشبہ انسان پیدا کیا گیا ہے بے صبرا۔
    [قران آسان تحریک 70:20] جب پہنچتی ہے اسے تکلیف تو روتا پٹیتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:21] اور جب نصیب ہوتی ہے اسے خوشحالی تو بخل کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:22] ان خرابیوں سے بچ جاتے ہیں وہ نماز پڑھنے والے۔
    [قران آسان تحریک 70:23] جو ہیں اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 70:24] اور وہ جن کے مالوں میں حصہ مقرر ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:25] سائلوں اور مسکینوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 70:26] اور وہ جو برحق مانتے ہیں روزِ جزا کو۔
    [قران آسان تحریک 70:27] اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:28] واقعہ یہ ہے کہ ان کے رب کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بے خوف نہ ہوا جائے۔
    [قران آسان تحریک 70:29] اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:30] سوائے اپنی بیویوں کے یا ان (عورتوں) کے جو ان کی مِلک میں ہوں کہ وہ (ان سے مباشرت کرنے پر) قابلِ ملامت نہیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:31] البتہ جو شخص چاہے گا اس کے علاوہ کچھ اور سو ایسے ہی لوگ ہیں حد سے تجاوز کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 70:32] اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں کا اور اپنے عہدوں کا پاس کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:33] اور وہ جو اپنی شہادتوں میں ثابت قدم رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:34] اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:35] یہ لوگ ہیں جو جنت کے باغوں میں عزت کے ساتھ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 70:36] سو کیا ہوگیا ہے (اے نبی) ان لوگوں کو جو انکار کررہے ہیں کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آرہے ہیں یہ۔
    [قران آسان تحریک 70:37] دائیں اور بائیں جانب سے گروہ در گروہ۔
    [قران آسان تحریک 70:38] کیا لالچ رکھتا ہے ہر شخص ان میں سے کہ اسے داخل کردیا جائے نعمت بھر جنت میں۔
    [قران آسان تحریک 70:39] ہرگز نہیں۔ بے شک ہم ہی نے انہیں پیدا کیا ہے اس چیز سے جسے یہ خود جانتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:40] سو نہیں، قسم کھاتا ہوں میں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، یقینا ہم قادر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 70:41] اس پر کہ بدل کر لے آئیں بہتر لوگ ان سے اور نہیں ہیں ہم (ایسا کرنے سے) عاجز۔
    [قران آسان تحریک 70:42] سو (اے نبی) چھوڑ دو انہیں کہ غرق رہیں اور منہمک رہیں اپنے کھیل میں حتیٰ کہ پہنچ جائیں اس دن کو جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 70:43] اس دن جب نکل کر یہ قبروں سے تیزی کے ساتھ دوڑے جارہے ہوں گے اس طرح کویا کہ یہ مقابلہ کے لیے متعین کردہ نشان کی طرف دوڑ رہے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 70:44] جھکی ہوئی ہوں گی ان کی نگاہیں چھارہی ہوگی ان پر ذلت۔ یہ ہے وہ دن جس سے انہیں ڈرایا جاتا تھا۔

  12. #12
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    بہت خوب شیرنگ ہے ، شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •